دیلوئے بدستور آسامیوں کی تخلیق کا وسیلہ، 28.2 ارب امریکی ڈالرز کی آمدنی کا اعلان

AsiaNet 46449

نیو یارک، 23 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– عالمی افرادی قوت ایک لاکھ 82 ہزار تک پہنچ گئی اور مالی سال 2015ء تک 35 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ ڈھائی لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے

– مجموعی رکن اداروں کی آمدنی امریکی ڈالرز میں 8.4 فیصد بڑھی، جوگزشتہ تین سالوں میں دیلوئے کی آمدنی میں سب سے زیادہ اضافے کو ظاہر کر رہی ہے

– نمو تمام تین اہم جغرافیائی خطوں اور تمام چار بڑے کاروباری خطوط میں ہوئی ہے

دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ نے آج 31 مئی 2011ء کو مکمل ہونے والے مالی سال میں 28.8 ارب امریکی ڈالرز کی مجموعی ادارہ جاتی آمدنی حاصل کی ہے، جو عالمی رکنیتی ادارے کے نیٹ ورک کی تاریخ کی سب سے زیادہ آمدنی ہے۔ مجموعی آمدنی میں امریکی ڈالرز میں 8.4 فیصد اور مقامی کرنسی میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا – جو 2008ء کے بعد سب سے زیادہ ہونے والا اضافہ ہے۔ مالی سال 2005ء تا 2011ء میں مجموعی نمو 8.0 رہی۔ دیلوئے رکن اداروں (دیلوئے) نے تمام تین بڑے جغرافیائی خطوں میں نمو کا مشاہدہ کیا، جس میں ایشیا بحر الکاہل اور امریکین کی متعدد ترقی پذیر مارکیٹوں کے غیر معمولی نتائج اور تمام افعال اور صنعتی شعبے شامل ہیں۔

دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ کے عالمی سی ای او بیری سالزبرگ نے کہا کہ “یہ نتائج دیلوئے کے کاروباروں کے متنوع پورٹ فولیو کی مضبوطی و لچک اور معیار اور معیار اور اس نمو کا سبب بننے والے رکن صارفین کے ساتھ سختی سے وابستگی کو ظاہر کر تے ہیں۔ دیلوئے کے وسیع الشعبہ جاتی خدماتی ماڈل اور صلاحیتوں کی گہرائی اور وسعت دیلوئے ماہرین کو بہترین آڈٹس کے ساتھ ساتھ صارفین کی پیچیدہ کاروباری ضروریات کو پورا کرنے اور انہیں اپنے کاروباروں کو بڑھانے میں مدد دینے کے لیے بے مثال موقع فراہم کرتی ہے۔”

صلاحیت اورآسامیوں کی تخلیق

دیلوئے نے کاروباری سرگرمی اور توسیع کے محرک کی حیثیت سے اعلیٰ باصلاحیت افراد کو حاصل کرنے اور برقرار رکھنے پر اپنی توجہ برقرار رکھی۔ 2011ء میں دیلوئے نے 49 ہزار ماہرین کو حاصل کیا اور تعداد کی امیدوں سے کہیں بڑھ گیا، اپنی عالمی افرادی قوت میں 12 ہزار (خالص) نئی ملازمتوں کو شامل کیا – جو مالی سال 2010 کے مقابلے میں گنتی میں 7.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ دیلوئے کی کل افرادی قوت اب دنیا بھر میں ایک لاکھ 82 ہزار ماہرین تک پہنچ گئی ہے۔ دیلوئے مالی سال 2015ء تک اپنی کل افرادی قوت ڈھائی لاکھ افراد تک پہنچنے کی توقع کرتاہے۔

سالزبرگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “دیلوئے کے باصلاحیت افراد کی نمو تحفظ پذیر کیریئر کی تخلیق سے وابستہ کا اظہار ہے اور ماہر افراد کی بڑھتی ہوئی ضرورت  کی حامل عالمی معیشت میں انتہائی شاندار کارکردگی دکھانے والے باصلاحیت افراد کے لیے بڑھنے کے طویل المیعاد مواقع فراہم کر رہا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ دیلوئے یونیورسٹی میں 300 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جو امریکہ میں ڈیلاس، ٹیکساس کے قریب تربیت و قیادت کی نمو کا ایک نیا متحرک مقام ہے جو دیلوئے ماہرین کو اپنے شعبہ جات کے ارتقا پذیر رحجانات میں بدستور سرفہرست رہنے 21 ویں صدی کے لیے ضروری قائدانہ مہارتیں بڑھانے میں مدد دے گا۔”

معیار سے وابستگی

دیلوئے عالمی معیار کو اپنے کاروباروں کی بنیاد سمجھتا ہے اور معیار کی فضیلت کی فراہمی پر مسلسل توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ ایک عمدہ مثال دیلوئے کی اپنی آڈٹ سروسز میں عوامی دلچسپیوں سے وابستگی ہے۔ نیٹ ورک نے اپنی آڈٹ اپروچ میں لائے گئے تغیر دیلوئے آڈٹ کی پیشرفت کے لیے مالیاتی و انسانی سرمائے کی بڑی مقدار کی سرمایہ کاری کی ہے، جو عالمی معیار کے طریق کار، ٹیکنالوجی اور باصلاحیت افراد کو لائے گا، جو آج کے تبدیل ہوتے ہوئے کاروباری اور قواعد و ضوابط کے ماحول کی حقیقت کا سامنا کرنے کے لیے رکن ادارہ جاتی صارفین کو درکار مدد کے لیے ہیں۔

کاروباری و صنعتی کارکردگی

دیلوئے کے کاروباری شعبے میں سب سے زیادہ پیشرفت مالیاتی مشاورت اور صلاح میں ہوئی ہے، جو بالترتیب 15.1 اور 14.9 فیصد بڑھے۔ مالیاتی مشاورت کی نمو کو ویلیوایشن، ری اسٹرکچرنگ اور فورنسک سے متعلقہ سروسز کی قوت حاصل رہی، جسے ڈیٹا اینالٹکس کی صلاحیتوں، فراہم کردہ بڑھتی ہوئی موثریت اور رکن ادارہ جاتی صارفین کو بہتر مسائل حل صلاحیتوں سے استحکام ملا۔ دیلوئے کی مالیاتی مشاورت کی مشقوں کو ایم اینڈ اے ٹرانزیکشن سروسز کا بھی سہارا حاصل رہا، جس نے چین، بھارت اور برازیل جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بیرونی و اندرونی سرمایہ کاریوں کے بڑھتے ہوئے رحجان سے تقویت پائی۔

مشاورتی آمدنی میں اضافہ مارکیٹ صورتحال کے لیے انتہائی چیلنجنگ مجموعے میں حاصل کیا گیا۔ نمو کو زیادہ تر مدد دیلوئے کی جانب سے رکن ادارہ جاتی صارفین کو فراہم کردہ مشاورت کے نفاذ میں مدد کرنے کی صلاحیت سے ملی۔ مثال کے طور پر مارکیٹ میں بے مثال حل فراہم کرنے کے لیے مختلف قسم کی مہارتوں کو ملانا، جیسا کہ قواعد و ضوابط کی معلومات کی تکمیل کو حکمت عملی، ٹیکنالوجی اور انسانی سرمائے کی مہارت کے ساتھ ملانے نے ایک دیلوئے کے لیے مالیاتی خدمات اور بعد از انضمام کی تکمیل جیسے شعبوں جات میں موزوں پوزیشن تخلیق کی۔

کاروبار خط کی زمرہ بندی اور صنعتی نمو (مجموعی طور پر، امریکی ڈالرز میں):

– مالیاتی مشاورت نمو کے سلسلے میں 15.1 فیصد کے ساتھ پورٹ فولیو کی قیادت کی۔

– مشاورت کی آمدنی میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔

– محصولات کی آمدنی 5.2 فیصد بڑھی۔

– آڈٹ اور انٹرپرائز رسک سروسز کی آمدنی میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔

– صنعتی: مالیاتی خدمات نے 13.5 فیصد کی سب سے زیادہ آمدنی نمو ریکارڈ کی۔ توانائی و وسائل کی آمدنی میں 8.8 فیصد، حیاتی سائنسز اور صحت عامہ میں 8.1 فیصد اور ساخت گری میں 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔

جغرافیائی معلومات (مجموعہ، امریکی ڈالرز میں):

– ایشیا بحر الکاہل کی آمدنی میں 15.8 فیصد اضافہ ہوا، جس نے اسے مسلسل ساتویں سال تیزی سے ابھرتا ہواخطہ بنایا۔ دیلوئے چین میں 8.3 فیصد نمو ہوئی۔ آسٹریلیا اور بھارت میں رکن اداروں نے 25 فیصد سےزائد کی نمو حاصل کی۔خطے میں تقریباً تمام رکن اداروں  نے دوہرے ہندسے کی نمو حاصل کی۔

– امریکین کی آمدنی میں 10.4 فیصد اضافہ ہوا، اس نمو کی قیادت برازیل اور چلی میں واقع رکن اداروں نے کی، جنہوں نے 20 فیصد سے زائد اضافہ حاصل کیا۔ کینیڈا اور امریکہ میں واقع رکن اداروں نے انتہائی چیلنجنگ کاروباری صورتحال میں غیر معمولی نمو ظاہر کی۔

– یورپ، مشرق وسطیٰ اہور افریقہ کی آمدنی 3.2 فیصد کے ساتھ بڑھی، جس میں مشرق وسطیٰ، سویڈن، ترکی اور ناروے تمام نے دہرے ہندسے کی نمو ظاہر کی۔

سالزبرگ نے مزید کہا کہ “بحیثیت مجموعی، دیلوئے کی آمدنی میں مستحکم پیشرفت رکن اداروں کے اسٹریٹجک ترجیحات اور صارفی خدمات میں فضیلت حاصل کرنے پر سختی سے کاربند رہنے کا نتیجہ ہے، جو دیلوئے کے بحیثیت یک حکمت عملی کی بنیاد اور نشان تصدیق ہے۔ ایک ارب امریکی ڈالرز سے زائد اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے لیے وقف کیے گئے، جنہوں نے صارفین، افراد اور کاروباری اداروں کے ساتھ دیلوئے کی وابستگی کے عہد نامے کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

اہم سرمایہ کاری شعبے

دیلوئے اپنے چار سالہ ایک ارب امریکی ڈالرز کے سرمایہ کاری پروگرام کے نصف راستے میں ہے، جس میں متعدد اعلیٰ نمو رکھنے والے شعبوں اور مارکیٹوں میں اہم مصارف شامل ہیں:

– اینالٹکس: دیلوئے رکن ادارہ جاتی صارفین کو جدید اینالٹکس صلاحیتیں پیش کرتا ہے جو ہر روز کی معلومات کو کارآمد اور قابل عمل اعداد و شمار میں تبدیل کرتا ہے۔ دیلوئے مالی سال 2012ء میں اس صلاحیت میں 40 فیصد سے زائد اضافے کی توقع کرتا ہے۔

-دیلوئے آڈٹ: دیلوئے ایک تبدیل شدہ آڈٹ ڈلیوری دیلوئے آڈٹ میں 300 ملین امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو معیار، صارفین کے لیے زبردست اعداد و شمار، دیلوئے کے اعلیٰ باصلاحیت افراد کی مکمل صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتا اور جاری جدت طرازی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

– نمو کی مہم: دیلوئے اپنی عالمی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیتوں میں نمایاں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور رکن اداروں کے ماہرین کا عالمی نیٹ ورک تشکیل دے رہا ہے جو درمیانے حجم کے اداروں کو خدمات فراہم کریں گے، جس سے آمدنی میں ایک ارب امریکی ڈالرز تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ جن مارکیٹ شعبہ جات کو ہدف بنایا جائے گا ان میں نجی ادارے، درمیانے حجم کے نجی ایکوئٹی ادارے، اگلی نسل کے ادارے اور درمیانے درجے کے کثیر القومی ادارے شامل ہیں۔

– ترجیحی مارکیٹیں: افریقہ جیسی اہم ابھرتی ہوئی مارکیٹوں پر توجہ رکھنے کے ساتھ دیلوئے مالی سال 2012ء میں مندرجہ ذیل ترجیحی مارکیٹوں میں 500 ملین امریکی ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا: برازیل، بھارت، روس، چین، جاپان، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا۔

– تحفظ پذیری: اگلے چار سالوں میں تحفظ پذیر خدمات میں کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، جو صارفین کو تحفظ پذیر کاروباری نمونہ جات کی جانب تبدیلی اور مشقیں اختیار میں مدد دے گی اور سطح اول اور وسط میں طویل المیعاد ترقی فراہم کرے گی۔ تحفظ پذیر ایجنڈے میں اپنی ذمہ داریوں کو تسلیم کرتے ہوئے ڈیلوئے نےاپنی ماحولیاتی کارکردگی کو ناپتا، اپنی معاشی وابستگی کو رپورٹ کرتا، اور بہتری لانے کے لیے اہداف اور افعال قائم کرتا ہے، خصوصاً توانائی اور وسائل کے شعبوں میں۔

مندرجہ بالا شعبوں کے ساتھ نئے مالی سال میں دیلوئے جدت طرازی اور مکمل مارکیٹ پیشکشوں پر زیادہ زور ڈالے گا جو دیلوئے کو مارکیٹ میں عالمی معیار کے پیمانے پر کثیر الشعبہ جاتی صلاحیتوں کی بے مثال وسعت بخشیں گے۔

دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر منوج سنگھ نے کہا کہ “دیلوئے غیر-آڈٹ رکن ادارہ جاتی صارفین کے لیے اور متنوع صارفین کی مستقبل کی ضروریات کے ساتھ مطابقت اختیار کر کے پیشہ ورانہ خدمات کو اپنی بنیادی حکمت عملی کے حصے کے طور پر پیش کر کے صنعت کو تبدیل کر رہا ہے۔ جیسا کہ متعدد مارکیٹوں میں تبدیلی کاروباری منظرنامے کو تبدیل کر رہی ہے، دیلوئے اپنی صلاحیتوں کی گہرائی اور وسعت کے ساتھ نتیجتاً ملنے والے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے، ایسی صلاحیتیں جو اس کے مقابل اداروں کے پاس نہیں ہیں۔”

دیلوئے کے بارے میں

دیلوئے برطانیہ کے نجی ادارے دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ سے متعلقہ اداروں میں کسی ایک یا اس سے زائد اداروں  اور اُن کے رکن اداروں کے نیٹ ورک کا حوالہ ہے، جن میں سے ہر قانونی طور پر علیحدہ اور آزاد ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ اور اس کے رکن اداروں کے قانونی ڈھانچے کے حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے www.deloitte.com/about پر ملاحظہ کیجیے۔

دیلوئے مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری و نجی صارفین کو آڈٹ، محصول، مشاورت اور مالیاتی مشاورت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں رکن اداروں کے ایک عالمی طور پر منسلک نیٹ ورک کے ساتھ دیلوئے عالمی معیار کی صلاحیتوں اور صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات کا تجربہ رکھتا ہے جو صارفین کو اپنے پیچیدہ کاروباری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے درکار  عمیق مشاہدہ فراہم کر رہا ہے ۔ دیلوئے کے تقریبا ایک لاکھ 82 ہزار ماہرین معیار فضیلت بننے کے عہد سے وابستہ ہیں۔

دیلوئے مالی سال 2011ء علاقائی و عملی زمرہ بندی

(مجموعہ)

خطہ

امریکی ڈالرز

مقامی

آمدنی کی

اربوں میں

نمو

نمو

فیصد نمو

امریکین

14.3

10.4 فیصد

9.3 فیصد

49.78 فیصد

ایشیا بحر الکاہل

4.2

15.8 فیصد

8.5 فیصد

14.6 فیصد

یورپ مشرق وسطیٰ افریقہ

10.3

3.2 فیصد

5.2 فیصد

35.6 فیصد

کل

28.8

8.4 فیصد

7.7 فیصد

100.0 فیصد

کار گزاری

امریکی ڈالرز

مقامی

آمدنی کی

اربوں میں

نمو

نمو

فیصد نمو

AERS

12.3

 4.7 فیصد

3.5 فیصد

42.6 فیصد

مشاورت

8.6

14.9 فیصد

14.4 فیصد

29.7 فیصد

مالیاتی مشاورت

2.3

15.1 فیصد

13.8 فیصد

8.1 فیصد

محصول

5.6

5.2 فیصد

4.9 فیصد

19.6 فیصد

کل

28.8

8.4 فیصد

7.7 فیصد

100.0 فیصد

ذیلی خطہ

امریکی ڈالرز

مقامی

آمدنی کی

اربوں میں

نمو

نمو

فیصد نمو

شمالی امریکہ

13.1

9.9 فیصد

9.1 فیصد

45.4 فیصد

لاطینی امریکہ

1.3

15.5 فیصد

10.6 فیصد

4.4 فیصد

ایشیا بحر الکاہل

4.2

15.8 فیصد

8.5 فیصد

14.6 فیصد

یورپ

9.5

2.7 فیصد

5.2 فیصد

32.8 فیصد

مشرق وسطیٰ

0.3

13.5 فیصد

12.4 فیصد

0.9 فیصد

افریقہ

0.6

8.8 فیصد

2.2 فیصد

1.9 فیصد

کل

28.8

8.4 فیصد

7.7 فیصد

100.0 فیصد

فیصد پورا کرنے کے باعث 100 فیصد میں شامل نہیں کی جا سکتیں

ذریعہ: دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ

رابطہ: لارن مستریتا

گلوبل کمیونی کیشنز

دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ

+1-312-486-4259

موبائل: +1-773-456-8191

lmistretta@deloitte.com

جیوتی چوپڑا

گلوبل کمیونی کیشنز

دیلوئے توش توماتسو لمیٹڈ

+1-212-492-4086،

موبائل: +1-609-216-1429

jychopra@deloitte.com

سیسلیا کوکلے

ایم ڈبلیو ڈبلیو گروپ

+1-201-964-2395

موبائل: +1-201-681-9886

ccoakley@mww.com