سیزرز انٹرٹینمنٹ کی بھارت میں موجودگی میں توسیع

AsiaNet 45923

لاس ویگاس، 16 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سیزرز انٹرٹینمنٹ کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں ریزورٹ مقامات پر برانڈڈ پرتعیش ہوٹل، ریستوران اور طرز زندگی کی دیگر سہولیات بنانے کے لیے حال ہی میں تخلیق کیا گیا شعبہ سیزرز گلوبل لائف بھارت میں اپنی موجودگی میں توسیع کر رہا ہے۔

سیزرز گلوبل لائف کے ذریعے سیزرز انٹرٹینمنٹ اپنی نان گیمنگ موجودگی میں اضافہ کرے گا اور جنوبی ایشیا میں پرتعیش ہوٹلوں کی ایک رینج قائم کرے گا، جس میں تفریحی اور خوردہ مقامات جزو لازم کے طور پر شامل ہوں گے۔

سیزر انٹرٹینمنٹ ہاسپٹلٹی کی سربراہ برائے جنوبی ایشیا نیرا چانانی نے کہا کہ “سیزرز عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک مثالی لگژری برانڈ ہے اور ہم سیزرز لائف اسٹائل کو بھارت میں لانے پر بہت پرجوش ہیں۔ ہم بھارت میں کئی شعبوں میں اچھے مواقع دیکھ رہے ہیں اور ہماری نظر عالمی معیار کے ڈیولپرز کے ساتھ شراکت داری پر مرکوز ہیں۔”

ادارہ اپنے پورٹفولیو میں سے کثیر برانڈز کے ساتھ ساتھ ایک نئے لائف اسٹائل برانڈ کے اجراء کا منصوبہ رکھتا ہے جو ابھی زیر تکمیل ہے۔ سیزرز سطح اول کے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ریزورٹ اور تعطیلاتی مقامات پر نظریں مرکوز کرے گا۔

سیزرز انٹرٹینمنٹ کے بارے میں

سیزرز انٹرٹینمنٹ کارپوریشن جغرافیائی طور دنیا کا سب سے متنوع تفریحی ادارہ ہے۔ 73 سال قبل رینو، نیواڈا میں اپنے قیام کے بعد سے سیزرز نئی جائیدادوں، توسیع اور حصول کے ذریعے ترقی پا چکا ہے، اور اب چار بر اعظموں میں کیسینوز چلاتا ہے۔ ادارے کی جائیداد بنیادی طور پر ہاراز (ر)، سیزرز (ر) اور ہارس شو (ر) برانڈ ناموں کے تحت کام کرتی ہے۔ سیزرز ورلڈ سیریز آف پوکر (ر) اور لندل کلبز انٹرنیشنل نامی کیسینوز کے مجموعے کا بھی مالک ہے۔ سیزرز انٹرٹینمنٹ کی توجہ الی خدمات، بہترین مصنوعات، بلاسبقت تقسیم، آپریشنل فضیلت اور ٹیکنالوجی قیادت کے بے مثال ملاپ کے ذریعے اپنے  صارفین کے لیے وفاداری اور قدر کی تعمیر پر مرکوز ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.caesars.com۔

ذریعہ سیزرز انٹرٹینمنٹ کارپوریشن

رابطہ: گریس چینگ  از پی ایم کے*بی این سی برائے سیزرز انٹرٹینمنٹ، +1-310-854-4800، grace.chang@pmkbnc.com، یا نیرا چانانی، سربراہ جنوبی ایشیا، ہاسپٹلٹی منصوبہ جات برائے سیزرز انٹرٹینمنٹ کارپوریشن، +91-98-1998-0984، nchanani@caesars.com