‘نینو کوریا 2011ء’ 24 سے 26 اگست تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوگی

Asianet 45729

سیول، جنوبی کوریا، یکم اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

— نینو ٹیکنالوجی کے رحجانات اور ٹیکنالوجی میلان کے کاروباروں کے درمیان بین الاقوامی تبادلے کا ایک پلیٹ فارم

— 9 ویں بین الاقوامی نینو-کنورجنس ایکسپو، 10 ممالک کی جانب سے 550 بوتھس پر مشترکہ طور پر 5 ٹیکنالوجی نمائشیں کی جائیں گی

جنوبی کوریا کی جامع نینو کنورجنس اور نئی  ٹیکنالوجی کا تجارتی میلہ نینو کوریا 2011ء (9 واں بین الاقوامی نینوٹیک سمپوزیم اور نینو کنورجنس ایکسپو، www.nanokorea.or.kr) 24 سے 26 اگست تک گویانگ سی، گائیونگی-ڈو میں کن ٹیکس میں منعقد ہوگا۔

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2011/07/29/20110729308702-l.jpg)

اس سال کا موضوع “نینوٹیکنالوجی، عالمی مسرت کے لیے ایک پل’ ہوگا۔ توقع ہے کہ یہ ایونٹ تحقیقی و صنعتی شعبوں میں سیر حاصل تبادلے اور تعاون کا اہم موقع فراہم کرے گا جہاں شرکاء نینوٹیکنالوجی کے اچھوتے رحجانات پر تبادلہ خیال اور ٹیکنالوجی کنورجنس کے کاروبار کی پیروی کر سکیں گے۔

خاص طور پر رواں سال کا ایونٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں حجم کے اعتبار سے بڑا ہے۔ دیگر صنعتوں کے ساتھ ٹیکنالوجیکل تبادلے کو مزید بہتر بنانے اور نئی ٹیکنالوجیز کو پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی میدان کے طور پر آگے بڑھنے کا نصب العین رکھتے ہوئے “دوسری لیزر ٹیکنالوجی نمائش’ چوتھی انٹرنیشنل مائیکرو/ایم ای ایم نمائش و کانفرنس کے لیے ایک خصوصی نمائش، مرکزی نمائش کے طور پر منعقد ہوگی۔ مزید برآں ‘ایڈوانس سرامکس ایگزی بیشن’ بھی خصوصی نمائش کے طور پر منعقد ہوگی۔

بایں ہمہ مشترکہ تعاون سے ‘نویں بین الاقوامی نینو ٹیک نمائش’ اور پرنٹنڈ الیکٹرونکس ٹیک اینڈ انڈسٹری ایکسپو’ بھی منعقد کی جائے گی۔ اس طرح 10 ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد نمائش کنندگان کے ساتھ کل 5 نمائشیں ممکن ہیں جو 550 بوتھس پر پھیلی ہوں گی اور دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد مہمانوں کو اپنی طرف کھینچیں گی۔

اسی دوران ‘9وان بین الاقوامی نینوٹیک سمپوزیم’ منعقد ہوگا، جو 11 ممالک کے صنعتی ماہرین کی 56 پریزنٹیشن پیش کرے گا جن میں 2010ء کے نوبل انعام یافتہ (طبیعات) اور یونیورسٹی آف مانچسٹر کے پروفیسر کانسٹنٹین نووسیلوف، اور ایس کے انوویشن کے صدر کم ڈونگ-سیوپ شامل ہوں گے۔

ایک واقف کار نے بتایا کہ “نینوکوریا 2011ء ایک عالمی معیار کے ایوٹ کے طور پر تسلیم کی جا رہی ہے اور جو تحقیقی و تجارتی شعبوں کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کر رہا ہے جہاں جنوبی کوریا اور دنیا کی مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نینوٹیکنالوجی پر معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ سالانہ 30 فیصد کی نمو کا ریکارڈ کر رہا ہے۔”

نینو کوریا 2011ء کے لیے سام سنگ، چیل، انڈسٹریز، ایل جی، ہانوہا، ہیوسنگ اور کمہو پیٹروکیمیکل جیسے معروف جنوبی کوریائی ادارے اپنی ٹیکنالوجیکل ہنرمندی کو ظاہر کریں گے۔ تحقیقی انجمنیں اور ادارے بھی اپنے تحقیقی نتائج کو پیش کریں گے۔

شرکت میں دلچسپی رکھنے والے افراد نینو کوریا 2011ء کی باضابطہ ویب سائٹ پر دستیاب رجسٹریشن سروسز کو ملاحظہ کریں (http://nanokorea.or.kr/Eng/)۔

رابطہ:

کم ڈائی-سو

ٹیلی فون: +82-31-548-2024

ای میل: ntrakim@nanokorea.net

 

ذریعہ: نینو کوریا 2011ء نمائش و سمپوزیم سیکرٹریٹ