ہائی سینس نے اپنی اسمارٹ حکمت عملی کے پہلے سنگ میل کا اعلان کر دیا: دنیا کے پہلے پرسنلائزڈ اسمارٹ ٹی وی کا آغاز

AsiaNet 45944

بیجنگ، 17 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

تین ماہ قبل ادارے کی “اسمارٹ” حکمت عملی کی جانب منتقلی کے اعلان کے فورا بعد 16 اگست کو بیجنگ میں ہائی سینس گروپ نے چین کی رنگین ٹی وی صنعت میں ایک انقلابی پروڈکٹ – آئی ٹی وی – کا اعلان کر دیا ہے، جو ایک پرسنلائزڈ اسمارٹ ٹی وی ہے۔ ہائی سینس کے چیئرمین چو ہوجیان نے کہا کہ “نئی پروڈکٹ، جو ‘مائیکرو اختراع اور مائیکرو انقلاب’ کا نتیجہ ہے، میرے بچپن کے خوابوں کی تعبیر ہے اور ایک انقلابی پروڈکٹ ہے جسے سامنے لانے کے لیے میں نے زندگی بھر انتظار کیا ہے۔”

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110816/CN52912)

آئی ٹی وی (میرا پرسنل ٹی وی) دنیا کا پہلا پرسنلائزڈ اسمارٹ ٹی وی ہے۔ ہائی سینس کے مطابق مارکیٹ میں راج کرنے والے “پیڈ” ٹائپ ٹیبلٹوں کے مقابلے میں آئی ٹی وی بنیادی طور پر ایک ٹی وی اور پھر ٹی وی چپ کا حامل ایک ٹیبلٹ پی سی ہے۔

اسمارٹ ٹی وی کے طور پر آئی ٹی وی کی امتیازی خصوصیات میں بڑی اسکرین سے لے کر چھوٹی اسکرین تک (دیوان خانےکے ٹی وی پر حاصل ہونے والی کسی بھی کیبل ٹی وی پروگرام کو آئی ٹی وی یا اسمارٹ فون پر دیکھنے کے لیے منتقل کیا جا سکتا ہے)، چھوٹی  اسکرین سے بڑی اسکرین تک (کسی بھی وڈیو پروگرام، خصوصا آئی ٹی وی آن لائن کے ذریعے ایچ ڈی پروگرامنگ، کو دیوان خانے کے ٹی وی پر منتقل کیا جا سکتا ہے)، اور ریموٹ اسکرین (کسی دور دراز مقام سے گھر کے ٹی وی پر آنے والے پروگرامز دیکھنا)، ملٹی اسکرین انٹرایکٹوٹی کے قابل بنانا اور اسے مکمل ہم پلہ بنانے اور کنٹرول کرنے کی استعداد دینا، کسی بھی وقت، کہیں بھی،  ٹی وی پروگرامنگ تک مکمل آن ڈیمانڈ موبائل رسائی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایمبیڈڈ سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کی بدولت جس میں انٹیلی جنٹ ریکمنڈیشن اور سوشل نیٹ ورکنگ شامل ہیں، آئی ٹی وی بیک وقت یہ سب بن سکتا ہے: انٹرنیٹ، ایک تفریحی کونسول، ایک پی سی اور سوشلائز ہونےکے لیے ایک ٹول جو ٹی وی دیکھنے اور اس کا لطف اٹھانے کے تجربے کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گا۔ آئی ٹی وی درحقیقت سوشل ٹیلی وژن کی ایک قسم ہے، جو ٹی وی سیٹ کے مکمل ارتقائے نو اور تبدیلی کا نمائندہ ہے۔

آئی ٹی وی کے اجراء کے ذریعے ہائی سینس رنگین ٹی وی کی صنعت کی ازسر نو تعریف اور تبدیلی کا مقصدرکھتا ہے:

ایک طریقہ ایک پتلے سے کی ایپلی کیشن کے ذریعے ٹی وی مواد کو دیکھنے والے ٹولز سے جدا کرنا ہے۔ خیال یہ ہے کہ ٹی وی سیٹ پر ٹی وی دیکھنے کا رحجان مرحلہ وار غائب ہوجائے گا۔

دوسرا کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ذریعےہے۔ ایک آپریشنل نمونہ جس کی توجہ روایتی ٹی وی کے خیال کو چیلنج کرنے والے ٹرمینل کی مدد کرنے پر مرکوز ہوگا۔ کارگزاری میں بہتری جیسا کہ پرسنلائزڈ انٹیلی جنٹ ریموٹ کنٹرول ہائی سینس کی پس منظر پر ویلیو ایڈڈ سروسز کی جانب ٹریفک میں اضافہ کرے گا۔ ہائی سینس کے صارف مرکزی کاروبری نمونے کے امکانات امید افزا ہیں۔

ذریعہ: ہائی سینس گروپ