ایس آئی گروپ نے مجموعی برانڈ منصوبے کے جز کے طور پر نئی ویب سائٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

AsiaNet 46246

شینیک ٹیڈی، نیو یارک، 9 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایس آئی گروپ نے تمام جغرافیاؤں اور مارکیٹ شعبہ جات میں اپنے عالمی برانڈ متعارف کروانے کے جز کے طور پر نئی ویب سائٹ کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔ کیمیکل انٹرمیڈیٹس کا معروف عالمی ادارہ ایس آئی گروپ اپنے صارفین کے لیے اپنے برانڈ کے ذریعے بے مثال قدر منصوبہ تجاویز اور کلیدی فارق پیش کرتا ہے۔

نئے برانڈ منصوبے میں نئی برانڈ شناخت شامل ہے: تمام پرنٹ پہلوؤں کا از سر نو ڈیزائن، جیسا کہ کارپوریٹ بروشرز، کمپنی فیکٹ شیٹس، فولڈرز اور پریزنٹیشنز، ایک نئی ٹیگ لائن “The Substance Inside” اور نیا برانڈ اسٹیٹمنٹ:

“ہم عملی برتری سے سختی سے وابستگی رکھتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری مستقل جدت پاتی ٹیکنالوجی اور عملی موثریت ہمارے لیے عالمی معیار کے بہترین کیمیکل انٹرمیڈیٹس تیار کرنا ممکن بناتی ہے تاکہ ایسی قدر تخلیق کی جائے جو صارفین کے عمل اور ان کی مصنوعات میں براہ راست و گہرائی تک جگہ پا لے۔ اپنے صارفین کے ساتھ پختہ و طویل المیعاد تعلقات کی تخلیق پر ہماری ثابت قدمی اس بے مثال جوہر میں شامل ہوتی ہے کہ ہم کون ہیں۔”

ایس آئی گروپ برانڈ کی تخلیق ایک غوروخوض اور برہدف عمل کے ذریعے کی گئی ہے۔ بہار 2008ءمیں ایس آئی گروپ نے جامع برانڈ دریافت کا آغاز کیا، جس میں کئی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ انٹرویوز اور صنعتی تحقیق شامل تھی۔ اس عمل نے ایک مستحکم برانڈ وعدے پر پیشرفت کے عمل کا آغاز کیا اور ادارے کی منصوبہ بندی کو برانڈ میں زندگی لانے کے حوالے سے مطلع کیا۔

ایس آئی گروپ کے صد راور سی ای او اسٹیفن جے لارج نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارا برانڈ ہمارے اسٹریٹجک ارادوں کا عکاس ہے۔ ادارے کی تاریخ 1906ء سے جا ملتی ہیں، اور وژن، مشن اور رہنما بنیادوں کو قابل فخر طور پر برقرار رکھا گیا ہے، نیا برانڈ ایس آئی گروپ کی قابل قدر منصوبہ تجاویز پر قائم کیا گیا اور ہمارے اسٹریٹجک منصوبے کا خاکہ ہے۔”

ایس آئی گروپ منصوبوں کے ایک سلسلے میں قدم رکھ رہا ہے، جن کا اعلان اسٹریٹجک سمت میں اپنے برانڈ کے انتظام کے ساتھ کیا جا چکا ہے یا مستقبل قریب میں کیا جائے گا۔ نئے برانڈ امیج میں بے مثال نشانات، رنگوں کا اصلی میل اور فوٹوگرافی شامل ہیں جو اس کے افراد، پودوں اور مصنوعات کو مجتمع کر رہی ہے، اور ادارے کی روح کو علامت کے طور پر ظاہر کر رہی ہے۔ برانڈ کہانی نو آئیکونز کے کے ذریعے بیان کی گئی ہے جو ایس آئی گروپ کے کاروبار کرنے کے عمل کے کلیدی شعبوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آئیکون برانڈ کے آئینہ دار ہیں اور صارفین کے مقامات کے لیے معیاری مصنوعات کی فراہمی کے لیے طویل المیعاد شراکت داروں کی تخلیق سے لے جائے گا۔

وہ درج ذیل خیالات کی نمائندگی کرتے ہیں:

– شراکت داری کی طاقت – اس امر کو یقینی بنانے کے لیے عہد کہ صارفین کی ضروریات کو یکساں طور پر پورا کیا جائے گا یا اس سے تجاوز کیا جائے گا۔

– ہم عالمی ہیں – صارفین کو بروقت اور کسی بھی منطقہ وقت میں صارفین کے لیے خدمات فراہم کرنے کی خاطر جدید تنصیبات اور صنعت کے معروف ماہرین کے عالمی نقوش پا کو چلانے اور آگے بڑھانے پر زور ڈالا گیا ہے۔

– انٹیلی جنٹ آر اینڈ ڈی – درست ترین تشخیص و طلب کو سمجھنے اور حاصل کرنے کے لیے عمیق و باہمی طریقہ برائے تحقیق و پیشرفت ۔

– جدید پائلٹ پروڈکشن تنصیبات – مصنوعات کو بہترین اور عمل کو ہموار بنانے کے لیے جدید پائلٹ پروڈکشن تنصیبات کو چلانے سے وابستگی۔

– رسد کی حفاظت – دنیا کے معروف خام مال فراہم کنندگان کے ساتھ قابل قدر اور طویل المیعاد تعلقات قائم کرنے پر زور

– خالص ساخت گری تجربہ – جدید درست، انتہائی موثر ساخت گری کی تنصیبات ڈيزائن، تیار اور چلانے کے لیے وسائل کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری۔

– ذمہ داری اور حفاظت – مصنوعات کے حیاتی چکر کے ہر مرحلے پر اپنی برادریوں اور مصنوعات کو چھونے والوں کی حفاظت سے وابستگی۔

– پیک کرنا – درکار خدمات کی بنیاد پر صارفین کو پیش کردہ پیکیجنگ کے عمل اور آپشنز کا انتظام کرنے کے لیے مہارت۔

– اسٹریٹجک لاجسٹکس – عالمی سطح پر رسد کا انتہائی منظم اور نظم انصرام کا نیٹ ورک۔

رنگ، نشانات اور تصاویر مجموعی طور پر ایس آئی گروپ کے بے مثال کلچر اور صارفین کے لیے شامل کی گئی قدر کے درمیان ہمکاری کو ظاہر کرتی ہے۔ نئی ویب سائٹ ایک نئی کامیابی ہے اور کئی اہم صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے رسائی کا مقام ہے۔ ویب سائٹ ، http://www.siigroup.com، نئی برانڈ تصاویر کی ایک جھلک فراہم کرتی ہے، جبکہ ایس آئی گروپ تمام برانڈ اجزاء کو ترقی دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایس آئی گروپ کے بارے میں

ایس آئی گروپ ایک خاندانی  ملکیت کاروبار ہے جو 1906ء میں قائم ہوا اور اس کا صدر دفتر شینیک ٹیڈی، نیو یارک میں ہے۔ فینولک ریزنز، الکلائی فینولک ریزنز، الکلائیٹڈ فینولز اور دیگر کیمیکل انٹرمیڈیٹس کا عالمی پیش کردہ و تیار کنندہ ایس آئی گروپ دنیا بھر کے 12 ممالک میں 20 تنصیبات چلاتا ہے۔ ایس آئی گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کیجیے http://www.siigroup.com۔

 

ذریعہ: ایس آئی گروپ

رابطہ: جولیانا لام

مینیجر

گلوبل برانڈ اینڈ کمیونی کیشنز

ایس آئی گروپ

+1-518-347-4110

Juliana.Lam@siigroup.com