ٹیرا ریسورسز نے ہینڈن انرجی فنڈ کے ساتھ مالیاتی شراکت داری کا اعلان کر دیا

AsiaNet 45830

فرینکفرٹ، جرمنی، 8 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

لندن، برطانیہ میں قائم اور فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج میں “T31″ کے نشان کے تحت مندرج آزاد تیل و گیس ادارے ٹیرا ریسورسز پی ایل سی نے ہینڈن انرجی فنڈ 2011ء، ایل پی (“Hendon “) کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔ ہینڈن نے کالمیکیا، روس میں 85 ہزار ایکڑ کے تیل و گیس کی منظوریوں کو بڑھانے کے لیے تقریبا 90,000,000 ڈالرز کے فنڈنگ کے وعدوں کی تکمیل کے لیے ٹیرا ریسورسز کے ساتھ شراکت داری پر رضامند ظاہر کی۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110310/LA62184LOGO)

ہینڈن ٹیرا ریسورسز میں ملکیت کے 44 فیصد حقوق رکھتا ہے۔ ٹیرا کے ابتدائی سرمایہ کار کے ایل ای ایل فنڈز ایل ایل سی نے جون 2011ء میں 25,000,000 ڈالرز میں اپنی پوزیشن ہینڈن کے شراکت داروں کو فروخت کر دی تھی۔ ہینڈن نے ٹیرا ریسورسز کے 10 ملین عمومی حصص کو 0.30 یورو کے نرخ پر فراہم کرنے کے عہد پر ٹیرا ریسورسز کے ساتھ مالیاتی شراکت داری پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

ہینڈن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ایڈ ڈیوس نے اشارہ کیا کہ “ہینڈن کالمیکیا کے تیل و گیس کے ذخائر میں سرمایہ کاری پر خوش ہے۔ ایک اسٹریٹجک تیل و گیس سرمایہ کار کی حیثیت سے، ہم ٹیرا ریسورسز کے ساتھ اپنی شراکت داری کو ایک بے مثال موقع کے طور پر دیکھتے ہیں اور کالمیکیا میں سرمایہ کاری پر خوش ہیں۔” ٹیرا ریسورسز کے ڈائریکٹر چارلس سالزبری نے کہا کہ “ٹیرا ایکوئٹی شراکت دار کی حیثيت سے ہینڈن کا خیرمقدم کرتا ہے، اور اس کی نظریں طویل المیعاد فائدے مند شراکت داری پر مرکوز ہیں۔”

رواں سال کے اوائل میں ٹیرا ایک فیلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام میں مدد کے لیے بیکر ہوز (این وائی ایس ای: BHI) کے ساتھ مصروف تھا۔ قبل ازیں ٹیرا نے چیپ مین پٹرولیم انجینئرنگ لمیٹڈ کی جانب سے عارضی ذخائر کی (بمطابق NI 51-101، جز 5.9) قدر پیمائی کی ، جس نے 633,000,000 ڈالرز منظوری کی مناسب مارکیٹ قدر ظاہر کی ۔

ہینڈن انرجی فنڈ 2011ء، ایل پی کے بارے میں

ہینڈن انرجی فنڈ 2011ء، ایل پی (“Hendon “) حال ہی میں تشکیل پانے والی نجی سرمایہ کاری فرم ہے۔ ہینڈن کی بنیادی توجہ عالمی ایکوئٹی مارکیٹوں میں تیل اور گیس کے مواقع (مثال کے طور پر تلاش اور ترقی) پر مرکوز ہیں۔ گو کہ ہینڈن کی جانب سے خریدی اور فروخت کی گئی سیکورٹیز دنیا بھر کی ایکوئٹی مارکیٹوں میں سے کہیں بھی ہو سکتی ہیں، لیکن تلاش اور ترقی کے مواقع بنیادی طور پر روس، امریکہ، وسط ایشیا اور بحر الکاہل کے ساحلوں کے ساتھ ہیں۔ ہینڈن کی توجہ طویل المیعاد ہے، جس میں سے کئی پوزیشنیں سرمایہ کاری کے ابتدائی دنوں پر مرکوز اور غیر تبدیل ہیں۔ ہینڈن ایکوئٹی سرمایہ کاری کو (1) اوپن مارکیٹ میں یا (2) نجی مالی سودوں میں (i) جاری کنندگان یا (ii) اہم حصص یافتگان کے ساتھ بناتا ہے۔ ہینڈن کا ہدف 24 سے 36 ماہ کے دورانیے میں تیل و گیس کے شعبے میں تحقیق کے بھرپور استعمال کے ذریعے زبردست نتائج حاصل کرنا ہے۔ مستحکم صفات ظاہر کرنے والے اداروں پر سرمایہ کاری کے لیے غور کیا جاتا ہے۔ مارکیٹ ماحول کے مطابق ہینڈن کو فراہم کیا یا محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

ٹیرا ریسورسز، پی ایل سی کے بارے میں

ٹیرا ریسورسز شمالی قزوین کے علاقے – کلمیکیا، روس- میں تیل و گیس کی بڑی مراعات حاصل کر رکھی ہیں۔ فیلڈز میں 64 کنویں ہیں، جن میں سے62 پیداوار کر رہے ہیں۔ یہ کنویں بند کر دیے گئے تھے اور گیس کی گزشتہ کم قیمتوں اور تیز دباؤ والے کنوؤں سے نکلنے والے گیس کو حجم کو سنبھالنے والی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث پیداوار نہیں دے رہے تھے۔ نئی ماہر انتظامیہ اور ایک تجربہ کار آپریٹر کے ساتھ ٹیرا ریسورسز نے ان کنوؤں کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا اور نئی گیس و تیل پائپ لائن کے ذریعے اس کی محفوظ نقل و حمل کو ممکن بنایا۔ 62 پیداواری کنوؤں میں سے 7 کو چیپ مین پٹرولیم انجینئرنگ لمیٹڈ کی جانب سے تیار کی گئی نئی 51-101 کمپٹنٹ پرسنز رپورٹ میں پیش کردہ خاکے کے مطابق نیم کھاری دریافت کی بنیاد پر ممکنہ “عظیم الجثہ” دریافت  میں مندرج کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ کا اختتام “بہترین کیس” ذخائر تخمینے کے ساتھ ہوتا ہے جو 7 سے 11 ارب ڈالرز کی اختیاری قدر کے حامل بتائی جاتی ہے، جس میں ذخائر پر زندگی  بھر میں تقریباً 175 ملین ڈالرز کے تعمیری اخراجات شامل ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے اعلانات

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے ، جو ٹیرا ریسورسز، پی ایل سی کی انتظامیہ کے موجودہ یقین اور امیدوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ موجودہ توقعات پر مبنی یہ بیانات مختلف خطرات اور غیر ممکنات کے حامل ہیں، جن میں سے کئی ادارے کے ضابطے سے باہر ہیں اور مستقبل کے نتائج، کارکردگی اور کامیابیوں کو مستقبل کے حوالے سے پیش کردہ بیانات میں ممکنہ نتائج، کارکردگی اور کامیابیوں سے یکسر مختلف کر سکتےہیں۔ حقیقی نتائج مختلف عوامل کی بنیاد پر مختلف ہو سکتے ہيں اور ہم سرمایہ کاروں کو اس خبری اعلامیہ میں شامل مستقبل کے حوالے سے بیانات پر اندھا اعتماد نہ کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔ ان خطرات اور غیر ممکنات میں اقتصادی صورتحال، ضوابط کا ماحول، قرضوں کا ارتکاز ، فروخت کنندگان، ملازمین، ٹیکنالوجی، مسابقت اور سود کی شرح شامل ہیں لیکن یہ صرف انہی تک محدود نہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات صرف اپنی اشاعت کی مذکورہ تاریخ تک ہی کا احاطہ کرتے ہیں اور ٹیرا ریسورسز پی ایل سی مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا، حتیٰ کہ مستقبل میں نئی معلومات دستیاب ہوتی ہے تب بھی۔

http://www.terraresourcesplc.com

ذریعہ: ٹیرا ریسورسز پی ایل سی

رابطہ: ٹیرا ریسورسز پی ایل سی

انوسٹر ریلیشنز

+44-1372-897147

info@terraresourcesplc.com