ڈیوڈ پیجیٹ نے ایس اے پی (ر) اسٹریٹجک پارٹنر یوٹوپیا انکارپوریٹڈ میں شمولیت اختیار کر لی

AsiaNet 46352

سنگاپور، 16 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پیجیٹ ڈیٹا مائیگریشن اور ڈیٹا گورننس کا وسیع تجربہ اپنے ساتھ لائیں گے

انٹرپرائز ڈیٹا لائف سائیکل مینجمنٹ (ٹ م) (ای ڈی ایل ایم) سلوشنز پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ یوٹوپیا انکارپوریٹڈ ڈیوڈ پیجیٹ کی بطور مینیجنگ ڈائریکٹر برائے ایشیا پیسفک آپریشنز تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے، وہ سنگاپور میں مقیم ہوں گے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110503/CG92699LOGO)

پیجیٹ ایشیا پیسفک خطے کے لیے سیلز اور مارکیٹ حکمت عملی پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ وہ اپنے ساتھ صنعت کا 20 سالہ تجربہ لائیں گے، جس میں آسٹریلیا، سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ میں گزارے گئے 10 سال بھی شامل ہیں۔ وہ بڑے اداروں کے ماحول میں بڑھتی ہوئی اور نمو پذیر ڈیٹا مینجمنٹ مشقوں میں قابل ذکر کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

پیجیٹ نے کہا کہ “میں یوٹوپیا ٹیم میں شمولیت پر خوش ہوں اور میری نظریں برانڈ کو توسیع بخشنے، اور صارفین کو ایسی ڈیٹا مشاورت کی خدمات فراہم کرنے پر مرکوز  ہیں جو انہیں اپنے معلوماتی اثاثوں کی مکمل صلاحیت کو حاصل کرنے میں مدد دے۔ یوٹوپیا  ایک معروف اور قابل بھروسہ ڈیٹا سروس فراہم کنندہ ہے جو قابل ذکر قوت رفتار رکھتا ہے۔ وہ ای ڈی ایل ایم کے لیے اختراع کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہیں۔”

یوٹوپیا انکارپوریٹڈ کے عالمی نائب صدر برائے سیلز ڈوگ جونز تبصرہ کرتے ہیں کہ “ہم ڈیوڈ کو اپنی کاروباری ٹیم میں شامل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ ڈیوڈ اپنے ساتھ ڈیٹا مائیگریشن، ماسٹر ڈیٹا مینجمنٹ، اور ڈیٹا گورننس کے تجربے کی دولت لائیں گے۔ ایشیا پیسفک خطے میں اپنی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے وہ ہمارے لیے ایک شاندار اثاثہ ثابت ہوں گے۔”

ایشیا پیسفک دفتر کا آغاز اور پیجیٹ کی تعیناتی یوٹوپیا کی اپنے صارفین اور شراکت داریوں میں سرمایہ کاری کو ظاہر کرتا ہے۔ سنگاپور دفتر علاقائی منصوبوں کے لیے اضافی مدد اور کام کی رفتار کو تیز کرنے میں توازن فراہم کرے گا۔

یوٹوپیا انکارپوریٹڈ کے بارے میں

یوٹوپیا انکارپوریٹڈایک عالمی ڈیٹا مشاورت اور خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو ای ڈی ایل ایم طریقیات استعمال میں لا رہا ہے۔ یوٹوپیا کی پیشکشوں میں اسٹریٹجی ڈیولپمنٹ، ماسٹر ڈیٹا مینجمنٹ، ڈیٹا مائیگریشن ، ڈیٹا آرکائیونگ، ڈیٹا کوالٹی اور ڈیٹا گورننس شامل ہیں۔ یوٹوپیا شمالی امریکہ کے لیے ایس اے پی کنسلٹنگ پروگرام میں ایک ایس اے پی (ر) گولڈ پارٹنر ہے۔ یوٹوپیا کو ایس اے پی امریکہ انکارپوریٹڈ کی جانب سے نارتھ امریکہ سروسز پارٹنر آف دی ایئر 2010ء اور گارٹنر “کول وینڈر ان ایپلی کیشن سروسز، 2011ء” قرار دیا گیا تھا۔ (i)

کاپی رائٹ (c) 2011ء یوٹوپیا انکارپوریٹڈ، منڈلین، الینوائے، ریاستہائے متحدہ امریکہ۔ جملہ حقوق محفوظ۔ ایس اے پی اور تمام ایس اے پی لوگوز جرمنی اور متعدد دیگر ممالک میں ایس اے پی اے جی کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔ دیگر برانڈ اور مصنوعات کے نام ان کے متعلقہ اداروں کے ٹریڈ مارکس ہیں۔

(i) گارٹنر “کول وینڈرز ان ایپلی کیشن سروسز، 2011ء” از سوسن ٹین، میتھیو گولڈمین، اروپ رائے، ہیلن ہنٹ لے، پارتھا اینگر، ایلکس سویارتو، اشیش رائنا، 7 اپریل 2011ء۔

ذریعہ: یوٹوپیا انکارپوریٹڈ

رابطہ: جوڈی ہیل

گلوبل مارکیٹنگ مینیجر برائے یوٹوپیا انکارپوریٹڈ

+1-847-388-3600

jhale@utopiainc.com