این ٹی ٹی کوم یوکاس کو شامل کرے گا؛اپنی یونی فائیڈ کمیونی کیشنز سروسز کے لیے ایس آئی پی ٹرنکنگ ایریا کو وسعت دے گا

AsiaNet 46088

ٹوکیو، 30 اگست / کیوڈو جے بی این – ایشیا نیٹ /-

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 30 اگست کو اعلان کیا ہے کہ اس کی آرکسٹار (ٹ م) یونیفائیڈ کمیونی کیشنز سروسز  اپنے آرکسٹار (ٹ م) گلوبل آئی پی – وی پی این صارفین کو مناسب کلاؤڈ – بیسڈ کی ضرورت اور اپنی صورتحال کے مطابق مختلف مواصلاتی سہولیات کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لئے یوکاس (متحد مواصلات بطور خدمت) منصوبہ پیش کرے گی۔نئی سروس 31 اگست سے عالمی سطح پر مرحلہ وار نافذ ہونا شروع ہو  گی۔ این ٹی ٹی کام مئی کے ماہ  میں سنگاپور میں ابتدائی طور پر پیش کی جانے والی اپنی اعلیٰ معیار کی کم – شرح والی بیرونی ڈائلنگ سروس ایس آئی پی ٹرنکنگ منصوبہ کی کوریج کو اسی وقت 15 ممالک بشمول آسٹریلیا و برطانیہ اور مارچ 2012ء تک تقریباً 30 ممالک  تک وسعت دے گی۔

موجودہ تیز رفتار عالمگیریت کے درمیان کثیر  الاقوامی اداروں کو لچک دار اور تیزی سے کاروباری ماحول کی تبدیلی کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔ نیا یوکاس منصوبہ اداروں کو آئی پی فونز اور فی الفور / صوتی پیغام رسانی سے لے کر درجہ کو چیک کرنے اور متعدد ڈیوائسز بشمول فکسڈ فون،کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز کے درمیان ٹیلی فون / ویڈیو / ویب کانفرنسنگ  سمیت تمام چیزوں کو متحدہ کر کے ان ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔ منصوبہ سسکو سسٹمز انکارپوریٹڈ کے سسکو ہوسٹڈ اشتراکی  حل  کو بطور پلیٹ فارم استعمال کر رہا ہے۔

یوکاس منصوبے کے تحت صارفین سسٹم کی تخلیق اور انتظام کو متحد کرنے کے قابل ہوسکیں گے جس کی ہر ملک میں انفرادی طور پر عام ضرورت  ہے۔ نتیجہ  موثر ، دنیا بھر کے متعدد ممالک میں موجودہ دفاتر کے درمیان ہموار مواصلات ہے۔صارف کی مختلف کاروباری ڈیوائسز  جیسے دفتر میں فکسڈ فون یا موبائل فون پر آنے والی کالز کو مسڈ کالز اور انقطاع سے بچانے کے لئےایک نمبر پر شامل کیا جاسکتا ہے۔ سہولیات جیسا کہ درجہ کی جانچ پڑتال اور کانفرنسنگ بھی شامل کی جاسکتی ہے جس سے صارف کام کرنے کے انداز کو بہترین – موافق مواصلاتی آلے کے مساوی کرسکتا ہے۔

کلاؤڈ – بیسڈ یوکاس منصوبے کے ذریعے صارفین کی پی اے بی ایکس سہولت کی تخلیق، تعمیل اور انتظام  کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سیٹرز کے اخراجات بھی تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں منصوبہ ایک لچک دار استعمال، اخراجات کے سامنے آنے پر ادائیگی کا انتظام، بوقت ضرورت استعمال  کی اجازت دیتے ہیں اور آزمائشی تعارف  کے لیے آسان بناتے ہیں۔ نئے منصوبہ کا ماہانہ معاوضہ این ٹی ٹی کام کی وی پی این سروس کے اخراجات کے علاوہ 400 امریکی ڈالر فی انٹرپرائز ، 90 امریکی ڈالر فی مقام اور 10 امریکی ڈالر فی آئی ڈی سے ہے۔

اس وقت کہ جب یوکاس منصوبہ دنیا بھر کے دفاتر کے درمیان خارجی مواصلات کے استعمال کا فکسڈ – ریٹ پیش کر رہا ہے، ایس آئی پی ٹرنکنگ منصوبہ سمندر پار بیرونی کالز کے لیے کم معاوضہ   پیش کر رہا ہے جو عام طور پر اداروں کے لیے ایک نمایاں خرچ ہے۔

این ٹی ٹی کام اپنے ایس آئی پی ٹرنکنگ منصوبہ  کی حدود کو مارچ 2012ء تک  مزید وسیع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

عالمی شراکت انجمن، سسکو کے نائب صد باب گولٹ نے کہا کہ “سسکو ہوسٹڈ اشتراکی حل کے ذریعے سسکو اپنے شراکت داروں کو کلاؤڈ- بیسڈ حلوں کی فراہمی  کے قابل بناتی ہے جو اپنے صارفین کو لچک کی  بے مثال سطح پیش کرتی ہیں۔ ہم مستقبل میں این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے ساتھ عالمی سطح پر ان کے صارفین کو اشتراکی ٹیکنالوجی کے نفاذ جو کام کرنے کے نئے انداز سامنے لاتی ہیں میں بنیادی معاونت فراہم کرنے  کی جانب دیکھ رہے ہیں۔”

این ٹی ٹی کام کے سینئر نائب صدر ماساہیرو واکائی نے کہا کہ “عالمی سطح پر مانے جانے والے سسکو ہوسٹڈ اشتراکی حل کو بطور پلیٹ فارم اپنانے سے این ٹی ٹی کام نے دنیا بھر میں کلاؤڈ – بیسڈ متحد مواصلات خدمات پیش کرنے کا مقصد حاصل کر لیا ہے۔ ہم اپنے ‘عالمی آئی سی ٹی شراکت دار’ بننے کے عزم کے ساتھ ہم مسلسل جدت پر قائم عالمی ہموار آئی سی ٹی خدمات، قابل اعتبار فراہم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔”

سسکو ہوسٹڈ اشتراکی حل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.cisco.com/en/US/netsol/ns1086/index.html۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

ملاحظہ کیجیے www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن