کروم الائے نے سیول، جنوبی کوریامیں ماتحت ادارہ قائم کر لیا

AsiaNet 45942

اورنج برگ،یارک، 17 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

خطے میں آپریٹرز گیس ٹربائن انجن آلات اور مرمت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں – اور بڑی بچت کر سکتے ہیں

فضائیات، صنعتی گیس ٹربائن (آئی جی ٹی) اور ہوا سے چلنے والے انجنوں کی جدید دیکھ بھال، خدمات اور حل فراہم کرنے والے معروف آزاد ادارے کروم الائے نے سیول، جنوبی کوریا میں کروم الائے کوریا لمیٹڈ کے نام سے نیا ماتحت ادارہ قائم کرلیا ہے۔

کروم الائے کوریا لمیٹڈ کا اضافہ – جو سیلز، مارکیٹنگ اورکسٹمر سپورٹ آفس کے طور پر خدمات انجام دے گا – کروم الائے کے ایشیا آپریشنز میں ترقی کے ہمارے دو سالہ منصوبے کا حصہ ہے۔ 2010ء میں ادارے نے بیجنگ، جين میں دفتر کھولا تھا اور بنکاک، تھائی لینڈ میں ٹربائن انجن کی مرمت اور مینوفیکچرنگ آپریشنز کی گنجائش بھی دوگنا کر دی تھی۔

ارمانڈ ایف لووزون نے کہا کہ “کروم الائے ایشیا میں صارفین تک ادارے کی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے جنوبی کوریا میں ماتحت ادارے کے قیام کے ساتھ خطے میں توسیع کو جاری رکھنے پر مسرور ہے۔ خطے میں موجود آپریٹرز اعلی معیار و بہترین کارکردگی کے حامل انجن پرزوں اور ٹربائن اجزاء کی جدید مرمت کے متبادل ذریعے کے طور پر سیول کے نئے دفتر کے ذریعے براہ راست رسائی رکھ سکتے ہیں اور بڑی بچت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔”

نیا دفتر یہاں واقع ہے: یونٹ # 401 620-214، بینگ ہوا-ڈونگ، گانگ سوہ-گو، سیول، جنوبی کوریا

کروم الائے نے اپنے عالمی مینوفیکچرنگ، سروس اور سیلز نیٹ ورک میں ديگر پیشرفت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ٹمپا، فلوریڈا میں ادارے کی نئی 30 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے بننے والے کاسٹنگ فاؤنڈری گزشتہ سال آن لائن ہوئی اور 2011ء کے دوران کروم الائے اس کے قریب اپنی نئی سیرامک کور پروڈکشن تنصیب کو توسیع دے گا۔

کروم الائے اس وقت 17 سے زائد ممالک میں موجودگی  رکھتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جدید مرمتیں، کوٹنگز اور ٹربائن ایئر فوئلز کے لیے ایف اے اے منظور شدہ تبدیلی پرزے فراہم کرنے اور کمرشل ایئر لائنوں، عسکری و صنعتی ٹربائن انجن ایپلی کیشنز کے لیے دیگر اہم انجن پرزہ جات کے دنیا کے سب سے بڑے فراہم کنندہ کی حیثیت سے کروم الائے دنیا کی کئی اہم ایئرلائنوں کو اپنا صارف شمار کرتا ہے۔

مزید برآں، ادارہ صنعتی ٹربائن آپریٹرز بشمول برقی سہولیات اور گیس ٹربائن انجن پرزوں، کوٹنگز اور جدید مرمتوں کے ذریعے آف شور پلیٹ فارم آپریٹرز فراہم کرتا ہے۔

60 سال قبل قائم ہونے والا کروم الائے کی کوٹنگ، اور مرمت اور مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی میں مستقل تحقیق و پیشرفت نے سیرامک مواد، ویکیوم پلازما، نفوذ شدہ قیمتی دھاتیں/المونائڈ کوٹنگز، اور بیشتر جدید ٹربائن انجن پرزوں کی وژن-گائیڈڈ انٹرایکٹر لیزر ویلڈنگ اور ڈرلنگ کے ساتھ ساتھ کئی جدید ٹیکنالوجیز کی الیکٹرون بیم فزیکل ویپر ڈیولپمنٹ کی راہ ہموار کی۔

ادارے کے انجینئرڈ پرزے اور بلیڈز ایف اے اے کے چند مطالبوں اور او ای ایم-پروڈیوسڈ پرزوں کی کی جانچ پر پورا اترنا باقی ہیں۔ بحری اور زمینی گیس ٹربائنز کی سپورٹ میں کروم الائے نے یکساں انجینئرنگ قواعد متعارف کروائے ہیں جو ایف اے اے-سرٹیفائیڈ پرزہ جات کی پیداوار کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

مزید معلومات www.chromalloy.com۔

کروم الائے ایک گیس ٹربائن پرزہ بنانے والے کاروباری ادارے سے فضائیات بازی اور زمینی ایپلی کیشنز میں استعمال ہونے والے گیس ٹربائنز کے لیے ایف اے اے منظور شدہ تبدیلی کے پرزے اور دیکھ بھال، مرمت اور اوورہال کا معروف آزاد فراہم کنندہ ہے۔ کروم الائے ایئر لائن، عسکری، بحری اور صنعتی گیس ٹربائن شعبوں کے لیے دنیا بھر کے 17 ممالک میں وسیع تر خدمات فراہم کرتا ہے۔ کروم الائے ایف اے اے اور ای اے ایس اےاور دیگر کئی این اے ایز سے منظور شدہ ہے، اور آئی ایس او اور این اے ڈی سی اے پی کا اہل ہے۔ کروم الائے سیکوا کارپوریشن کا ماتحت ادارہ ہے۔

سیکوا کارپوریشن ایک متنوع صنعتی ادارہ ہے جوفضائیات،  دھاتی کوٹنگز اور آٹوموٹو صنعتوں کے لیے کام کرتا ہے۔ سیکوا ایک کارلائل گروپ ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.sequa.com۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

کیتھی گیڈولاس

+1-718-974-9595

Cathy_gedvilas@sequa.com

 

ذریعہ: کروم الائے