وان میولینن کے لی گرویرےپریمیر کرو نے دو اہم اعزازات حاصل کر لیے “بہترین مخصوص پنیر ” اور “بہترین واحد مخصوص پنیر –سختی سے نچوڑا گیا، برطانیہ سے باہر بنا ہوا”

Asianet 45717

نینوچ، انگلستان، 29 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

وون میولینن نے اپنے لی گرویرے پریمیر کرو کے لیے 26 اور 27 جولائی کو بین الاقوامی پنیر ایوارڈز نینوچ، چی شائر میں ایک مرتبہ پھر 2 طلائی، 1 نقرئی اور ایک توصیفی اعزاز حاصل کرتے ہوئے اپنی مستقل مزاجی ظاہر کردی ہے اور مزید 2 اہم اعزازات برائے “بہترین مخصوص پنیر” اور “بہترین واحد مخصوص پنیر –سختی سے نچوڑا گیا، برطانیہ سے باہر بنا ہوا”  بھی حاصل کیے؛ ساتھ ساتھ وہ وون میولینن کے گرویرے کے ساتھ بھی تھا جس نے سینزبری کی انٹرپروفیشن دو گرویرے ٹرافی برائے “بہترین کونٹی نینٹل مخصوص پنیر – ریٹیل کلاس” جیتی۔

قبل ازیں وان میولینن کو نینوچ میں 2009ء میں “بہترین کونٹی نینٹل پنیر – سپریم چیمپئن سمندر پار” اور 2009ء اور 2010ء میں “بہترین سویس پنیر” کےاعزازات کےساتھ سپریم چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔

مقابلہ اپنے 115 ویں سال میں کہیں زیادہ قوی تھا جس میں غیر ملکی شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور 3700 سے زائد ریکارڈ پنیر کی انٹریز ہوئیں۔

2 بڑے اعزازات  کے ساتھ جیتے گئے2 طلائی اعزازات مختلف بی آر سی تسلیم شدہ شیر خانوں میں سے گرویرے پنیر کے ساتھ تھیں۔

نینوچ بین الاقوامی پنیر میلہ 1897ء میں شروع ہوا اور دنیا کے قدیم اور روایتی ترین پنیر میلوں میں سے ایک ہے۔

یہ عالمی پنیر اعزازات میں شاندار کامیابیوں کا تسلسل ہیں جسے 1992ء، 2002ء، 2005ء میں تمام زمروں میں عالمی چیمپئن اور 2008ء میں مجموعی طور پر دوسرا انعام دیا گیا، یہ سویس چیز اور وون میولینن اور اس کے مالک سویس ادارے کریمو کے لیے ایک اوراہم سنگ میل ہے، جس نے وون میولینن اور برطانیہ اور دنیا بھر میں اس کے روایتی برانڈ اور کاروبار کو جاری رکھنے کے لیے اسے خریدا۔

ذرائع ابلاغ کے لیے تصاویر برائے مفت استعمال، ملاحظہ کیجیے:

http://www.photopress.ch/image/von+muehlenen

ذریعہ: وون میولینن اےجی

رابطہ: پال کلارک

سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹر برائے وون میولینن اےجی

برطانیہ دفتر

موبائل: +44-777-193-12-46

ای میل: pclarke@vonmuhlenen.ch

انٹرنیٹ: http://www.vonmuhlenen.ch