آئی کے ای اے نے آئی کے ای اے کیٹلاگ کی تشکیل نو کے لیے میک کین نیو یارک کو عالمی ایجنسی فار ریکارڈ مقرر کر دیا

AsiaNet 45775

نیو یارک، 3 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

حال ہی میں کان لائنز میلہ برائے تخلیق میں سال کا بہترین مشتہر قرار پانے والے آئی کے ای اے (IKEA) نے اپنی معروف آئی کے ای اے کیٹلاگ کے لیے عالمی ایجنسی فار ریکارڈ کی حیثیت سے میک کین این وائی کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110315/ny65602logo)

میک کین این وائی آلمولٹ، سویڈن میں آئی کے ای اے کے صدر دفاتر میں کام کرنے والی آئی کے ای اے کی ان ہاؤس کمیونی کیشز ٹیم آئی کوم (ICOM) کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یہ سپردگی آئی کے ای اے کیٹلاگ کی تشکیل نو، اس کی ٹیکنالوجی اور داستان گوئی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ میک کین این وائی کیٹلاگ کو مرتب کرنے اور بہتر بنانے کے لیے آئی کوم کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اور اسے آئی کے ای اے کے ماحول کا اہم اور مکمل حصہ بنانے کے عمل کو جاری رکھے گا۔ سپردگی میں اسٹور کے ماحول کا امیج از سر نو بحال کرنا تاکہ اس میں نئی ٹیکنالوجیز اور تجربات شامل کیے جا سکیں، شامل ہے۔ میک کین این وائی اس اجراء کی مدد کے لیے ایک مکمل عالمی مہم تیار کرنے کے لیے بھی آئی کوم کے ساتھ کام کرے گا۔

آئی کے ای اے کی سربراہ عالمی کمیونی کیشنز لینا سائمن سن برج نے کہا کہ “ہم ایسے شراکت داروں کا انتخاب کرتے ہیں جو قابل اعتماد ہوں اور ہمارے برانڈ اور ہماری منزل کو سمجھتے ہیں۔ ہم نے یہ سب لائنس اور میک کین میں ان کی ٹیم میں پایا ہے۔”

میک کین این وائی اور لندن کے چیئرمین اور چیف کری ایٹو آفیسر لائنس کارل سن نے کہا کہ “اپنے ہر کام میں عملی تخلیق آئی کے ای او کے جوہر قابل کا حصہ ہے۔ یہ ایک خوابناک موقع ہے کیونکہ یہ ایک ایسے ادارے کے لیے جدید میڈيا، آرٹس اور کامرس پر موجود ہے جسے میں جانتا ہوں اور جس کے ساتھ بڑا ہوا ہوں۔آخر کو یہ کئی افراد کے لیے دلچسپ اور کارآمد آئی کے ای اے تجربہ تخلیق کرنے اور آئی کے ای اے کی کہانی کو کیٹلاگ میں نئے طریقوں سے زندہ کرنے کے بارے میں ہے۔”

آج آئی کے ای اے کیٹلاگ دنیا بھر میں 210 ملین گھروں تک فراہم کی جاتی ہے، جو آئی کے ای اے کیٹلاگ کو دنیا کا سب سے وسیع پیمانے پر تقسیم کیا جانے والا مشتہر مواد بناتی ہے۔

میک کین نیو یارک

میک کین ایرک نیو یارک دنیا کے سب سے بڑے اشتہاری ایجنسی نیٹ ورک میک کین ایرکسن کا پرچم بردار اور سب سے بڑا دفتر ہے جو 120 سے زائد ممالک میں آپریشنز اور صارفین کی ایسی فہرست کا حامل ہے جس میں کئی ممتاز عالمی مارکیٹرز اور دنیا کےکئی مشہور برانڈز شامل ہیں۔ ایجنسی میک کین ورلڈ گروپ کا ایک حصہ ہے جو معروف عالمی مارکیٹنگ حل پیش کرنے والا نیٹ ورک ہے، جو اپنے شعبے میں بہتریوں ایجنسیوں کی مشترکہ فہرست پر مشتمل ہے جو تخلیق، جدت اور کارکردگی پر زور دیتے ہیں۔

میک کین ورلڈ گروپ کے بارے میں

میک کین ورلڈ گروپ ایسے مارکیٹنگ حل پیش کرتا ہے جو برانڈز کو تبدیل کرتے اور کاروبار کو بڑھاتے ہیں ۔ ادارہ اپنے شعبے میں بہتریوں ایجنسیوں کی مشترکہ فہرست پر مشتمل ہے جو تخلیق، جدت اور کارکردگی پر زور دیتے ہیں، جن میں میک کین ایرکسن (دنیا کی سب سے بڑی اشتہاری ایجنسی نیٹ ورک)؛ ایم آر ایم (ڈیجیٹل مارکیٹنگ/ریلیشن شپ مینجمنٹ)؛ مومینٹم (ایونٹ مارکیٹنگ/پروموشن)؛ میک کین ہیلتھ کیئر (پروفیشنل/ڈی ٹی سی کمیونی کیشنز)؛ ڈبلیو جی ای ایکس پی (گلوبل پروڈکشن)؛ یو ایم (میڈیا مینجمنٹ)؛ ویبر شینڈوک (پبلک ریلیشنز) اور فیوچربرانڈ (کنسلٹنگ/ڈیزائن) شامل ہیں۔

 

ذریعہ: میک کین ورلڈ گروپ

 

رابطہ: میری پرہاچ، ای وی پی،

چیف کمیونی کیشنز آفیسر،

mary.perhach@mccannwg.com،

+1-646-865-4024