110 واں کینٹن میلہ:مشترکہ طور پر بہتر تجارت کے فروغ کے لیے سنگ میل

AsiaNet 46321

گوانگ چو، چین، 15 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

110 ویں کینٹن میلے کے آغاز کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، جس کا آغاز 15 اکتوبر سے چین کے شہر گوانگ چو میں ہوگا۔ دو سالہ میلہ ترقی پسندانہ  نمائشی مقام، جدید خدمات اور خصوصی تقاریب کا بے مثال مرکب پیش کرے گا اور طویل عرصے سے ابھرتی ہوئی چینی مارکیٹ میں رسائی پر نظریں رکھنے والے افراد کےلیے اہم ترین فورم سمجھا جا رہا ہے۔

میلے کے سیکرٹری جنرل وانگ چی پنگ نے کہا کہ “کینٹن میلے کا 110 واں سیشن اس ایونٹ کا ایک اہم سنگ میل ہے اور اس میں شامل ہر شخص فخر محسوس کر رہا ہے اورمسرور ہے۔اپنی 55 ویں سالگرہ پر، میلہ چین اور دنیا کے درمیان تجارت میں اضافے میں کہیں زیادہ مددگار ہے۔ ہماری نظریں شرکاء کا خیرمقدم اور ان کی میزبانی کرنے پر مرکوز ہیں۔”

2011ء کا دوسرا کینٹن میلہ پہلے کی کامیابی کا فائدہ اٹھائے گا۔ بہار ایڈیشن کانتیجہ 36 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کی مالیت کی تجارت میں نکلا، جو سال بہ سال کا تقریباً 6 فیصد اضافہ ہے۔ 150سے زائد ممالک کے 2 لاکھ 7 ہزار سے زیادہ تاجر 1.16 ملین مربع میٹر کی تنصیب سے گزرے، اور سطح اول کے چینی فراہم کنندگان اور امریکی، یورپی، روسی اور برازیلی خریادروں کے درمیان جامع معاہدے ہوئے۔

برازیلی ادارے  فلیش انجینئرنگ کے ولرسن موریرا فیراز نے کہا کہ “109 واں میلہ پہلا کینٹن میلہ تھا جس میں نے شرکت کی اور میں بہت زیادہ متاثر ہوا، ڈسپلے پر پیش کی گئی مصنوعات کی رینج بہت جامع تھی، رجسٹریشن کا عمل، ہدایات اور خدمات آسان، واضح اور مددگار تھیں۔ میں ضرور اگلی مرتبہ شرکت کرنے کی امید امید کر رہا ہوں۔”

110 واں میلہ ماحول دوست ہم سر مصنوعات پیش کرنے والے معروف چینی فراہم کنندگان کی غیر معمولی تعداد کو لائے گا۔ چین کے 12 ویں پانچ سالہ منصوبے کے مطابق تقریب کا ایک کلیدی مقصد درآمدات کو بڑھانا ہے – بیرون ملک کے اداروں کو اپنی مصنوعات  اور خدمات کو چینی خریداروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پیش کرنے کے لیے اس تقریب کو استعمال کرنے کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی گئی۔”

چین کے نائب وزیر برائے تجارت چونگ شان کہتے ہیں کہ “چین کا تجارتی سرپلس اس سال کافی کم ہے۔ درآمدات کے فروغ کے لیے نمائش میں 20 ہزار مربع میٹر کا مقام فراہم کر کے، اور غیر ملکی شرکاء کے لیے خدمات کا بہترین مجموعہ برقرار رکھ کر، 110 واں کینٹن میلہ اس رحجان کو جاری رکھنے سے واضح طور پر وابستہ ہے۔ دو طرفہ تجارت کسی بھی متعلقہ ادارے اور ملک کے لیے مشترکہ طور پر فائدہ مند صورتحال ہے۔”

ذرائع ابلاغ کے سوالات

110 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ (کینٹن) میلہ:

15 اکتوبر  تا 4 نومبر 2011ء

www.cantonfair.org.cn

ذریعہ: کینٹن میلہ