بونڈ نمبر 9 کی جانب سے آئی لو نیو یارک

AsiaNet 46100

نیو یارک، یکم ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بونڈ نمبر 9 نیو یارک کے ملحقہ علاقوں کے حوالے سے اپنی خوشبویات کے باعث معروف ہے۔ اب ہم مکمل طور پر امپائر اسٹیٹ سے متاثر ہو کر بنائی گئی دوسری لگژری یو دے پرفیوم کلیکشن کے اجراء کے لیے معروف آئی لو نیو یارک برانڈ کے ساتھ شراکت کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔  یہ شراکت داری نیو یارک کے تنوع اور نرالے پن کا جشن مناتی ہے اور پوری ریاست کی محبت میں ہمارے تخلیقی اظہار کو مزید معرفت فراہم کرتی ہے۔

اس اعلامیہ سے متعلق ملٹی میڈیا اثاثہ ملاحظہ کرنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/51866-i-love-new-york-bond-no-9-new-fragrance-collection

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110901/MM56143)

مہم آئی لو نیو یارک کے معروف لوگو، جو 1977ء میں ملٹن گلیزر کی جانب سے ریاست نیو یارک کے لیے تیار کیا گیا، کے ساتھ بونڈ نمبر 9 کے ٹوکن لوگو کو ملاتی ہے، جو خود بھی اسی دہائی میں تخلیق کیا گیا۔ حقیقی بونڈ نمبر 9 کلیکشن کی طرح آئی لو نیو یارک از بونڈ نمبر 9 دستکارانہ انداز میں ڈیزائن کی جائے گی جس میں دستیاب اعلی ترین اجزاء استعمال کیے گئے ہیں۔ جب یہ کلیکشن مکمل ہوگی تو اس میں ریاست نیو یارک کے 15 دلکش خطوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ تمام ایک آسان طرحداری و انداز کی نمائندہ ہوں گی، جسے بنیادی پوشاک کے ساتھ با آسانی استعمال کیا جا سکے گا۔

صنف نازک کے لیے آئی لو نیو یارک، گلابی رنگ کی بوتل میں، شاندار ونیلا کی تہہ والی ایک عمدہ پیسٹری ہے۔ یہ ایک دنیاوی توازن کی حامل ہے، ایک آزادانہ بائیک سفر  سے رات گئے تک محفل گیری کی طرح مکمل۔ ابتداء میں چینی سواد اور بلو بیری پھلکے کی موافقیت اور گلابوں، گلابی صدتومانی پھولوں اور پودینے کے پودے کی اشارے ملتے ہیں۔ پھر یہ سواد انتہائی نفاست مزید گہرا ہوتا چلا جاتا ہے اور مشک، ونیلا شراب، اور نرم چمڑے کے ملاپ کا احساس میں ڈھل جاتا ہے۔

مردوں کے لیے آئی لو نیو یارک، نیلے رنگ کی بوتل میں،ایسے مردوں کے لیے کشش کا حامل ہے جو شہری طرز زندگی میں رہتے ہیں اورریاست نیو یارک کے مضافاتی علاقوں کا بھی لطف اٹھاتے ہیں۔ ابتدائی نوٹس میں – توسرخ کے میوےکا سواد، سروکوہی کی بیری، اور ادراک-  شامل ہیں جو فورا ہی اٹھنے کی توانائی بھر دیتے ہیں۔ پھر یہ خوشبو (مرد کی طرح) اسطوخودوس، گل شمعدانی اور چمڑے میں ڈھل جاتی ہے۔ بنیادی نوٹس صندل کی لکڑی، مشک اور عنبر کے ہیں – جو دھنوالے اور شہوت انگیز ہیں۔

سیاہ رنگ کی بوتل میں تمام افراد کے لیے آئی لو نیو یارک ایک ہموار و جگانے کے احساس کی حامل خوشبو ہے۔ اس کا بھید : کافی بینز، کوکو اور اخروٹ ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ ناشپاتی کے، وادیوں کے نرگس، اور سیاہ مرچ کے ذریعے توانائی بخشتی ہے اور پھر اس کی ملائمت کے بنیادی نوٹس پودینے کے پودے، صندل کی لکڑی اور ونیلا میں داخل ہو جاتے ہیں۔

مزید آئی لو نیو یارک خوشبویات تیاری کے مراحل میں ہیں؛ مددگار مصنوعات جیسا کہ طلسماتی ہموار باڈی پوشن مرحلہ وارشامل کیا جائے گا۔

50 اور 100 م ل یو دے پرفیوم کی قیمتیں بالترتیب 105 اور 175 ڈالرز ہوں گی۔ بونڈ نمبر 9 کی جانب سے آئی لو نیو یارک 18 ستمبر سے بونڈ نمبر 9 کے بوتیکس، ساکس ففتھ ایونیو اور منتخب نورڈسٹروم اسٹورز پر دستیاب ہوں گی۔

رابطہ: ماری سیکوریاک

+1-646-284-9008

marie@bondno9.com

 

ذریعہ: بونڈ نمبر 9 نیو یارک