حسن عبداللہ محمد اسمائیک نے پروفیشنل جرمن فٹ بال کلب ٹی ایس وی 1860 میونخ کے لیے آسٹن مارٹن کے ساتھ نفع بخش اسپانسرشپ معاملہ طے کر لیا

AsiaNet 46384

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 19 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        نئی شراکت داری کلب کی ترقی  اور بلند نظری کی آئینہ دار ہے

–        حسن اسمائیک نے پریمیم اسپانسر فراہم کرنے کا اپنا عہد پورا کر دیا

–        یہ  معاملہ آسٹن مارٹن کی پروفیشنل فٹ بال سے پہلی اسپانسر شپ تعلق کو ظاہر کرتا ہے

جرمن فٹ بال کلب، ٹی ایس وی 1860 میونخ نے اپنے نئے بنیادی اسپانسر کے طور پر برطانوی اسپورٹس کار بنانے والے آسٹن مارٹن سے معاہدہ کرلیا ہے۔ کلب کے نگران بورڈ کے چیئرمین اور بنیادی سرمایہ کار جناب  حسن اسمائیک کی جانب سے شروع کیا گیا معاہدہ 1860 کی جرمنی کی دوسری بنڈس لیگا کی تاریخ میں ہونے والی نفع بخش ترین ضمانت کو ظاہر کرتی ہے۔ معاہدہ فوری  طور پر نافذ  العمل ہوگا اور درمیانی مدت میں موجودہ مرحلے سے آگے تک جاری رہے گا۔ ٹیم پہلے ہی اپنے نئے اسپانسر کے علامتی نشان  کے ساتھ میونخ میں 18 ستمبر 2011ء کو ایف ایس وی فرینکفرٹ   کے خلاف اپنا میچ کھیل چکی ہے۔

ٹی ایس وی 1860 میونخ اور آسٹن مارٹن کے درمیان باہمی اشتراک حسن اسمائیک کے باعث ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میں شراکت داری پر بہت خوش ہوں جیسا کہ طویل تاریخ اور عظیم روایات کی حامل ایک پریمیم برانڈ آسٹن مارٹن کی 1860کے ساتھ  زبردست صلاحیتوں سے آگہی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہم کلب کو کامیابی کی جانب لے جائیں گے۔”

ٹی ایس وی 1860 میونخ کے لیے مئی میں کلب میں ان کی سرمایہ کاری  کے بعد سے حسن اسمائیک کے ایک امید افزاء  مستقبل کے لیے راستہ میں یہ ایک اور سنگ میل ہے۔ اُس وقت جناب اسمائیک نے اعلان کیا تھا کہ  وہ کلب کے لیے نئے انتہائی معزز  اسپانسر تلاش کرنے کے ساتھ 1860 کے لیے پروفیشنل فٹ میں ایک نیا معیار قائم کریں گے۔ طویل عرصے سے قائم میونخ کلب اور پرتعیش کار برانڈ آسٹن مارٹن کے درمیان نئی شراکت داری  ظاہر کرتی ہے کہ محمد اسمائیک  اپنی ذمہ داریاں نباہ رہے ہیں اور کلب کے لیے پروفیشن جرمن فٹ بال کے نمایاں درجات میں   دوبارہ شمولیت کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

آسٹن مارٹن کے لیے  ٹی ایس وی 1860 میونخ کے ساتھ شراکت داری ان کی پروفیشنل فٹ بال میں کفالت کی دنیا میں اب تک کی سب سے پہلی آمد  کو ظاہر کرتی ہے۔

ٹی ایس وی 1860 میونخ کے بارے میں

ٹی ایس وی 1860 وان میونخ ای۔وی۔ 17 مئی 1860 میں قائم ہوا۔ فٹ بال کا شعبہ 1899 سے موجود  ہے۔ لووین  کو 1963 میں فٹ بال کی تاریخ میں اولین بنڈس لیگا کے بانی ممبران کے طور پر لکھا گیا۔ ٹی ایس وی 1860 کی نمایاں کامیابیوں میں اب تک جرمن چیمپئن  شپ میں ایک فتح کے علاوہ دو کپ ٹرافیاں بھی شامل ہیں۔ مئی 2011 میں حسن اسمائیک کے ساتھ معاملات کے بعد ٹی ایس وی 1860 میونخ  جی ایم بی ایچ اینڈ کے جی اے اے غیر ملکی سرمایہ کار رکھنے والا پہلا جرمن پروفیشنل فٹ بال  کلب بن گیا۔ رابرٹ شافر  جنرل منیجر ہیں۔ 2005 سے کلب  آلیانز ارینا میں  اپنے گھریلو مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

ماریا کے بارے میں:

ماریا  ابوظہبی میں قائم ایک نجی سرمایہ کاری ادارہ ہے جس کی ملکیت و صدارت حسن عبداللہ محمد اسمائیک کررہے ہیں۔ گروپ سرمایہ کاری کا وسیع  انتظام رکھتا ہے اور اس کی دلچسپی مختلف شعبوں میں پھیلی ہوئی ہے بشمول کھیلوں، ڈیزائن، تعمیرات، جائیداد، آٹوموٹیو، سیاحت، توانائی اور تیل و گیس۔ ماریا ایک بہترین انتظامی ٹیم مع تجربے کی حامل ہے  جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور جس میں دنیا بھر کے متعدد ممالک بشمول برطانیہ، وسطی ایشیا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کا تربیت و تجربہ شامل ہے۔ ایک نسبتاً نوجوان تنظیم اور حوصلہ مند توسیع منصوبہ بندی  کی حامل ماریا اسمائیک کی مضبوط قیادت اور ایک متحرک اور فعال تنظیم ہے۔

روابط:

اینا کیمپبل

فون: +971-2-657-8812

ای میل: Anna@hamg.ae

ذریعہ: ماریا انوسٹمنٹس