میگاشو پارٹ 1 اور 2 میں خوش آمدید، ہانگ کانگ کے سب سے اہم تحفہ، گھریلو، پریمیم اور کھلونوں کے تجارتی میلے

AsiaNet 46390

ہانگ کانگ، 19 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

میگا شو پارٹ 1، 20 تا 23 اکتوبر 2011ء اور میگا شو پارٹ 2، 27 تا 29 اکتوبر 2011ء ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

کین فیئر فخریہ اعلان کرتا ہے کہ میگاشو پارٹ 1 اکتوبر 2011ء میں اپنی 20 ویں سالگرہ کا جشن منائے گا اور تمام نمائش کنندگان اور خریداروں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے گزشتہ 20 سے زائد سالوں میں اسے تقویت بخشی۔

تحائف، گھریلو اشیاء، پریمیم اور کھلونوں کی صنعت کے 4700 سے زائد فراہم کنندگان کو پیش کرنے والے دو انتہائی اہم تجارتی میلے انتہائی کامیاب جنوبی چین کی بنیادی تقویم کے موقع کا حصہ بنانے کے لیے ان تاریخوں میں رکھے گئے ہیں، جو 70 ہزار سے زائد عالمی خریداروں کی دونوں تجارتی میلوں میں شرکت، چین اور ہانگ کانگ کے کارخانوں کے دورے اور کلیدی بنیادی موسم میں ایشیائی اور بین الاقوامی فراہم کنندگان کی وسیع رینج سے ملاقات کو یقینی بنائیں گے۔

اس اکتوبر میں میگا شو میں ہانگ کانگ اور بر عظیم چین، جنوب مشرقی ایشیا، مشرقی ایشیا، یورپ، ریاستہائے متحدہ امریکہ، جنوبی امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے تیس ممالک نمائندگی کریں گے، جو ہانگ کانگ میں ہر سال ہونے والے میگا شو کی تحائف، پریمیمز، یادگار، گیجٹس، برقی تحائف، فنون؛ اور دستکاری، سیاحت، سفری سامان، فیشن ملبوسات، لوازمات؛ تحفوں کو بند کرنے، پیکیجنگ؛ اور گھریلو مصنوعات، سجاوٹ کی اشیاء؛ کھلونے اور گیمز، بچوں کے قلم، کاغذ، پرنٹ، کرسمس، تہوار اور موسموں کی و دیگر اسکولوں اور دفاتر کی اسٹیشنری کے لیے بڑی عالمی مارکیٹ کی حیثیت سے پوزیشن مستحکم کر رہے ہیں۔

30 ممالک کے 4700  سے زائد ادارے شو میں موجود ہیں، جن میں صرف ہانگ کانگ اور بر عظیم چین ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بیلجیم، بولیویا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، گوئٹے مالا، بھارت، اسرائیل، انڈونیشیا، اطالیہ، جاپان، کوریا، کویت، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پاکستان، فلپائن، سعودی عرب، سنگاپور، ہسپانیہ، تائیوان، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ، ریاستہائے متحدہ امریکہ، متحدہ عرب امارات اور ویت نام شامل ہیں۔

رواں سال کے شوز میں ماحول دوست رسد کی تعداد میں اضافہ جس میں مصنوعات میں سے پسندیدگی کی وسیع رینج، گفٹ ریپ اور پیکیجنگ کے لیے میگا شو پارٹ 1 میں مخصوص علاقہ، اور میگا شو پارٹ 2 میں گفٹ ویئر میں فیشن جیولری لوازمات کے فراہم کنندگان کا نیا گروپ شامل ہیں۔

دنیا بھر سے 800 سے زائد نئے ادارے اس سیزن میں میگا شو کے ساتھ نمائش کر رہے ہیں کیونکہ اس کا خصوصی سیلز پلیٹ فارم تجارتی خریداروں کو نہ صرف واقف کار برآمدی چہروں سے ملاقات کا بلکہ ایشیاء کے بنیادی مرکز ہانگ کانگ میں عالمی اداروں کے ساتھ نئے پیش کاروں اور تاجروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

محترمہ لنڈا چین

ای میل: linda.chan@kenfair.hk

ویب سائٹ: www.mega-show.com

ذریعہ: کین فیئر ایگزی بیشن (ہانگ کانگ) لمیٹڈ