ہیرایوس اپنی جدید اشعاعی توانائی کی میٹالائزیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور قوت سے دفاع کرے گا

AsiaNet 46173

ہاناؤ، جرمنی اور مغربی کونشوہوکن، پنسلوانیا، 5 ستمبر / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

2 ستمبر کو ہیرایوس ہولڈنگ جی ایم بی ایچ اور ہیرایوس مٹیریلز ٹیکنالوجی ایل ایل سی پر ڈیلاوئیر کی امریکی ضلعی عدالت میں ان کے خلاف ایک پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ داخل کیا گیا تھا۔ اشعاعی توانائی کے کاروباری شعبے کے عالمی منیجر اینڈی لنڈن کے مطابق “ہیرایوس پیٹنٹ  کی خلاف ورزی کے اس الزام کے خلاف اپنے حقوق کا بھرپور قوت سے دفاع کرے گا۔ ہم دوسروں کے ملکیت دانش کی حقوق کی عزت کرتے  ہیں اور اس کی مکمل تعمیل کے لیے احتیاط سے صنعت پیش رفت کی نگرانی کرتے ہیں اور اسی لئے ہم پراعتماد ہیں کہ ہم نے  کسی بھی جائز پیٹنٹ کی خلاف ورزی نہیں کی۔”

ہیرایوس اشعاعی توانائی گروہ اپنی جدید، خرچہ کی بچت سے متعلق سلور  میٹالائزیشن پیسٹس ہیمبرگ ، جرمنی میں 5 – 8 ستمبر، ہال اے 4 بوتھ نمبر بی 9، سی سی ایچ کانگریس سینٹر میں رواں سال کے پی وی ایس ای سی ٹریڈ شو میں دکھا رہا ہے۔ ہیرایوس کو ایک طویل عرصے سے دنیا بھر میں جدید مارکیٹ کے راہنما کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ میٹالائزیشن کے لیے ہماری مصنوعات تھک فلم تجربہ کے 40 سے زائد سالوں اور ہماری منفرد ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی ہے۔ ہم نے شعبے میں جدید میٹالائزیشن پیش کرنے، اپنے صارفین کے لیے لاگت کے ڈھانچے اور استعداد میں بہتری کے لیے تحقیق پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

جدید مصنوعات کے ایک قابل یقین  منصوبہ کے ذریعے ہیرایوس شعبے بھر میں پی وی سیل کی میٹالائزیشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی  پیش کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔

ہاناؤ، جرمنی میں صدر دفتر کا حامل قیمتی دھات اور ٹیکنالوجی گروہ ہیرایوس  160 سالہ روایت کے ساتھ ایک عالمی، نجی ادارہ ہے۔ ہماری اہلیت کے شعبوں میں قیمتی دھاتیں، سازوسامان اور ٹیکنالوجیز، سینسر، حیاتیاتی مواد اور طبی مصنوعات کے ساتھ ساتھ دانتوں کی مصنوعات، کوارٹز گلاس، اور خاص روشنی کے ذرائع شامل ہیں۔ مصنوعات کی  4.1 بلین یورو آمدنی اور قیمتی دھاتوں کی تجارت میں 17.9 بلین آمدنی  کے ساتھ دنیا بھر کے 120 سے زائد ماتحت اداروں  میں 12,900 سے زائد ملازمین کے ساتھ ہیرایوس عالمی مارکیٹ میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

مارٹینا روچ

کارپوریٹ کمیونی کیشنز کی ایگزیکٹو نائب صدر

ہیرایوس ہولڈنگز جی ایم بی ایچ

ہیرایوسٹر۔ 12 – 14

63450 ہاناؤ، جرمنی

فون: +49(0)6181-35-5100

فیکس: +49(0)6181-35-4242

martina.rauch@heraeus.com

http://www.heraeus.com

پروڈکٹ کی مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

ڈیوڈ میک کولم

مارکیٹنگ و بزنس ڈیویلپمنٹ

ہیرایوس مٹیریلز ٹیکنالوجی ایل ایل سی

شعبہ اشعاعی توانائی

24 یونین ہل روڈ

مغربی کونشوہوکن، پی اے 19428

فون: +1(610)825-6050

فیکس: +1(610)825-7061

david.mcmullen@heraeus.com

http://www.heraeus.com

ہیرایوس اشعاعی توانائی کی صنعت میں اپنے حصے کے بارے میں تفصیلی معلومات یہاں فراہم کر رہا ہے  http://www.heraeus-photovoltaics.com

ذریعہ: ہیرایوس ہولڈنگز جی ایم بی ایچ