ورلڈ واٹر ویک ریو+20 کے لیے ‘اسٹاک ہوم اعلامیہ’ کے اجراء کے ساتھ اختتام پذیر

AsiaNet 46073

اسٹاک ہوم، 26 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

2011ء ورلڈ واٹر واک آج اسٹاک ہوم میں مکمل ہوا جس میں شرکاء نے 2012ء اقوام متحدہ کانفرنس برائے تحفظ پذیر ترقی بمقام ریو دے جینرو (ریو+20 اجلاس) کے لیے “اسٹاک ہوم اعلامیہ” کی حمایت کا اعلان کیا۔

‘اسٹاک ہوم اعلامیہ’ ریو+20 اجلاس (4 تا 6 جون 2012ء) میں شرکت کرنے والی حکومتوں کی تمام سطح کی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ “2030ء تک پینے کے محفوظ پانی، موزوں نکاسی آب اور  توانائی کی جدید خدمات کی آفاتی فراہمی” کو حاصل کرنے سے وابستہ ہو جائیں اور پانی، توانائی اور خوراک کے انتظام کو موثر بنانے کے لیے مضبوط اہداف اختیار کریں۔

‘اسٹاک ہوم اعلامیہ’ کو یو این-واٹر، جرمن وفاقی وزارت برائے ماحولیات،تحفظ فطرت اور جوہری حفاظت اور وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی حمایت حاصل ہے اور اسے مختلف بین الاقوامی انجمنوں کی توثیق بھی حاصل ہے جن میں شامل ہے: کنزرویشن انٹرنیشنل، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ، آئی آر سی انٹرنیشنل واٹر اینڈ سینی ٹیشن سینٹر، اسٹیک ہولڈر فورم، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ، واٹرایڈ اور ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف)، بشمول دیگر۔

اسٹاک ہوماعلامیہ کا مکمل متن اور ورلڈ واٹر ویک شرکاء کی جانب سے رواں تبصرہ http://www.worldwaterweek.org/stockholm-statement-rio20 پر دستیاب ہے۔

مزید معلومات اور انٹرویو کی درخواستوں کے لیے رابطہ کیجیے: جوزف وائن برگ، SIWI، +46 (0)8 522 139 64، josh.weinberg@siwi.org برٹ-لوئی اینڈرسن، SIWI، +46 (0)8 522 139 72، britt-louise.andersson@siwi.org

ذریعہ: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل واٹر انسٹیٹیوٹ