ایف ایکس الائنس انکارپوریٹڈ نے مجوزہ ابتدائی عوامی پیشکش کے لیے اندراجی بیان جمع کرا دیا

AsiaNet 46388

نیو یارک، 19 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایف ایکس الائنس انکارپوریٹڈ (“FXall”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (“SEC”) کے روبرو اپنے عمومی اسٹاک کے لیے مجوزہ ابتدائی عوامی پیشکش کے حوالے سے فارم ایس-1 پر اندراجی بیان جمع کرا دیا ہے۔ فروخت کے لیے حصص کی تعداد اور مجوزہ پیشکش کے نرخوں کی رینج فی الحال متعین نہیں کی گئی۔

بی او ایف اے میرل لنچ، گولڈمین، ساکس اینڈ کمپنی، سٹی گروپ اور جے پی مورگن سیکورٹیز ایل ایل سی مجوزہ پیشکش کے لیے مشترکہ بک-رننگ مینیجرز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ مورگن اسٹینلے، یو بی ایس انوسٹمنٹ، رے منڈ جیمز اینڈ ایسوسی ایٹس، اور سینڈلر اونیل + پارٹنرز ایل بی کو-مینیجرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پیشکشوں سے متعلق ابتدائی کوائف نامے کی نقول دستیابی پر بی او ایف اے میرل لنچ، 4 ورلڈ فنانشل سینٹر، نیو یارک، این وائے 10080 سے توجہ: پروسپیکٹس ڈپارٹمنٹ یا dg.prospectus_request@baml.com پر ای میل کے ذریعے؛ حاصل کی جا سکتی ہیں، یا گولڈمین، ساکس اینڈ کمپنی، 200 ویسٹ اسٹریٹ، نیو یارک، این وائے 10282، توجہ: پروسپیکٹس ڈپارٹمنٹ، کو بذریعہ ٹیلی فون 1-866-471-2526، بذریعہ فیکس 212-902-9316، یا بذریعہ ای میل prospectus-ny@ny.email.gs.com بھیج کر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ان سیکورٹیز سے متعلق ایک اندراجی بیان ایس ای سی کے پاس جمع کرایا گیا ہے تاہم وہ ابھی موثر نہیں ہے۔ سیکورٹیز اندراجی بیان کے موثر ہونے کے وقت سے پہلے نہ ہی فروخت کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی بیچنے کے لیے پیش کی جا سکتی ہیں۔ اس اعلامیہ کو فروخت کی کوئی پیشکش یا خریدنے کے لیے پیشکش کی استدعا نہ سمجھا جائے، نہ ہی کسی بھی ریاست یا حلقے میں ان سیکورٹیز کی کسی بھی قسم کی فروخت ہونی چاہیے اور ایسی کوئی بھی پیشکش، استدعا، یا فروخت کسی بھی ریاست یا حلقے کے سیکورٹیز قوانین کے تحت رجسٹریشن یا کوالیفکیشن سے قبل غیر قانونی تصور کی جائے گی۔ مجوزہ پیشکش صرف کوائف نامہ استعمال کرتے ہوئے کی جا سکتی ہے۔

ذریعہ: ایف ایکس الائنس انکارپوریٹڈ