پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کی نئی دفتری بلند عمارت سے سنگاپور جگمگا اٹھا

AsiaNet 46136

سنگاپور، یکم ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– اوشن فنانشل سینٹر، جسے ایل ای ای ڈی پلاٹینم سند حاصل ہے، واٹر فرنٹ کے اہم مقام پر کھول دی گئی

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس [http://www.pcparch.com ]کی نئی مکمل دفتری عمارت اوشن فنانشل سینٹر [http://tinyurl.com/3dnk95a ] کا افتتاح بدھ کو ایک ڈرامائی لائٹ شو کے ذریعے کیا گیا جسے مرینا بے کے قریب شائقین کی بڑی تعداد نے ملاحظہ کیا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110831/NE60502 )

شیشے و دھات سے بنی بیرونی خمدار دیوار پر ایک لاکھ 20 ہزار ایل ای ڈیز جلنے کے بعد 43 منزلہ عمارت نے آسمان کو جگمگادیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ و افرادی قوت تھارمن شنموگارتنم، عمارت کے ڈیولپر کیپل لینڈ کے عہدیداران اور کاروباری دنیا اور حکومت سے وابستہ شخصیات نے شو سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

درجہ اول کے دفتری مقام کے 82 ہزار 200 مربع فٹ پر مشتمل اوشن فنانشل سینٹر ریفلز پلیس کے تاریخی کاروباری ضلع میں بڑی دفتری تعمیرات میں سے ایک ہے۔ یہ عمارت مرینا بے میں نئےمالیاتی ضلع سے بھی ملحق ہے۔ واٹر فرنٹ کے بہترین مقام پر موجود اس برج کو خلیج میں سےبغیر کسی رکاوٹ کے دیکھاجا سکتا ہے۔

سنگاپور کے بحری ورثے کو یاد کرتے ہوئے یہ برج ایک جہازی بادبان کی باقیات ہے، یہ سڑک کے ساتھ خمیدہ ہے۔ 25 میٹر بلند اسکائی گارڈن عمارت کی چھت پر واقع ہے۔ درختوں، بیلوں اور پھولدار پودوں کے ساتھ یہ مقام دفتری کارکنوں کے لیے ایک جائے قرار اور ایک ماحول دوست شہری امتیازی نشان ہے۔

اوشن فنانشل سینٹر جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی عمارت ہے جسے کو اپنے مرکزی حصے اور ڈھانچے کے لیے ایل ای ای ڈی پلاٹینم درجہ ملا ہے اور ساتھ ساتھ بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن اتھارٹی آف سنگاپور کی جانب سے پلاٹینم گرین مارک ایوارڈ حاصل کرنے والی اولین عمارت ہے۔ عمارت 400 مربع میٹر فوٹووولٹیک پینلوں کی حامل ہے جو سنگاپور کی کسی بھی دفتری عمارت میں سب سے بڑی تنصیب ہے تاکہ عام گزرگاہوں کوروشن کیا جا سکے۔

1977ء میں قائم ہونے والا اور سیزر پیلی، فریڈ کلارک اور رافیل پیلی کی زیر قیادت پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس دنیا کی چند معروف ترین عمارات کو ڈیزائن کر چکا ہے، جن میں نیو یارک میں ورلڈ فنانشل سینٹر [http://tinyurl.com/2g46cre ]، کوالالمپور میں پیٹروناس ٹاورز [http://tinyurl.com/32895yl ] اور ہانگ کانگ میں انٹرنیشنل فنانس سینٹر [http://tinyurl.com/2ua2vzk ] شامل ہیں۔ ادارہ امریکین انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس کے فرم ایوارڈ اور آغا خان ایوارڈ فار آرکی ٹیکچر کے ساتھ ساتھ ماہرین کی جانب سے داد و آفرین اور سینکڑوں ایوارڈز سمیت چکاہے۔

ذریعہ: پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس

 

رابطہ: جینٹ یوڈر

+1-203-777-2515

jyoder@pcparch.com

 

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=197258