تیمورید انوسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی ( ٹی آئی ایم سی او)نے بنگلہ دیش فنڈ جاری کر دیا

AsiaNet 46443

نیو یارک، ایمسٹرڈیم، لندن اور ڈھاکہ، بنگلہ دیش، 22 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

TIMCO (انوسٹمنٹ مینیجر) نے بنگلہ دیش کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے، جو عالمی سرمایہ کاروں کو ایکوئٹی (ڈی ایس ای – ڈھاکہ اسٹاک ایکسچینج) اور بنگلہ دیش کی فکسڈ انکم مارکیٹوں تک رسائی دیتا ہے۔ فنڈ ایکوئٹیز، کریڈٹ انسٹرومنٹس اور منتخب پری-آئی پی اوز کے متحرک ٹریڈڈ ٹاپ-ڈؤن رسک مینجمند پورٹ فولیو فراہم کرے گا اور بنگلہ دیش کی مارکیٹ میں فنڈ کی سینئر انتظامیہ کی بے مثال معلومات اور تجربے سے فائدہ اٹھائے گا، جسے ڈھاکہ میں نئے دفاتر میں ماہرین کی ایک ٹیم کی مدد حاصل ہوگی۔

بنگلہ دیش دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے جس کی جی ڈی پی نمو 1990ء سے مستقل 5 فیصد سے زیادہ ہے، اور اس وقت نمو 7 فیصد کے قریب ہے۔ معیشت کی مستحکم بنیادیں موڈیز اور ایس اینڈ پی دونوں سے ظاہر ہیں جنہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے آزاد قرضے کی ریٹنگ کو بی بی – کر دیا ہے، جوعلاقے کے کئی حریفوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ڈی ایس ای انڈیکس گزشتہ 5 سالوں سے سال بہ سال اوسط 20 فیصد سے زائد کے اضافے کا حامل ہے اور 2010ء میں ایم ایس سی آئی فرنٹیئر انڈیکس کا حصہ بنا۔

ٹمکو کے سی ای او معروف ایچ خان- نورپوری نے کہا کہ “بنگلہ دیش فنڈ سرمایہ کاروں کو ایک فرنٹیئر مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کا بے مثال موقع فراہم کرتا ہے جس نے نہ صرف غیر معمولی طور پر مستحکم کارکردگی دکھائی ہے، بلکہ دنیا بھر کی مارکیٹوں سے بھی غیر وابستہ ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ نمو جاری رہے گی اور اب سرمایہ کاروں کے لیے بہترین وقت ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں نمایاں ممکنہ فائدہ اٹھائیں۔”

بنگلہ دیش فنڈ وال اسٹریٹ کے تجربہ کار معروف ایچ خان نورپوری کا تازہ ترین منصوبہ ہے، جو کامیاب سی ٹی اے اور بنگلہ دیشی شخصیت ہیں۔ فنڈ کے مشاورتی بورڈ میں ایڈمرل ایم ایچ خان اور جناب انور الامین بھی شامل ہیں۔ نیو یارک میں ایرک کگلر اور لندن میں مارک ٹیلر اس ٹیم کو پورا کر رہے ہیں۔

http://www.TimcoInvest.com

ذریعہ: TIMCO

رابطہ: ڈھاکہ – معروف ایچ خان نورپوری

MHK@TimcoInvest.com، یا

نیو یارک – ایرک کگلر

EK@TimcoInvest.com

+1-212-557-8181

یا لندن – مارک ٹیلر

MT@TimcoInvest.com