اینگما ڈائیگنوسٹکس اور جی ایس کے نے اینگما کے ایم ایل پلیٹ فارم کی پرکھ کی پیشرفت اور کمرشلائزیشن کے لیے تعاون کا اعلان کر دیا

AsiaNet 45867

لندن اور آکسفرڈ، 10 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اینگما ڈائیگنوسٹکس لمیٹڈ (Enigma) اور گلیگسواسمتھ کلائن (GSK) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ یورپ اور دیگر مقررہ کلیدی ممالک بشمول بھارت، برازیل اور روس میں اینگما (ر) ایم ایل سسٹم کی فراہمی اور خصوصی بنیادوں پر کمرشلائزیشن کے لیے معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔ معاہدوں میں اینگما کی جانب سے اپنےاصل وقتی پولی میریس چین ری ایکشن (PCR) ٹیکنالوجی پلیٹ فارم میں استعمال کے لیے تنفس کے تجربات کی ابتدائی رینج پر پیشرفت شامل ہے، اور جی ایس کے کو متعدی بیماریوں اور صحت عامہ کے کاروبار میں علاج کے مزید متعلقہ شعبہ جات میں تجربات کی مزید سہولت دینے کا موقع دے گا۔

اینگما (ر) ایم ایل سسٹم ضروری مقام پر 60 منٹ سے بھی کم وقت میں ایک خام نمونے سے نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نیا تعاون جولائی 2009ء میں اینگما (ر) ایم ایل سسٹم کے لیے انفلوئنزا شراکت داری کی وسعت میں اور نظام تنفس کے علاج کے شعبے میں جی ایس کے کے وسیع تجربے اور وراثت پر کی بنیاد پر زبردست توسیع دے گا۔

معاہدے کی شرائط کے تحت جی ایس کے ایک اضافی ایکوئٹی سرمایہ کاری اور فوری ادائیگی، آر اینڈ ڈی متعلقہ ادائیگیاں اور نتیجتا سامنے آنے والی مصنوعات کی خالص فروخت پر رائلٹی کرے گا۔ اضافی ادائیگی کمرشلائزیشن کے سنگ ہائے میل سے مشروط ہوں گی۔

اینگما کے چیئرمین اور سی ای او جان میک کنلے نے کہا کہ “یہ ایک بڑا تعاون ہے اور اینگما کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ معاہدے برائے پرکھ کی پیشرفت، کمرشلائزیشن اور رسد جی ایس کے کی وسیع سیلز و مارکیٹنگ قوت کو اینگما کے بے مثال پوائنٹ آف کیئر نظام کے ساتھ قوت اختیار کریں گے جو مختلف انسانی امراض کے لیے استعمال ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ شراکت داری متعدی امراض کے علاج کے لیے درکار “تجربہ و علاج” کی صلاحیت فراہم کرے گی۔”

جی ایس کے کے صدر، فارماسیوٹیکلز یورپ ایڈی گرے نے کہا کہ “جی ایس کے صحت کے جدید حل متعارف کرکے نظام تنفس اور دیگر امراض سے متاثرہ مریضوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے سے وابستہ ہے تاکہ ان زد پذیر مریضوں کی آبادیوں کے لیے دیکھ بھال کو بہتر بنایا جاسکے۔ اینگما کے ساتھ شراکت جی ایس کے کو صحت عامہ کی برادری کو مکمل ترین حل پیش کرنے اور فوری اور جدید ترین تشخیصی تجربات کے بندوبست کے ذریعے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کا موقع دیتی ہے۔”

ہدایات برائے مدیران

گلیکسو اسمتھ کلائن –تحقیقی بنیادوں پر ادویات سازی و صحت کی دیکھ بھال کا معروف عالمی ادارہ – افراد کو مزید کام کرنے، بہتر محسوس کرنے اور زیادہ جینے کے ذریعے انسانی صحت کے معیار کو بہتر بنانے سے وابستہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.gsk.com

اینگما ڈائگنوسٹکس لمیٹڈ اور اینگما (ر) ایم ایل سسٹم

اینگما ڈی سینٹرلائزڈ اور پوائنٹ-آف-کیئر مقامات کے لیے جدید نسل کے ریپڈ مالیکیولر ڈائگنوسٹک انسٹریومنٹ پلیٹ فارمز تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ اینگما کا پہلا آئی وی ڈی آلہ اینگما (ر) ایم ایل سسٹم ہے جو 60 منٹ سے بھی کم وقت میں خام نمونے کے تشخیصی نتیجہ دے گا اور حوالہ جاتی تجربہ گاہوں کے جیسا معیار فراہم کرے گا۔ اینگما ایم ایل سسٹم کو چلانے والے افراد کو خصوصی تربیت کی ضرورت نہیں ہوگی یوں یہ سسٹم ترقی یافتہ اور ابھرتے ہوئے صحت عامہ کے ممالک میں وسیع تر مقامات پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ادارہ معروف تیز تر تشخیصی پوائنٹ-آف-کیئر آلے اور پرکھ کے لیے پلیٹ فارمز تیار کر رہا ہے، جو ان بے مثال ٹیکنالوجیوں پر منحصر ہیں جنہیں اپنے وسیع تر حقوق دانش کے پورٹ فولیوکا سہارا حاصل ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.enigmadiagnostics.com

پولی میریس چین ری ایکشن (PCR) ٹیکنالوجی وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی اور انتہائی مخصوص تشخیصی تکنیک ہے جس میں مخصوص ڈی این اے کی تعداد کو اُس کی لاکھوں نقول بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یوں نمونے کی شناخت آسان ہو جاتی ہے۔

اینگما رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

تاتیانا کوئین

ٹیلی فون: + 44 (0)1235 854076

tatjana.quinn@enigmadiagnostics.com

 

ذریعہ اینگما ڈائیگنوسٹکس لمیٹڈ