جنوبی افریقہ کے دوست عالمی وہسکی پرائز ‘گھر لے جائیں گے’

AsiaNet 45917

بش ملز، شمالی آئرلینڈ، 19 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک آرتھوٹسٹ اور ایک مارکیٹنگ کے مشیر نے بش ملز (ٹ م) آئرش وہسکی کی جانب سے منعقدہ عالمی مقابلے میں فتح حاصل کر لی ہے جو مشہور زمانہ اولڈ بش ملز ڈسٹلری کو ایک دھنک  رنگ ملک  میں موجود ایک شہر کے ‘دورے کا موقع’ دے گا۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/bushmills/50540/

ڈربن سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ جوناتھن ‘اروس’ اولیف اور کیپ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سین ٹکنر  کو مشترکہ طور پر ‘میک اٹ 2 بش ملز’ کا فاتح قرار دیا گیا، جنہوں نے مشہور زمانہ اولڈ بش ملز ڈسٹلری میں کام کے دو ہفتوں کا انعام جیتا، جہاں وہ بش ملز آئرش وہسکی کا اپنا بے مثال بلینڈ تیار کریں گے، ایک پرتعیش رہائش گاہ میں قیام کریں گے اور اخراجات کے لیے 5 ہزار برطانوی پاؤنڈز حاصل کریں گے۔

اس تجربے کے بعد جوناتھن اور سین بش ملز کے حتمی جشن کے ذریعے ‘شراب کے کارخانے کو گھر’ لےجا ئیں گے، جو رواں سال  جنوبی افریقہ کے شہر میں منعقد ہوگا۔

جوناتھن   نے کہا کہ “بش ملز کو جانے والے 2 فاتحین میں شمار ہونا ایک حیران کن امر ہے! ہم یہاں بش ملز میں اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے عالمی فائنل تک آئے – ہم شراب کے کارخانے کو واپس گھر جنوبی افریقہ لے جانے کا انتظار نہیں کر سکتے۔”

جوناتھن اور سین نے بش ملز کے فیس بک صفحے میں داخل ہو کر اور رواں ہفتے بش ملز گاؤں میں واقع بش کیمپ میں ہونے والے عالمی فائنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کےلیے عوامی ووٹوں حاصل کرنے کی خاطر مہم چلائی اور ہزاروں افراد کو شکست دے کر فتح کا تاج پہنا۔

گزشتہ چند دنوں میں انہوں نے مختلف چیلنجز میں حصہ لیا جن میں بیرل-رولنگ، بیچ-گالفنگ اور وہسکی-ٹیسٹنگ شامل تھے تاکہ اپنی مضبوط دوستی، ٹیم ورک اور تخلیقی ذہن سے ججوں کے پینل کو متاثر کریں۔

بش کیمپ میں ججوں کے فرائض بش ملز کے ماسٹر شراب ساز کولم ایگن اور بش ملزم کے چند معروف شائقین نے انجام دیے، جن میں ٹو ڈور سینما کلب کے کیون بیئرڈ، ڈی ایف اے ریکارڈز کے جوناتھن گالکن اور وہسکی میگزین کے راب ایلن سن شامل تھے۔

بش ملز کے شائقین بش ملز کے فیس بک صفحے facebook.com/bushmills1608 پر یا ٹویٹر پر @BushmillsGlobal  پر فالو کر کے جوناتھن  اور سین کے تجربات ملاحظہ کر سکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے میک اٹ2 بش ملز اور ‘ٹیک ہوم دی ڈسٹلری’ میں حاصل کیے۔

ہدایات برائے مدیران

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

پیپاآرلو، اسمارٹس

ٹیلی فون: +44(0)28-9039-5500

موبائل: +44(0)78-5020-3864

ای میل: pippa.arlow@smarts.co.uk

 

کیری وارنوک، اسمارٹس

ٹیلی فون: +44(0)28-9039-5500

موبائل: +44(0)78-4002-3980

ای میل: kerri.warnock@smarts.co.uk

 

نشریاتی مواد

ذرائع ابلاغ میک اٹ 2 بش ملز فاتحین اور بش کیمپ کی  وڈیو اور نشریاتی معیار کے بی رول  یہاں سے  حاصل کر سکتے ہیں:

www.quitefranklyvideo.co.uk

یوزر: MI2Bushmills

پاس ورڈ: MI2Bushmills

 

ذریعہ: بش ملز آئرش وہسکی