بین الاقوامی ریٹیل کور بینکنگ 2011ء کے لیے انفوسس میجک کواڈرینٹ میں رہنما کے طور پر شامل

AsiaNet 46477

بنگلور، لندن، نیویارک، 23 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جائزہ وژن اور پیش کرنے کی صلاحیتوں کی تکمیل کی بنیاد پر ہے

مشاورت و ٹیکنالوجی میں رہنما عالمی ادارے انفوسس نے آج اعلان کیا ہے کہ گارٹنر انکارپوریٹڈ نے اپنے فناکل (ٹ م) کور بینکنگ سلوشن کے لیے حال ہی میں جاری کردہ “میجک کواڈرینٹ فار انٹرنیشنل ریٹیل کور بینکنگ (IRCB) 2011ء” میں انفوسس کا لیڈرز کواڈرینٹ قرار دیا ہے۔ رپورٹ یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے http://www.infosys.com/finacle

گارٹنر انکارپوریٹڈ دو وسیع مقداروں کی بنیاد پر وینڈرز کو پوزیشن عطا کرتا ہے – ایک تکمیل کی صلاحیت اور دوسرا وژن کا اتمام۔ انفوسس کی جانب سے فناکل جائزہ شدہ 20 وینڈرز میں مارکیٹ کا رہنما بن کر ابھرا۔

گارٹنر کے مطابق “لیڈرز کواڈرینٹ ایسے وینڈرز پر مشتمل ہے جنہوں نے پیشرفت کے مضبوط طریقوں کا مظاہرہ کیا، اور یہ متما وینڈرز کور بینکنگ سافٹ ویئرز کی کار گزاری کو کی عدم تکمیل کی قابل جائزہ حکمت عملی رکھتے ہیں۔ کئی وینڈرز معیار کی معیار کو یقینی بنانے یا کے لیے طریق کار رکھتے ہیں یا سند کے حصول کے لیے ایک اسٹریٹجک نقشہ راہ پر عمل کر رہے ہیں۔ بیشتر وینڈرز منظم عمل کے ذریعے مستحکم بینکاری مارکیٹ سمجھ رکھتے ہیں اور جامع مارکیٹنگ ڈلیوری اور سیلز چینلز رکھتے ہیں۔گو کہ اس کواڈرینٹ میں کئی متوازن وینڈرز/ مصنوعات ہیں، لیکن چند عبوری دور میں ہیں اور ارتقائی مرحلے میں موجود مصنوعات، پروسس میچورٹی، یا دونوں کے حامل ہیں۔

فناکل بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے بے مثال منصوبے کا لطف اٹھاتا ہے تاکہ وہ اپنے جدت کے منصوبے کو تقویت دے سکیں۔ فناکل کی یہ پوزیشن صنعت کی معروف مصنوعات اور فراہمی کی صلاحیتوں کی تسلیم شدہ صلاحیتوں کے جائزے کا نتیجہ ہیں جو بینکوں کو بینکوں کے لیے جدت کے سفر پر زیادہ موثر طریقے سے اور تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنا ممکن بناتی ہے۔ صارف بینک فناکل کے ساتھ نئی پیشکشوں کو ایک ساتھ پیش کر کے اور مختلف صارفی تجربات تخلیق کر کے مصنوعات و خدمات میں اختراع لانے کے قابل ہو رہے ہیں۔

فناکل، انفوسس کے عالمی سربراہ ہرگوپال منگیپوڈی نے کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ لیڈرز کواڈرینٹ میں ہماری پوزیشن  بینکوں کے لیے جدت طرازی کے شراکت دار کی حیثیت سے فناکل کی آگے سے آگے بڑھنے سے جاری وابستگی کی زبردست تصدیق ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ کہ یہ پوزیشن ہماری اس امر کے لیے ہماری محنت شاقہ کی گواہ ہے جو ہم نے اپنے صارفین کو اپنی ٹیکنالوجی سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ پھل حاصل کرنے اور کل کے دوڑ میں آگے رہنے کو یقینی بنانے کے لیے کی ہیں۔”

یہ ادارے کا اعتماد ہے کہ یہ جائزہ دراصل عالمی کور بینکنگ مارکیٹ میں فناکل کی کامیابی کاعکاس ہے۔ آج فناکل 74 ممالک میں 147 بینکوں کو صارف مرکزی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے میں مدد دے رہا ہے ۔

* گارٹنر انکارپوریٹڈ، میجک کواڈرینٹ برائے بین الاقوامی ریٹیل کور بینک، ڈان فری، 21 ستمبر 2011ء

میجک کواڈرینٹ کے بارے میں

میجک کواڈرینٹ گارٹنر انکارپوریٹڈ کی جانب سے کاپی رائٹ شدہ ہے اور اجازت کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔ میجک کواڈرینٹ مارکیٹ کی ایک مخصوص وقت کے گرافیکل نمائندگی ہے۔ یہ گارٹنر کے تجزیے کی تصویر کشی کرتی ہے کہ چند وینڈرز کس طرح گارٹنر کے مرتب کردہ مارکیٹ معیارات کے خلاف ناپتے ہیں۔  گارٹنر میجک کواڈرینٹ میں پیش کردہ کسی بھی وینڈر، مصنوعات یا خدمات کی توثیق نہیں کرتا، اور نہ ہی ٹیکنالوجی صارفین کو تجویز دیتا ہے کہ صرف انہی وینڈرز کو منتخب کریں جنہیں “لیڈرز” کواڈرینٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ میجک کواڈرینٹ کا مقصود صرف اور صرف ایک تحقیقی ٹول ہے، اور اسے کار گزاری کے لیے ایک خاص رہنما کے طور پر نہ لیا جائے۔ گارٹنرز اس تحقیق سے متعلقہ، تمام وارنٹیز سے دستبردار ہوتا ہے، بیان کردہ یا متصور، جس میں تجارت کی صلاحیت یا کسی مخصوص کام کے لیے قابلیت کے لیے ضمانتیں بھی شامل ہیں۔

فناکل (ٹ م) یونیورسل بینکنگ سلوشن کے بارے میں

انفوسس کا فناکل بینکوں کو ان کے جدت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے طاقت بخشتا ہے، اور صارفی تجربے کو بہتر بنانے اور زیادہ بہتر عملی موثریت حاصل کرنے کے لیے اپنی کی مصنوعات و خدمات میں فرق پیدا کرنا ممکن بناتا ہے۔ کثیر الشعبہ جاتی تبدیلی کے لیے یہ ڈھانچہ بینکوں کے لیے اپنی حکمت عملی کی اور عملی ترجیحات کو تبدیل کرنا ممکن بناتا ہے۔

فناکل سلوشنز دنیا بھر کے ریٹیل، کارپوریٹ اور یونیوسرلی بینکوں کے لیے بنیادی بینکاری، ای بینکاری، موبائل بینکاری، اسلامی بینکاری، مخزن، ویلتھ مینجمنٹ اور سی آر ایم ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ متعدد طاقتور اور مختلف خصوصیات فناکل کو اپنے شعبے میں جامع، مناسب اور قابل ترین عالمی بینکاری حل بناتے ہیں۔ یہ حل، فناکل کی خدمات کے ساتھ مل کر، بینکوں کو ترقی کے لیے مواقع زیادہ سے زیادہ کرنا، اور کاروبار میں وسیع پیمانے پر منتقلی کے دوران پیش آنے والے خطرات کو کم سے کم کرنا ممکن بناتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.infosys.com/finacle

انفوسس لمیٹڈ کے بارے میں

دنیا کے کئی کامیاب ترین ادارے قابل پیمائش کاروباری قدر کی فراہمی کے لیے انفوسس کے ایک لاکھ 33 ہزار افراد پر بھروسہ کرتے ہیں۔ انفوسس مستقبل کے ادارے کی تشکیل کی خاطر 30 سے زائد ممالک میں صارفین کی مدد کے لیے کاروباری مشاورت، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور آؤٹ سورسنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

انفوسس (نیس ڈیک: INFY) کے بارے میں مزید معلومات ملاحظہ کیجیے http://www.infosys.com

سیف ہاربر

ہمارے مستقبل میں ترقی کے امکانات کو ظاہر کرنے والے اس اعلامیہ کے متعدد بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں، جو متعدد خطرات اور شکوک کے حامل ہیں جو حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے ان بیانات سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔ ان بیانات سے لاحق خطرات و شکوک میں شامل ہیں، آمدنی میں کمی بیشی سے لاحق خطرات، بیرونی زر مبادلہ کی شرح میں کمی بیشی، ترقی کو برقرار رکھنے کی ہماری صلاحیت، آئی ٹی سروسز میں سخت مسابقت، بشمول وہ عوامل جو ہمارے اخراجات کے فائدے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، بھارت میں تنخواہ میں اضافہ، انتہائی ماہر پیشہ ور افراد کو کھینچنے اور انہیں برقرار رکھنے کی ہماری صلاحیت، مخصوص قیمت، مخصوص وقت معاہدوں کے دورانیے اور اخراجات کا تجاوز کر جانا، صارف کی توجہ، ترک وطن پر پابندیاں، صنعت کے شعبے کی توجہ، ہماری بین الاقوامی آپریشنز کو چلانے کی صلاحیت، ہمارے کلیدی شعبوں میں ٹیکنالوجی کے لیے طلب میں کمی، ٹیلی کمیونی کیشنز نیٹ ورکس میں خرابی یا سسٹم کی ناکامی، ممکنہ حصول کو کامیابی سے مکمل کرنے اور خود میں ضم کرنے کی ہماری اہلیت، ہمارے خدماتی معاہدوں پر نقصانات کی ذمہ داری، ان اداروں کی کامیابی جن میں انفوسس نے اسٹریٹجک سرمایہ کاری کر رکھی ہے، حکومتی مالیاتی فوائد سے دستبرداری یا مدت مکمل ہو جانا، سیاسی عدم استحکام اور علاقائی تنازعات، سرمایہ حاصل کرنے یا اداروں کے حصول پر بھارت میں قانونی پابندیاں، اور ہماری ملکیت دانش کا غیر قانونی استعمال اور ہماری صنعت کو متاثر کرنے والے عمومی اقتصادی حالات۔ تاہم یہ صرف انہی صورتوں تک ہی محدود نہیں۔ اضافی خطرات جو ہمارے مستقبل کے نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے روبرو دستاویزی صورت میں پیش کیے گئے ہیں اور 31 مارچ 2011ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے جمع کردہ سالانہ رپورٹ کے فارم 20-ایف اور 30 ستمبر 2010ء، 31 دسمبر 2010ء اور 30جون 2011ء کو  کو مکمل ہونے والی سہ ماہیوں کی رپورٹوں میں مذکور ہے۔ یہ دستاویزات http://www.sec.gov  پر دستیاب ہیں۔ انفوسس، وقتاً فوقتاً، اضافی تحریری و زبانی مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرے گا، جس میں ایسے بیانات بھی شامل ہوں گے جو ادارے کی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی دستاویزات اور حصص یافتگان کے لیے رپورٹوں میں شامل ہوں گے۔ ادارہ مستقبل کے حوالے سے اُن بیانات کو تازہ تر کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا جو وقتاً فوقتاً یا ادارے کی جانب سے پیش کیے جائیں گے۔

ذریعہ: انفوسس