لامبریٹا نے جعل سازی کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن شروع کر دیا

AsiaNet 45770

ڈبلن، 3 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

میلان، اطالیہ میں صدر دفتر کی حامل معروف بین الاقوامی اسکوٹر کمپنی لامبریٹا کنسورشیم غیر لائسنس یافتہ ایل این 125 اور ایل ایس 125 برانڈز کو لامبریٹا کے نام سے عالمی مارکیٹ میں جاری ہونے سے روک کر حالیہ تاریخ میں ٹریڈ مارک کی جعل سازی کے خلاف بڑے آپریشنز میں سے ایک کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اپنی قانونی فورس، کسٹمز اور پولیس اتھارٹیز کے مشترکہ بین الاقوامی آپریشن میں کنسورشیم اپنے برانڈ حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی کارروائی کر رہا ہے۔

آپریشن کا مقصد دو سابق لائسنس یافتگان آئرلینڈ میں قائم کلیگ انٹرنیشنل اور اطالیہ میں قائم موٹم الیکٹرونکس گروپ ایس پی اے کے خلاف کارروائی ہے۔

مزید براں ‘ایڈلی’ کے نام سے تائیوانی ایل این 125/ایل ایس 125 اسکوٹر بنانے والے ہر چی انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ اور گیمکس موٹو کارپوریشن کے خلاف اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

آخر میں لامبریٹا یورپ، ایشیا، اوقیانوسیہ اور امریکہ میں درآمد کنندگان اور تقسیم کاروں کے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کے خلاف حفاظت کے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ حتیٰ کہ قابل بھروسہ تقسیم کار اور معروف جریدے بھی شامل ہیں، جو ایل این 125/ایل ایس125 اسکوٹر کے ماڈل متعارف کرانے کے غیر قانونی چہرے سے آگاہ نہیں ہیں۔ تمام شناسا تقسیم کاروں کو ترک اور  احتراز کرنے کے خطوط جاری کر دیے گئے ہیں، تاکہ وہ اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کے مضمرات سے مکمل طور پر آگاہ ہو جائیں۔

لامبریٹا نے اپنی عالمی ویب سائٹس (http://www.lambretta.com) پر باضابطہ بیانات جاری کر دیے ہیں تاکہ عوام مقامی تقسیم کاروں کو قبل از وقت ادائیگی نہ کریں۔ مزید برآں ان جعل سازی کی حرکتوں میں ملوث تمام تقسیم کاروں کی فہرست ویب سائٹ پر شایع کی گئی ہے۔

کنسورشیم نے اپنے وکیلوں اور مقتدر اداروں کے ساتھ جعل سازی کی سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان کن حقائق کا انکشاف کیا ہے۔ ‘ڈی بی ایم لامبریٹا انٹرنیشنل ایس آر ایل’ جیسی شیل کمپنیز اور ٹرسٹس اور پیشہ ور دکھنے والی ویب سائٹس http://www.lambrettaoriginale.com، http://www.lambretta-italia.it اور http://www.lambrettamotorcycles.com جو مختلف مالکان کی ہیں، لامبریٹا سے اپنی سرگرمیوں کو چھپانے اور نیٹ ورکس کے لیے استعمال ہوئی ہیں۔

لامبریٹا زور دیتا ہے کہ صرف قانونی ادارے لامبریٹا کنسورشیم کی جانب سے اسکور لائسنسنگ کا معاہدہ کریں جو التھورپ، برطانیہ میں واقع لامبریٹا ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ ہے۔

مزید معلومات:

لامبریٹا لائسنسنگ لمیٹڈ آئرلینڈ

جناب اسٹیون ولچ

+44-160-477-1239

 

ذریعہ: لامبریٹا ایس اے