کریشمان اور ہرمین کا دورہ آئی اے اے

AsiaNet 46365

فرینکفرٹ ایم مین اور برلن، جرمنی، 17 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

بادن– ویئرٹمبرگ کے نمایاں سیاست دان فرینکفرٹ میں مہمان ہیں

آج  ریاست بیڈن – ویئرٹمبرگ کے وزیر اعلیٰ  ونفرائیڈ کریشمان اور ان کے وزیر برائے نقل و حمل ونفرائیڈ ہرمین نے آئی اے اے کارز 2011ء کا دورہ کیا اور اپنی داخلی  ریاست میں گاڑیاں بنانے والوں اور  فراہم کنندگان کی اختراعات اور ٹیکنالوجی کے رجحانات کے بارے میں معلوم حاصل کیں۔  نمائش میں اپنے دورہ ، جو قریباَ چار گھنٹے تک جاری رہا، کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا “کریشمان اور آئی اے اے ایک ساتھ اچھے جارہے ہیں۔  آئی اے اے میں گرین اسٹیٹ کے پریمیئر کا دورہ کیے جانے سے زیادہ اچھا کیا ہوسکتا ہے؟ کیونکہ گاڑیوں کی صنعت زیادہ سے زیادہ ماحول دوست، جسے اخراج سے پاک کہا جائے  تو زیادہ بہتر ہے، کی جانب گامزن ہیں۔”

گو کہ کریشمان آئی اے اے میں پہلی بار مہمان ہوئے ہیں، لیکن ونفرائیڈ ہرمین کی جانب سے  تجارتی میلے کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ بیڈن ویئرٹمبرگ کے وزیر برائے نقل و حمل نے کہا کہ ” میں بہت حیران ہوں  کہ ماحولیاتی تحفظ نے خصوصاً حالیہ سالوں کے دوران کتنی ترقی کرلی ہے۔  یہاں آئی اے اے میں ہر ایک دیکھ سکتا ہے کہ ایندھن کی کھپت، نئے مواد  اور آئی ٹی خصوصیات کے شعبوں میں تقریباَ درست مصنوعات میں بھی  بہتری کی جارہی ہے۔تمام صنعت کار اب ماحول دوست راستہ اختیار کر رہے ہیں۔اصل مقابلہ ماحول دوست نقل و حرکت تک رسائی میں اول آنے کا ہے۔”

کریشمان کا جرمن ایسوسی ایشن آف دی آٹوموٹو انڈسٹری (وی ڈی اے) کے صدر میتھیاس وزمان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے حوصلہ افزائی پانے والا آئی اے اے پروگرام  جرمنی  کے جنوب مغرب سے آنے والے نئے  نمائش کنندگان پر مشتمل ہے۔ آڈی، دیملر اور پورش جیسے گاڑیاں  بنانے والوں کے علاوہ انہوں نے بوش، الرنگ کلنگر، فرائیڈرچ بوئسن، ماہلے، مان  + ہیومل اور زی ایف کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔ آڈی ناکرسلم میں اپنے اہم ترین مقامات میں سے ایک کی حامل ہے۔

اپنے دورے کے دوران  کریشمان نے زور دیا کہ “ہمیں مستقبل کے لیے گاڑیوں کی ضرورت ہے۔ نقل و حرکت  کو ہماری زندگی کی معاونت کرنے والے نظاموں کے ساتھ موزوں ہونا چاہیے۔ گاڑیوں کی صنعت پہلے ہی اس طرف گامزن ہے۔” آئی اے اے میں موجود متعدد نمائش کرنے والوں  کے اسٹینڈز اور ہالوں میں انہوں نے دیملر اے جی میں مجلس منتظمین کے چیئرمین  ڈاکٹر ڈائیٹر زیشے، پورش اے جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میتھیاس میولر اور روبرٹ بوش  جی ایم بی ایچ میں مجلس منتظمین کے چیئرمین  فرینز فیرنباخ سے بھی ملاقات کی۔

کریشمان نے اختتام کرتے ہوئے کہا کہ “میرے خیال میں عالمی منڈیوں میں اس طرح کی مصنوعات کے ساتھ ہمارے پاس آب و ہوا کا تحفظ کرنے اور اسی وقت اپنی ریاست کی ترقی کو یقینی بنانے  کا موقع بھی موجود ہے۔”کاربن ڈائی آکسائڈ کو کم کرنے کے لیے او ای ایمز اور فراہم کنندگان  کی کوششوں کے بارے میں کریشمان نے کہا کہ “میرے خیال میں یہ پہلے دورہ کے لیے بالکل مناسب آئی اے اے ہے۔”

ذریعہ: وی ڈی اے وربینڈ ڈیر آٹوموبائلنڈسٹری ای۔ وی۔

رابطہ: اکہارٹ روٹر

وی ڈی اے – پریس ڈیپارٹمنٹ

فون: +49-30-897842-120

ای میل: rotter@vda.de