یو ایل نے غذائی حفاظت کی نئی مہم شروع کر دی

Asianet 45897

نارتھ بروک، الینوائے، 19 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– یو ایل فوڈ سیفٹی کلچر پر پر جدید تربیتی نصاب پیش کرے گا

سیفٹی سائنس میں ایک قابل بھروسہ عالمی رہنما ادارے یو ایل (انڈررائٹرز لیبارٹریز) نے آج یو ایل فوڈ سیفٹی کا اعلان کر دیا ہے، جو معیارات کی بنیاد پر سیفٹی سلوشنز کو فروغ دینے کے ذریعے عالمی غذائی صنعت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے سے وابستہ ایک نیا پروگرام ہے۔

یو ایل فوڈ سیفٹی سائنسی کی بنیاد پر بنائے گئے پروسس شامل کرنے کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے گا تاکہ صنعت کے خدشات، نئے حکومتی ضوابط اور غذائی تحفظ کے مسائل کے حوالے سے صارفی شعور اجاگر کرنے میں مدد دی جا سکے۔ نئی پیشکش قابل عمل حل کی تخلیق کے ذریعے یو ایل کے عوامی تحفظ کے 117 سالہ ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر قائم ہے جو یو ایل یونیورسٹی کے جدید تربیتی نصاب کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ تربیتی پروگرام زیر تکمیل خدمات کے وسیع پورٹ فولیو کی بنیاد ہے جس میں قابل سراغ رسانی، توثیق اور تجربات کی خدمات شامل ہیں۔

یو ایل کے گلوبل فوڈاینڈ واٹر بزنسز کے جنرل مینیجر ہانک لامبرٹ نے کہا کہ “جیسے حفاظت ارتقاءپاتی ہے، اسی طرح یو ایل بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے، یو ایل فوڈ سیفٹی لوگوں، مصنوعات اور مقامات کو نئے خطرات سے جدید اور اہم طریقے سے نمٹنے میں مدد سے ہماری وابستگی کی فطری توسیع ہے۔ “

یو ایل فوڈ سروسز پہلے تین کورسز کے لیے ابتدائی تربیتی پلیٹ فارم کا آغاز کر رہا ہے، “فوڈ سیفٹی کلچر” جسے غذائی مصنوعات  کے محفوظ ہونے اور صارفی و قانونی ضوابط پر پورا اترنے کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی کلچر تخلیق کرنے کے عمل کے ذریعے غذائی صنعت کے ماہرین کی رہنمائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ ادارہ جاتی انتظامی ذمہ داریوں،  ادارے کے تمام ملازمین کے لیے غذائی تحفظ کے مقاصد  کے حوالے سے آگہی اور خطرات کے تجزیے اور اہم کنٹرول پوائنٹس (HACCP) اور   غذائی تحفظ کے مجموعی نظاموں کے حوالے سے ایک ڈھانچہ بھی  تخلیق کرتا ہے۔

گلوبل فوڈ سیفٹی انیشی ایٹو (GFSI) کے نائب چیئر اور کتاب فوڈ سیفٹی کلچر: رویوں کی بنیاد پر غذائی تحفظ کے انتظام کا نظام کے مصنف فرینک ییاناس نے کہا کہ “HACCP درست سمت میں ایک قدم ہے، لیکن یہ حتمی منزل نہیں ہے۔ اب یہ غذائی صنعت  کی قیادت پر ہے کہ وہ  فوڈ سیفٹی کا کلچر تخلیق کرنا چاہتے ہیں ساتھ ساتھ سائنس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔”

یو ایل اور غذائی صنعت کے ماہرین کی جانب سے تیار کردہ اپنی نوعیت کا پہلا  غذائی تحفظ کے کلچر کا نصاب رویوں کے علم کو اداروں میں غذائی سائنس کے علم کے ساتھ پوری غذائی رسد کی زنجیر میں جوڑتا ہے تاکہ غذائی ماہرین – سینئر انتظامیہ سے لے کر لائن ورکرز تک – کو محفوظ غذائی مصنوعات کی پیداوار اور رسد کو ایک صحت مند اور حفظان صحت کے مطابق ماحول میں کام کرنے کی قوت بخشی جائے۔

یو ایل فوڈ سیفٹی تربیتی پروگرام میں “فوڈ سیفٹی اویئرنیس” پر مستقل کورسز شامل ہوں گے جو جو غذائی صنعت کے کارکنوں کو  غذائی تحفظ میں “دفاع کے پہلے خط” اور “ایچ اے سی سی پی اور فوڈ سیفٹی تحفظ کے کنٹرول پروگراموں کے ارتقاء” کے حوالے سے مختار اور آراستہ کرنے کے لیے قابل عمل معلومات فراہم کرتے ہیں جو نازک صورتحال میں موثر فیصلے کرنے کے لیے وسط سطحی انتظامیہ اور آڈیٹرز کو عملی معلومات فراہم کرتا ہے۔ دونوں پروگرام خزاں 2011ء سے دستیاب ہوں گے۔

یو ایل کی فوڈ سیفٹی سروسز کے بارے میں مزيد معلومات اور “فوڈ سیفٹی کلچر” کورس میں اپنا اندراج کروانے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.ul.com/foodsafety۔

یو ایل کے بارے میں

یو ایل کے ایک معروف عالمی آزاد سیفٹی سائنس کمپنی ہے جو 117 سال سے زائد کی تاریخ رکھتی ہے۔ 100 سے زائد ممالک میں 7 ہزار سے زیادہ ملازمین کے ساتھ یو ایل پانچ مختلف کاروباری یونٹ رکھتا ہے – پروڈکٹ سیفٹی،انوائرومنٹ، لائف اینڈ ہیلتھ،یونیورسٹی اور ویری فکیشن سروسز – تاکہ اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور اپنے پبلک سیفٹی کے مشن کو پورا کیا جا سکے۔ یو ایل کے بارے میں مزید معلومات http://www.UL.com پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

ذریعہ: انڈررائٹرز لیبارٹریز انکارپوریٹڈ

رابطہ: جو ہرشوگل

یو ایل میڈیا ریلیشنز

+1-847-664-1508

Joseph.F.Hirschmugl@us.ul.com

کولز ہل

ایم ایس ایل گروپ برائے یو ایل

+1-202-261-2888

Coles.Hull@mslgroup.com