راس الخیمہ فری ٹریڈ زون مشرق وسطی کے سرفہرست پانچ فری ٹریڈ زونز میں شامل

Asianet 46219

راس الخیمہ، متحدہ عرب امارات، 7 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– ایف ڈی آئی میگزین نے آر اے کے ایف ٹی زیڈ کو مستقبل میں مشرق وسطی کا چوتھا بہترین فری زون قرار دیا ہے

متحدہ عرب امارات کے تیزی سے ابھرتc ہوئے اور سب سے زیادہ کم خرچ فری ٹریڈ زونز میں سے ایک  راس الخیمہ فری ٹریڈ زون (آر اے کے ایف ٹی زیڈ) نے ایف ڈی آئی میگزین اور فنانشل ٹائمز بزنس کی جانب سے داد و تحسین حاصل کی ہے،جس  نے زون کو مستقبل کی فہرست میں مشرق وسطی کے پانچ بہترین فری ٹریڈ زونز میں سے ایک قرار دیا ہے۔

115 بین الاقوامی فری زونز میں چوتھے نمبر پرآنے کے اس منصب کا انکشاف حال ہی میں 2011ء اور 2012ء کے لیے ایف ڈی آئی میگزین کی جاری کردہ مڈل ایسٹ فری ٹریڈ زونز درجہ بندی میں کیا گیا ہے۔ آر اے کے ایف ٹی زیڈ مشرق وسطی بھر میں اقتصادی صلاحیتوں کے حوالے سے مجموعی طور پر تیسرا بہترین [اور متحدہ عرب امارات میں دوسرا بہترین]؛ اور اخراجات کی بچت کے حوالے سے مشرق وسطی کا سب سے بہترین فری زون قرار پایا۔

سالانہ فری زون درجہ بندی میں مجموعی طور پر 115 سے زائد فری زونز کا جائزہ لیا گیا اور چھ انفرادی زمرہ جات – بہترین اقتصادی صلاحیت، بہترین ترغیبات، بہترین تنصیبات، بہترین نقل و حمل کے روابط، بہترین ایف ڈی آئی پروموشن حکمت عملی اور بہترین اخراجات کی بچت کے حامل فری زون – میں اعزازات دیے گئے۔

آر اے کے ایف ٹی زیڈ کے سی ای او اسامہ العمری نے اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہم ایف ڈی آئی میگزین کی رواں سال کی درجہ بندی میں مشرق وسطی کے بہترین فری زونز میں شمار کیے جانے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ اعزاز مختلف حوالوں سے ہمارے اعتماد کی عکاس ہے، جس میں اخراجات کی بچت اور اقتصادی صلاحیت شامل ہے۔ آر اے کے ایف ٹی زیڈ نے گزشتہ 10 سالوں سے ایک مددگار اور کاروبار دوست ماحول کی تخلیق کے لیے بھرپور محنت کی ہے، اور یہ اعزاز عالمی کاروباری برادری کے لیے ایک واضح پیغام بھیجتا ہے کہ آر اے کے ایف ٹی زیڈ مشرق وسطی میں دراصل کاروبار کا گھر ہے۔”

ججوں کے بین الاقوامی پینل نے مختلف پیمانوں کا وسیع استعمال کیا، جس میں خصوصی اقتصادی زونز میں پیش کردہ کلیدی فوائد کے ساتھ نقل و حمل کے روابط، تنصیبات، اخراجات میں بچت اور اقتصادی صلاحیت پر خاص طور پر زور دیا گیا۔

درجہ بندی کے مکمل نتائج ایف ڈی آئی میگزین کے اگست-ستمبر شمارے میں شایع کیے جائیں گے۔

راس الخیمہ فری ٹریڈ زون اتھارٹی کے بارے میں:

راس الخیمہ فری ٹریڈ زون (آر اے کے ایف ٹی زیڈ) متحدہ عرب امارات کے تیزی سے ابھرتے ہوئےاور اخراجات کے حوالے سے بہترین فری ٹریڈ زونز میں سے ایک ہے۔ سستے، نرم اور وسیع جغرافیائی پہنچ کی ساکھ کے ساتھ آر اے کے ایف ٹی زیڈ خطے میں ترجیحی کاروباری مرکز کی حیثیت سے تیزی سے ابھر رہا ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کار ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک با آسانی رسائی حاصل اور اس میں داخل ہو سکتے ہیں ۔

2010ء آر اے کے ایف ٹی زیڈ کا میدان عمل میں 10 واں سال تھا، اور گزشتہ دہائی میں یہ مضبوط سے مضبوط ہوتا گیا، اور اس سفر میں مختلف مناصب اور اعزازات حاصل کرتا گیا۔ 2000ء میں مختصر سے عملے اور چند دفاتر کے ساتھ اپنے قیام کے بعد سے فری زون نشیب و فراز لیتا ہوا ترقی کی منازل پر پہنچ چکا ہے اور اور اب دنیا بھر کے 106 سے زائد ممالک کے 5 ہزار سے زائد دفاتر کا گھر ہے، فری زون 350 سے زائد کل وقتی عملے کے اراکین کا حامل ہے جو متحدہ عرب امارات میں چار مقامات پر کاروباری اور ترغیبی مراکز چلاتے ہیں اور جرمنی، ترکی، بھارت اور امریکہ میں رابطہ دفاتر کے ساتھ بین الاقوامی موجودگی بھی رکھتا ہے۔

 

آر اے کے ایف ٹی زیڈ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.rakftz.com

 

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

کلیو ایلیزر

افسر تعلقات عامہ اور ذرائع ابلاغ

راس الخیمہ فری ٹریڈ زون اتھارٹی (آر اے کے ایف ٹی زیڈ)

فون: +971-7-2077173

ای میل: c.eleazar@rakftz.com

 

ذریعہ: راس الخیمہ فری ٹریڈ زون اتھارٹی (آر اے کے ایف ٹی زیڈ)