پاناما نہر تاریخ کی پہلی بین الاقوامی انجینئرنگ و انفرا اسٹرکچر کانگریس کی میزبانی کرے گی

AsiaNet 45916

پاناما شہر، 16 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اپریل 2012ء میں منعقدہ کانگریس

میں دنیا کے معروف انجینئرنگ کے ماہرین جمع ہوں گے جس میں

نہر کی توسیع کے مقام کا خصوصی دورہ بھی شامل ہوگا

پاناما نہر کے سی ای او، منتظم/ سی ای او البرٹو الیمان زوبیتا نے آج اعلان کیا ہے کہ پاناما کینال اتھارٹی اپنے پہلے انجینئرنگ و انفرا اسٹرکچر کانگریس کی میزبانی کرے گی۔ اس کانگریس کو طلب کرنے کا مطلب بہترین مشقوں اور بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کے انتظام کے حوالے سے تفصیلی، عملی اور کارآمد تجربے کو فروغ دیناہے۔ 18 سے 20 اپریل 2012ء کو پاناما شہر، پاناما میں ہونے والی کانگریس جیو ٹیکنیکل، الیکٹریکل، اسٹرکچرل اور سول انجینئرنگ کے شعبوں میں دنیا کے معروف ماہرین کو اکٹھا کرے گی۔ مزید برآں یہ دنیا بھر کے بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کو پیش کرے گی اور شرکاء کو نہر کی توسیع کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کرے گی۔

پاناما کینال 2012ء انٹرنیشنل انجینئرنگ اینڈ انفرا اسٹرکچر کانگریس منصوبے کی توسیع اور سرمایہ کاری کے تمام عناصر کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرے گی۔ پہلے دو ایام کا ایجنڈہ تین سمتوں پر مشتمل ہوگا انجینئرنگ کی بہترین مشقیں، بنیادی ڈھانچے کے عالمی منصوبے اور مستقبل کے انجینئرنگ رحجانات۔ 20 اپریل کو اے سی پی شرکاء کو نہر کی توسیع کے مقامات کا دورہ کرنے اور انہیں اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کرنے کے لیے مدعو کرے گا۔

پاناما نہر کے نمائندگان کی جانب سے ملنے والے مواقع کے ساتھ ساتھ پاناما کی حکومت کے عہدیدار پاناما میں جاری منصوبوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے جن میں فرینک گہری کا تیار کردہ حیاتی تنوع کا عجائب گھر، مقامی سب وے (میٹرو دے پاناما) اور ساحلی شاہراہ (سنتا کوستیرا) شامل ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر لاک ڈیزائن کے تجربات، کامیاب منصوبوں کی شرائط کی منصوبہ بندی اور جدید ڈیزائن ٹیکنالوجی  کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

جناب الیمان زوبیتا نے کہا کہ “97 سالوں سے پاناما نہر دنیا کے اہم اسباب کے درمیان راستے کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس آبی راستے کی توسیع کی تکمیل سے یہ عالمی تجارتی حرکیات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا محرک ثابت ہوگا۔ یہ عالمی اہمیت کا ایک بنیادی منصوبہ ہے۔ توسیع ان طریقوں کو تبدیل کر دے گی جن میں دنیا کرتی ہے، اور راستوں کے فوائد کو بڑھادے گی اور بین البحری آبی راستوں سے ہماری وابستگی کو تقویت بخشے گی۔”

توسیع میں آبی راستے میں لاکس کے نئے مجموعے کے ساتھ آمدورفت کی ایک نئی راہ کی تعمیر ہے ، جو زیادہ ٹریفک کو اجازت دے گی اور نہر کی گنجائش کو دوگنا کر دے گی۔ توسیع عالمی رسدی زنجیر کومضبوط کرے گی اور مارکیٹ میں تیزی سے اشیاء پہنچانے میں مدد دے گی، اس طرح بنانے والوں اور صارفین دونوں کے لیے وقت اور پیسے دونوں کی بچت کا سبب بنے گی۔

پاناما کینال اتھارٹی (ACP) کے بارے میں

اے سی پی حکومت پاناما کا ایک خود مختار ادارہ ہے جو پاناما نہر کے انتظام، چلانے اور اس کی دیکھ بھال کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اے سی پی کا آپریشن اس کے بنیادی قانون اور ضوابط پر چلایا جاتا ہے جو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا منظور شدہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے اے سی پی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: http://www.pancanal.com۔ آپ ہمیں ٹویٹر پر بھی فالو کر سکتے ہیں: http://twitter.com/thepanamacanal۔

ذریعہ: پاناما کینال اتھارٹی

 

رابطہ: نتالی ڈین،

+1-202-326-1703