روکا جمپ دی گیپ کے فاتح کو روکا لندن گیلری میں انعام سے نوازے گا

Asianet 45679

بارسلونا، 28 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

–         رون ایراڈ، ججنگ پینل کے چیغرمین، نومبرکے اوائل میں لندن میں زاہا حدید کی ڈیزائن کردہ نئی روکا لندن گیلری میں فاتح کو انعام سے نوازیں گے

–         مقابلے کے چوتھےایڈیشن نے شرکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، 92 ممالک سے 3004 انٹریز وصول

چوتھے روکا انٹرنیشنل ڈیزائن کانٹیسٹ جمپ دی گیپ کی جیوری نے 11 حتمی امیدواروں کو منتخب کر لیا ہے، جن میں سے ایک فاتح ہوگا، اور اس کا نام موسم خزاں میں لندن میں جاری کیا جائے گا۔

رواں سال کی جیوری، جس کی صدارت ڈیزائنر اور ماہر تعمیرات رو ایراڈ کر رہے ہیں، ان افراد سے مکمل ہوگی: گینا بوجارڈی، ژاویئر مارسکال، مارسل وینڈرز، جون انتھونی ساس، ٹومک رائیگالک اور جوزپ کونگوسٹ۔

منتخب کیے گئے 11 فائنلسٹس نے معیار اور جدت طرازی میں شاندار مظاہرہ کیا:

1۔ باتھ بورڈ از سلویا یولیکا ریویرا

2۔ بینا بینڈر از ہونگ روئی ہانگ اور لن پن

3۔ باتھ دی ٹرانسفارمر از آندرے لیبیدیف

4۔ ری سائیکل واٹر از ہیلڈر روڈریگیز

5۔ باتھ 2.0 از فیبریزیو توزوالی اور ایلیانا سیلازار

6۔ روکا سوپ از ژاویئر جمی نیز اور ایلی کایوئیلا

7۔ مسٹ از سلویٹر زیمانسکی اور کترزینا ہرینی ویکا

8۔ لائیو باتھ – اینی مون از ایرینا ساموئیلووا

9۔ ان اینڈ آؤٹ شاور از مائیکل ویریکیوچ

10۔ سلائیڈنگ شاور از ماریو گینروو

11۔ واٹر سائٹ از اگاتا ٹرائبس

ایوارڈ نئی روکا لندن گیلری میں پیش کیا جائے گا، جسے زاہا حدید نے ڈیزائن کیا ہے اوروہ چیل سی ہاربر میں واقع ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے غسل خانے کی خصوصیات کا معروف برانڈ روکا نوجوان باصلاحیت افراد کو سپورٹ اور جدید خیالات پر کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے جو آج اور کل کے درمیان پل باندھنے کا کام کر رہے ہیں۔

روکا کے بارے میں

روکا  عمارتی، تعمیراتی اور اندرونی ڈیزائن کے شعبوں کے لیے غسل خانے کی مصنوعات، سیرامک فرش اورسیرامک ٹائلنگ  ڈیزائن، بنانے اور فروخت کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ ادارے میں 20 ہزار 200 سے زائد افراد ملازم ہیں، جو 71 مینوفیکچرنگ سینٹرز کا حامل ہے اور 5 براعظموں میں 135 سے زائد ممالک میں موجود ہے۔

غسل خانے کی خصوصیات میں معروف برانڈ روکا ایسے منصوبوں کو بنانے اور فروغ دینے پر مستقل کام کرتا ہے جو ماحول کو محفوظ رکھنے میں مدد دیں۔ روکا کی یہ وابستگی نئی مصنوعات میں پانی کی بچت کا خیال رکھتے ہوئے جاری ہے۔

http://www.roca.com

http://www.jumpthegap.net

infosan@roca.net

ذریعہ: روکا