بہتر موبائل فون افادیت – آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج نے ملٹی-ماڈل صارفی انٹرفیس پیٹنٹ پورٹ فولیو کا اعلان کر دیا جو موبائل فونز اور متعلقہ ایپلی کیشنز کے لیے صوتی کلام کی ہدایات کو سادہ تر بناتا ہے

Asianet 46093

شکاگو، 30 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آئی سی اے پی پی ایل سی کے شعبے اور دنیا کی سب سے بڑی ملکیت دانش بروکریج اور پیٹنٹ نیلامی فرم آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج [ http://www.icappatentbrokerage.com] ایک پیٹنٹ پورٹ فولیو فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے جو موبائل فونز اور متعلقہ ایپلی کیشنز کے لیے صوتی کلام کی ہدایات کو سادہ تر بناتی ہے۔ پیٹنٹ پورٹفولیو وی آئی ڈی اے سافٹویئر ایس ایل کے ذریعے دستیاب ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100614/CG20517LOGO)

اہم خصوصیات اور فوائد

پیٹنٹ پورٹ فولیو میں ایسی ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو موبائل ڈیوائسز اور پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹس کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایپلی کیشنز کی بہتر افادیت کے لیے یوزر انٹرفیسز کو سادہ تر بناتی ہیں۔

– اس ایجاد کا کلیدی جز موبائل ڈیوائسز کے لیے صوتی کلام کی ہدایات کا احاطہ کرنا اور صارف کے تجربے کے مطابق ترتیب دینے کی صلاحیت دینا ہے۔

– ایک پبلش/سبسکرائٹ نمونے کے استعمال کے ذریعے صارفی انٹرفیس کو با آسانی تقسیم اور کثیر انٹریکشن قطاروں میں ترتیب دیا جا سکتا ہے۔

– ایک انٹرایکشن انجن موبائل فونز کے استعمال اور چلنے والی حالیہ ایپلی کیشنز کو مانیٹر کرتا ہے۔

– ایک صارفی تجربے کا حساب رکھنے والا ماڈیول انٹرایکشنز سے متعلق معلومات حاصل کرتا ہے۔

– پھر ماڈیول اس معلومات کو استعمال کرتے ہوئے صارفی کے موجودہ تجربے کی سطح کا اندازہ لگاتا ہے۔

– کم تجربہ کار صارفین کو ایک پرامپٹ ملے گا جسے انہیں ڈیوائس کے ساتھ آشنا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار صارفین کو دیگر زیادہ جدید تجاویز ملیں گی۔

– انٹرایکشن پرامپٹس کے منتخب مجموعے پیش کرنے کے لیے صارفی تجربے کی یہ طے شدہ سطح استعمال کرتے ہیں – جو بہتر افادیت کو ممکن بناتی ہے۔

– مزید برآں، دیگر صارفی انٹرفیس کمپوننٹس میں عام واحد قطار کے بجائے دو یا مزید انٹریکشن ایونٹ قطاریں بنائی گئی ہیں۔

– یوزر-انٹرفیس کمپوننٹس یا یوزر-انٹرفیس ایونٹ قطاروں کے درمیان پیغامات ارسال کیے جا سکتے ہیں۔ یہ کثیر یوزر انٹرفیسز میں بیک وقت واحد انٹرایکشن ایونٹ کی سہولت دیتا ہے۔

– یہ ٹیکنالوجی آلے کے آپریشن یا حالت سے متعلق دو یا زائد عوامل کے حوالے سے معلومات منتقل کرنے کے لیے واحد آئیکون استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ صارف کو پیش کردہ ڈسپلیز کی تعداد کم کر کے افادیت کو مزید بہتر بناتی ہے۔

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے سی ای او ڈین بیکر نے کہا کہ “جیسا کہ کمپیوٹنگ تاروں والے ذاتی کمپیوٹرز سے بغیر تار کے موبائل آلا  کی جانب منتقل ہو رہی ہے ، صارفی انٹرفیسز کو بدستور و لازما پیشرفت جاری رکھنی چاہیے اور حتمی صارف کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر بننا چاہیے۔ یہ پورٹ فولیو موبائل کمپیوٹنگ کے لیے صارفی انٹرفیس کے ارتقاء کے اگلے مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے اور موبائل آلات بنانے والے، موبائل آپریٹنگ سسٹم بنانے والوں، وائر لیس کیریئرز اور تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے شعبے کے دیگر عاملین کی دلچسپی کا حامل ہونا چاہیے۔”

مارکیٹ صلاحیت

یہ پیٹنٹ پورٹ فولیو موبائل آلات بنانے اور موبائل خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے دلچسپی کا حامل ہونا چاہیے۔

– لوکیشن-بیسڈ سروسز اور کانٹیکٹ آؤٹ ریچ پروجیکٹس جیسی خصوصیات کے لیے صوتی ان پٹ آنے والے سالوں میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔

– دلچسپی کا بنیادی گروہ موبائل خدمات فراہم کنندہ ہوں گے، جن کی عالمی مارکیٹ، بمعہ براڈ بینڈ اور پیغام رسانی، 2014ء تک 870 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ (1)

– عالمی سطح پر موبائل سافٹ ویئر مارکیٹ 2017ء تک 79.7 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے۔ (2) (3)

اس پورٹ فولیو میں لائسنس کے لیے دستیاب اثاثہ جات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے:

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے ڈین بیکر  سے +1-561-309-0011  یا Dean.Becker@us.icap.com  پر رابطہ کیجیے۔

 

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج کے بارے میں

آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج[ http://www.icappatentbrokerage.com  ] آئی سی اے پی پی ایل سی کا ایک شعبہ ہے اور ملکیت دانش بروکریج اور پیٹنٹ نیلامی میں دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔

آئی سی اے پی کے بارے میں

آئی سی اے پی دنیا کا معروف انٹرڈیلر بروکر اور بعد از تجارت خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ادارہ انٹرسٹ نرخ، کریڈٹ، کموڈٹیز، زر مبادلہ، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں، ایکوئٹیز اور ایکوئٹیز ماخوذ میں صوتی اور برقی نیٹ ورکس کے ذریعے خریداروں اور فروخت کنندگان کو ملاتا ہے۔ آئی سی اے پی پی ایل سی 30 جون 2006ء کو ایف ٹی ایس ای 100 میں شامل ہوا تھا۔ مزید معلومات کے لیے http://www.icap.com ملاحظہ کیجیے۔

(1) http://www.infonetics.com/pr/2010/1H10-Mobile-Service-and-Subscribers-Market-Highlights.asp

(2) http://www.delloro.com/

(3) http://www.prweb.com/releases/2011/4/prweb8310947.htm؛ http://www.marketresearch.com/product/display.asp?productid=6066889&xs=r

 

ذریعہ: آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج

 

رابطہ: برائے ذرائع ابلاغ، لوئزا سیپولویدا از آئی سی اے پی پیٹنٹ بروکریج،

+1-312-327-8162،

Luisa.Sepulveda@us.icap.com