سوانا اوشن ایکسچینج نے لیکوئیڈ روبوٹکس کے ویو گلائیڈر کے 1 لاکھ ڈالرز کے گلف اسٹریم نیوی گیٹر ایوارڈ 2011ء کے جیتنے کا اعلان کر دیا

AsiaNet 46268

سوانا، جارجیا، 10 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سوانا اوپشن ایکسچینج نے آج فخریہ اعلان کرتی ہے کہ سنی ویل، کیلیفورنیا کا لیکوئیڈ روبوٹکس 2011ء گلف اسٹریم نیوی گیٹر ایوارڈ کا وصول کنندہ ہے۔ گلف اسٹریم نیوی گیٹر ایوارڈ 2011ء ہمارے ساحلوں کے مستقبل کو مثبت انداز میں تشکیل دینے کے لیے بہترین حل کو تسلیم کرتا ہے۔ لیکوئیڈ روبوٹکس کی “ویو گلائیڈر-آٹونومس اوشن وہیکل” کو 7 و 8  ستمبر 2011ء کو سوانا جارجیا میں ہونے والے افتتاحی سلوشن ایکسچینج میں شریک وفودکی جانب سے منتخب کیا گیا اور اسے ایرواسپیس گروپ جنرل ڈائنامکس کے ای وی پی جناب جو لومبارڈو نے 2011ء گلف اسٹریم نیوی گیٹر ایوارڈ سے نوازا، جنرل ڈائنامکس گلف اسٹریم کا مالک ادارہ ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110909/CL65620)

نیوی گیٹر ایوارڈ فروری 2011ء میں سوانا اوشن ایکسچینج کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے حل طلب کرنے کے سالانہ مطالبے کے بعد جمع کرائے گئے بہترین حل کو دیا گیا۔ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک خصوصی پینل، جس کی صدارت اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن کے عجائب گھر برائے فطری تاریخ کی ڈاکٹر نینسی نولٹن کر رہی تھی، نے دنیا بھر کے ممالک سے جمع کردہ حلوں کو آزمایا۔ سرفہرست دس حل تعمیرات، دفاع، تحفظ وطن، بحری تحقیق، روبوٹکس، ساحل پر زمین کی بازیافت، توانائی اور جہاز سازی کی صنعت کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ ہر حتمی امیدوار نے 100 سے زائد وفود کے ساتھ اپنے حل کو پیش کیا جنہوں نے اعزاز یافتہ کو منتخب کیا۔

جناب لومبارڈو نے کہا کہ “سوانا اوشن ایکسچینج کا ابتدائی اجلاس ہماری نظروں میں ایک زبردست کامیابی تھی۔ خیالات و تصورات اہم ہیں، لیکن تسلیم شدہ حلوں کو مارکیٹ میں کشش رکھنے کے لیے ایک آؤٹ لیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ ایکسچینج زبردست دماغوں کو ایک جگہ لایا اور انہیں کارآمد گفتگو پر آمادہ کیا۔ ایک شریک نے تبصرہ کیا کہ ‘مقابلہ شرکت کاری سے کم اہم تھا’ ہم پرخلوص امید رکھتے ہیں کہ یہ تقریب آگے بڑھے گی، ہمارے گھر سوانا کی نمائش کرے گی، اور جدت اور قابل عمل حل کے خواہشمند رہنماؤں کے لیے اہم مقام بنے گی۔ یہ ماحول اور دنیا بھر میں ساحلوں کے لیے ایک بہت مثبت امر ہے۔”

ویو گلائیڈ حل ماحول سے توانائی حاصل کرتا ہے اور بغیر کسی ایندھن کی ضرورت اور کاربن اخراج کے طویل مسافتیں طے کرنے، مقام کو برقرار رکھنے اور سمندر کے وسیع علاقوں کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ ایک بے مثال دو حصوں میں منقسم طرز تعمیر اور ونگ سسٹم لہروں کی حرکت کو براہ راست چلانے اور سولر پینل سینسر پے لوڈز اور سیٹلائٹ کمیونی کیشنز کے لیے بجلی فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ معلومات http://www.liquidr.com پر مل سکتی ہیں۔

سوانا اوشن ایکسچینج دنیا بھر میں مختلف شعبوں سے وابستہ فکری رہنماؤں کو جمع کرتا ہے جن میں صنعت، تعلیم، تحقیق، ٹیکنالوجی، حکومت اور تحفظ ماحول کے شعبوں کی نمائندگی کرنے والے افراد شامل ہیں۔ ایک کثیر الشعبہ جات 29 رکنی بورڈ آف گورنرز کے ساتھ ان حلوں کو حاصل اور ان کو اپنانے کے عمل کو تیز تر کرتی ہے جو معیشتوں اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

سوانا اوشن ایکسچینج کے شریک بانی اور سی ای او کورٹ آٹکنسن نے کہا کہ “2011ء گلف اسٹریم نیوی گیٹر ایوارڈ کے لیے پیش کردہ آزمودہ، معاشی طور پر ماحول دوست حلوں کی وسعت اور صلاحیت بہت شاندار تھی۔ ہم اپنے تمام شرکاء کے تصور، تخلیق اور جدت سے بہت متاثر ہوئے۔ ہم گلف اسٹریم کو نیوی گیٹر ایوارڈ کو اسپانسر کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں جو فضیلت، اختراع و جدت اور معاشی طور پر تحفظ پذیر حلوں کو فروغ دینے کی ان کی عالمی ساکھ کے تصورات کو عملی شکل دیتا ہے۔”

درخواستوں کے مطالبے اور نظر ثانی کے عمل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.savannahoceanexchange.org۔

گلف اسٹریم ایرو اسپیس کارپوریشن کے بارے میں

جنرل ڈائنامکس کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ گلف اسٹریم ایرو اسپیس کارپوریشن ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا کے جدید ترین کاروباری جیٹ طیاروں کو ڈیزائن، تیار، ساخت، مارکیٹ، خدمات پیش کرنے اور مدد فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔ گلف اسٹریم 1958ء سے اب تک دنیا بھر میں صارفین کے لیے 1900 سے زائد جہاز بنا چکا ہے۔ ادارہ دس اہم مقامات پر 10 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے۔ http://www.gulfstream.com

سوانا اوشن ایکسچینج کے بارے میں

2010ءمیں قائم ہونے والا سوانا اوشن ایکسچینج مختلف شعبوں اور ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اداروں کو متحد کرتا ہے تاکہ وہ سمندروں اوربحری حیات پر مثبت اثرات مرتب کرنے والے حلوں کواپنائیں اور انہیں تقسیم کریں۔ بورڈ آف گورنرز دنیا بھر سے تعلق رکھنےوالے 29 فکری رہنماؤں  پر مشتمل ہے جو مختلف پس منظر اور تجربوں کے حامل ہیں اور ہمارے سمندروں کی حفاظت کے لیے جدت طرازی سے وابستہ ہیں۔

2011ء سوانا اوشن ایکسچینج کا موضوع “ساحلوں کے مستقبل کو  تشکیل دینا” تھا۔ سوانا اوشن ایکسچینج، 2011ء کےسلوشنز ایکسچینج، پبلک ایکسچینجز اور ایک لاکھ ڈالرز کے گلف اسٹریم نیوی گیٹر ایوارڈ 2011ء کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.savannahoceanexchange.org ملاحظہ کریں۔ 2012ء کال فار سلوشنز کے لیے مستقبل کے اعلانات حاصل کرنے کے لیے ای میل فہرست کا حصہ بنیں، اور solutionsdirector@savannahoceanexchange.orgپر ایک پیغام بھیجیں۔

عالمی اسپانسر: گلف اسٹریم

بانی اسپانسرز: سٹی آف سوانا، جارجیا پاور، دی کوکا کولا کمپنی، محترم و محترمہ ہاورڈ جے موریسن جونیئر، جان اور کورٹ آٹکنسن

قائدانہ اسپانسرز: ولینیس ولیم سن لاجسٹکس، ساپیلو فاؤنڈیشن

ذریعہ: سوانا اوشن ایکسچینج

رابطہ : کورٹ آٹکنسن

سی ای او

سوانا اوشن ایکسچینج

+1-912-660-4696

cort.atkinson@savannahoceanexchange.org