ساڑھے تین لاکھ مہمان آئی اے اے کا دورہ کر چکے

AsiaNet 46381

فرینکفرٹ، جرمنی، 18 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نقل و حرکت کے لیے دنیا کے سب سے اہم تجارتی میلے 64 ویں آئی اے اے کارز میں اپنے پہلے عوامی اختتام ہفتہ پر ہی عوام کے لیے پرکشش ہونے کی ساکھ کی تصدیق کر دی ہے۔ کل ساڑھے تین لاکھ سے زائد مہمان اس کے آغاز سے اب تک دورہ کر چکے ہیں۔ جرمن ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو انڈسٹری (وی ڈیاے) کے صدر ماتھیاس وِزمان نے کہا کہ “اس 10 فیصد اضافے نے ہمیں آئی اے اے 2009ء سے کہیں آگے لا کھڑا کر دیا ہے۔ حتیٰ کے صبح کے اوقات میں بھی آئی اے اے مہمانوں نے ہال اور کھلے مقامات بھرے ہوئے تھے۔ ان کی بنیادی توجہ 89 آٹوموٹو ورلڈ پریمیئرز پر تھی۔ لیکن کھلے مقام پر ہونے والی سرگرمیاں – آف روڈ سرکٹ، تجرباتی ڈرائیوز اور گو-کارٹ ٹریک- بھی آئی اے اے آنے والے مہمانوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ ہماری نظریں آئی اے اے کے دوسرے ہفتے پر انتہائی اعتماد کے ساتھ مرکوز ہیں۔” وی ڈی اے آئی اے اے کا منتظم ہے، جو 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1012 نمائش کنندگان اور 2 لاکھ 35 ہزار مربع میٹر پر پھیلے نمائشی مقام کے ساتھ دنیا کا معروف آٹوموٹو تجارتی میلہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے لیے مخصوص ایام (13 و 14 ستمبر 2011ء) کو 97 ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 ہزار سے زائد صحافیوں نے آئی اے اے کی رپورٹنگ کی۔ آئی اے اے 25 ستمبر تک کھلا رہے گا۔

مزید تمام معلومات آن لائن دستیاب ہیں: http://www.iaa.de

[www.iaa.de ]

رابطہ: ایکے ہارٹ روٹر

وی ڈی اے – پریس ڈپارٹمنٹ

ٹیلی فون: +49-30-897842-120

ای میل: rotter@vda.de

ذریعہ: وی ڈی اے وربینڈ ڈیر آٹوموبائل انڈسٹری ای وی