“سائنٹیفک اکتوبرفیسٹ”کیمیائی حیاتیات کے شعبے کے معروف عالمی محققین کو میونخ میں اکٹھا کرے گا

AsiaNet 46260

میونخ، جرمنی، 9 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

“سائنٹیفک اکتوبرفیسٹ” رواں سال کیمیائی حیاتیات (کیمیکل بایولوجی) کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر معروف ترین محققین میں سے چند کا مقام اجتماع ہوگا۔ “سی آئی پی ایس ایم فیسٹ آف کیمیکل بایولوجی” نامی میلہ لڈوِگ-میکسی ملینز-یونیورسٹیٹ (ایل ایم یو) میونخ کے شعبہ کیمیا میں 15 سے 16 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر کے 400 محققین کیمیا سے حیاتیات تک پھیلے مختلف شعبہ جات میں ہونے والی جدید تحقیق پر گفتگو کریں گے اور سرطان اور جراثیموں سے ہونے والے امراض کے خلاف جنگ میں اپنے تازہ نتائج پیش کریں گے۔

مقررین میں شامل ہوں گے:

– شنکر بالاسبرامن

شعبہ کیمیا، یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ

“نیوکلک ایسڈ کی ترتیب گزاری: کیمیائی سے سائنس اور ادویات کی جانب راہ گزر”

– تھامس کیرل

شعبہ کیمیا، لڈوِگ-میکسی ملینز-یونیورسٹیٹ (ایل ایم یو) میونخ میں سی آئی پی ایس ایم اے

“جینوم کی نشو و نما میں کیمیا”

– کرس چینگ

شعبہ کیمیا، یو سی برکلے

“دماغ میں دھاتی اور ریڈکس حیاتیات کو سمجھنے کے لیے مالیکیولر امیجنگ طریقے”

– جان کلارڈی

شعبہ کیمیا و کیمیائی حیاتیاتی، ہارورڈ میڈیکل اسکول، براڈ انسٹیٹیوٹ

ہارورڈ یونیورسٹی

“جراثیمی مکالمے”

– بنجمن ایف کراویٹ III

شعبہ کیمیائی فعلیات، اسکاگس انسٹیٹیوٹ، اسکرپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ

“متحرک بنیاد پر علم لحمیات: خامروں اور مانع دریافت کی ایپلی کیشنز”

– فرانکو ڈائیڈریخ

ای ٹی ایچ زیورخ، لیبارٹری آف آرگینک کیمسٹری

“خامروں کے متحرک مقامات پر مالیکیولر شناخت”

-ولفریڈ اے وان ڈیر ڈونک

شعبہ کیمیا، یونیورسٹی آف الینوائے اربانا-شمپین

“قدرتی مصنوعات کی حیاتی تالیف میں بعد از منتقلی تبدیلیاں”

– مائیکل فیمولاک

رائنخ فریڈرخ-ول ہیمز- یونیورسٹیٹ بون، لیبارٹری آف کیمیکل بایولوجی

“کیمیائی حیاتیات کے تناظر سے ErbB ریسپٹر سگنلنگ کی بصیرت”

-ایتارو ہاماچی

شعبہ مصنوعی کیمیا اور حیاتیاتی کیمیا، کیوٹو یونیورسٹی

“زندہ خلیہ کے نظام میں لحمیہ کی نشان زدگی اور انجینئرنگ”

– جیولیس ریبک

اسکاگس انسٹیٹیوٹ فار کیمیکل بایولوجی، دی اسکرپس لا یولا

“چھوٹے مقامات پر مالیکیولر رویہ”

-پیٹر جی شولٹز

اسکرپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، لا یولا

“کیمیا اور حیاتیات کے مقام اتصال پر ترکیب”

-متسوہیکو شیونویا

“سپرمالیکیولر ڈھانچوں کے حیاتیاتی متاثر مالیکیولر ڈیزائن”

-ہیروشی سوگی یاما

شعبہ کیمیا، کیوٹو یونیورسٹی

“کیمیائی حیاتیات جو ڈی این اے اسٹرکچر اور افعال کو کنٹرول کرتی ہے”

-کرسٹوفر ٹی واش

ہارورڈ میڈیکل اسکول، شعبہ کیمیا و کیمیائی حیاتیات، ہارورڈ یونیورسٹی

“تھیازول پیپٹائڈ اینٹی بایوٹک حیاتی تالیف: بعد از منتقلی ہونے والی تبدیلیوں کا ایک سلسلہ”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.cipsm.de/fest

رابطہ:

ڈاکٹر اولیور بیرون

مینیجنگ ڈائریکٹر

سینٹر فار انٹیگریٹڈ پروٹین سائنس میونخ (CIPSM)

لڈوِگ-میکسی ملینز-یونیورسٹیٹ (ایل ایم یو) میونخ

شعبہ کیمیا

81377 میونخ

جرمنی

ٹیلی فون: +49(0)89-2180-77880

ای میل: oliver.baron@cipsm.de

ذریعہ: سینٹر فار انٹیگریٹڈ پروٹین سائنس میونخ (CIPSM)