اسٹینا بلک نے انتہائی جدید سویز میکس ٹینکر اسٹینا سپیریئر کا نام رکھ دیا

AsiaNet 46149

گوٹن برگ، سویڈن، یکم ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سونانگول ہولڈنگز لمیٹڈ کے ایگزیکٹو چیئرمین جناب باپتستا سومبے کی اہلیہ محترمہ روزا ہوزے ماری سومبے نے آج سام سنگ ایچ آئی، جیوجے، کوریا میں اسٹینا بلک کے پہلے انتہائی جدید، کم توانائی خرچ کرنے والے اور جزوا داخلی طور پر تیار کردہ، سویز میکس ٹینکر اسٹینا سپیریئر کا نام رکھ دیا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110901/478602-a)

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110901/478602-b)

اسٹینا سپیریئر سات بحری جہازوں کے سلسلے میں پہلا سویز میکس ٹینکر ہے جن میں سے بیشتر کامیاب اسٹینا سونانگول سویزمیکس پول میں شمولیت اختیار کریں گے۔ یہ پول 2005ء میں قائم کیا گیا تھا اور اسے اسٹینا بلک اور انگولا کی سرکاری تیل ادارے سونانگول کی جانب سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

سویز میکس ٹینکرز کی یہ نئی سیریز ڈرامائی حد تک بہتر توانائی موثریت کے حامل ہیں، جو دیگر فوائد کے علاوہ، اس وقت سمندروں میں موجود موثر اور موزوں ترین سویز میکس ٹینکروں کے مقابلے میں بنکر کی کھپت میں 15 تک کمی لائے گا۔

اسٹینا بلک اے بی کے صدر اور سی ای او اولف جی رائیڈر کہتے ہیں کہ “پول اس وقت تقریبا 20 سویز میکس ٹینکروں کا حامل ہے اور جب سونانگول کے پانچ نئے اور ہمارے جہاز فراہم کر دیے جائیں گے تو تقریبا 30 جدید ٹینکروں کی اوسط عمر 3.5 سال ہوگی۔”

تکنیکی اعداد و شمار

ڈیڈ ویٹ 158,000 ٹن

لمبائی 274 میٹرز

48 میٹرز بیم

سلسلے کا اگلا اسٹینا بلک سویز میکس اسٹینا سویڈ ہے جو 15 نومبر کو فراہم کیا جائے گا اور ساتھ ساتھ وہ تیل کے معروف فرانسیسی ادارے ٹوٹل کے ساتھ طویل المیعاد ٹائم چارٹر پر کام کریں گے۔

 

اولف جی رائیڈر

صدر اور سی ای او

موبائل +46-704-855001

 

http://www.stenabulk.com

 

ذریعہ: اسٹینا بلک اے بی