ثانیہ نشتر روک فیلر فاؤنڈیشن کی جانب سے انوویشن ایوارڈ حاصل کریں گی

Asianet 45678

نیویارک، 26 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ڈاکٹر نشترکو صحت کے حق میں اپنے کام پر اس اعزاز سے نوازا جائے گا

روک فیلر فاؤنڈیشن نے آج ان انفرادی شخصیات اور اداروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جو 27 جولائی 2011ء کو نیو یارک میں پہلی سالانہ انوویشن ایوارڈز کی تقریب میں اعزازات سے نوازے جائیں گے۔

پاکستان کی این جی او تھنک ٹینک ہارٹ فائل کی بانی و صدر ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی صحت کے شعبے میں اپنی شاندار خدمات کے صلے میں فاؤنڈیشن کی جانب سے انوویشن ایوارڈ حاصل کریں گی۔ دیگر اعزاز یافتگان میں صدر بل کلنٹن، جین ویرو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکیبا ماشینانی ٹرسٹ کینیا اور جماعت میں مائیکروفنانس ادارے کیوا کے نمائندے شامل ہیں۔

اپنے آبائی وطن پاکستان میں صحت کی پالیسی میں ایک معروف رہنما، اور عالمی صحت برادری میں ایک ابھرتی ہوئی آواز اور ایک زبردست لکھاری ڈاکٹر نشتر صحت کے حوالے سے ایک مکمل وژن پر توجہ رکھتی ہیں جو نہ صرف افراد بلکہ برادریوں اور اقوام کی بہبود کو بھی فروغ دیتی ہے۔

روک فیلر فاؤنڈیشن کی صدر ڈاکٹر جوڈتھ روڈن نے کہا کہ “روک فیلر فاؤنڈیشن میں ہم سماجی اثرات رکھنے والے جدید حلوں کی مستقل تلاش میں رہتے ہیں جس کا مطلب صرف مصنوعات نہیں بلکہ لوگوں، عوامل اور مارکیٹوں کو آج کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے نئے طریقے ہے۔  روک فیلر فاؤنڈیشن کئی سالوں سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم کی جدید انتظامی تبدیلیوں کو دیکھ رہی تھی، اور ہم خطے میں بہتر صحت کے نظاموں کو لانے میں مدد کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔”

ہرٹ فائل، ایک غیر منافع بخش انجمن اور تھنک ٹینک ہے جو صحت کے نظاموں پر توجہ مرکوز رکھنے والے متعدد جدید پروگراموں اور پالیسیوں کو بنا چکا اور متاثر کر چکا ہے۔ وہ پاکستان کے ہیلتھ پالیسی فورم کی بھی بانی ہیں اور حکومتی اداروں، عالمی ادارۂ صحت اور تعلیمی اداروں کی ترجیحی مشیر ہیں۔

ڈاکٹر نشتر صحت کے نظاموں کو بہتر بنانے کے لیے نئے پلیٹ فارمز، ٹیکنالوجیز اور انفارمیشن سسٹمز کے اسٹریٹجک استعمال کے باعث معروف ہیں۔ یہ جدید تکنیک انہیں صحت مالیاتی حکمت عملی بنانے کی سہولت دیتی ہیں جس کا مرکز ہیلتھ ایکوئٹی فنڈ میں ایک کسٹمائزڈ ویب بیسڈ پلیٹ فارم کے ذریعے عطیات کی سرمایہ کاری کو جمع کرتا ہے جو موبائل فون ٹیکنالوجیز کے ساتھ بھی منسلک ہے۔

ڈاکٹر نشتر فاؤنڈیشن کے اولین انوویشن فورم میں اپنا اعزاز حاصل کریں گی، جو 27 جولائی 2011ء کو مین ہٹن میں منعقد ہونا ہے۔اس اعزاز کے ساتھ ہرٹ فائل روک فیلر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ ڈالرز کی جنرل آپریٹنگ سپورٹ گرانٹ بھی حاصل کرے گا کیونکہ فاؤنڈیشن اس کے مستقبل کے جدید انسان دوست کاموں ی مدد کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

روک فیلر فاؤنڈیشن انوویشن فورم

روک فیلر فاؤنڈیشن انوویشن فورمدنیائے کاروبار، حکومت، غیر منافع بخش شعبے اور صحافت کے تخلیقی اور موجدانہ ترین دماغوں میں سے چند کو جمع کرتا ہے تاکہ دنیا بھر میں غریبوں اور زد پذیر افراد کو درپیش فوری چیلنجز کے لیے جدت طرازی کو استعمال کیا جا سکے۔ مختلف ملاقاتوں، پینل مذاکروں اور بریک آؤٹ سیشنوں کے سلسلے کے ذریعے شرکاء آبی تحفظ، شہری اقتصادی تحفظ اور غذائی تحفظ میں بحرانوں کے منظرناموں کاجائزہ لیں گے۔ ان سے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز کے بنیادی اسباب کو سمجھنے کا مطالبہ کیا جائے گا جنہیں آنے والی نسلوں کے فائدے کے لیے حل کرنا ضروری ہے۔ ان کے حصے کے جواب میں روک فیلر فاؤنڈیشن اپنے عمیق تجربے، پھیلتے ہوئے نیٹ ورک اور سوچ سمجھ کر گرانٹ عطا کرنے کے عمل کا اضافہ کر کے آنے والے سالوں میں فورم کے نتیجے کے طور پر خیالات کو مزید پھیلانے اور ان کو عملی جامہ پہنانے کا کام کرے گا۔ نتائج کا تجزیہ ہر سالانہ انوویشن فورم میں کیا جائے گا۔

روک فیلر فاؤنڈیشن

روک فیلر فاؤنڈیشن کا ہدف دنیا بھر میں لوگوںکی بہبود کو عمل کو فروغ دینا ہے جو 1913ء میں ادارے کے قیام سے اب تک تبدیل نہیں ہوا۔ آج یہ مشن تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمگیریت کے دور میں منطبق کیا جا رہا ہے۔ ہمارا وژن ہے کہ اس صدی میں عالمگیریت کے فوائد کو وسیع پیمانے پر شیئر کیا جائے اور اس کے چیلنجز سے با آسانی نمٹا جائے۔ اس ون کو سمجھنے کے لیے فاؤنڈیشن ہمارے ہمارے کام میں دو بنیادی اہداف کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ پہلا ،ہم لچک تخلیق کرتے ہیں جو شدید بحران اور دیرینہ دباؤ تلے بقا، موافقت اور نمو  کے لیے فرد، برادری اور ادارہ جاتی استعداد میں اضافہ کرتی ہے۔ دوسرا، ہم انصاف کے ساتھ ترقی کا فروغ چاہتے ہیں جس میں غریب اور زد پذیر افراد کو اپنی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے مواقع تک زیادہ رسائی حاصل ہو۔ ان اہداف کے حصول کے لیے فاؤنڈیشن نے وقت کے پابند منصوبے بنائے ہیں جو اثر کے لحاظ سے مقاصد و حکمت عملیاں طے کرتے ہیں۔ یہ منصوبے ان چیلنجز سے نمٹتے ہیں جو پانچ بنیادی مسائل میں یا ان کے اتصال پر موجود ہوتے ہیں: بنیادی بقاء کی حفاظت، عالمی صحت، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی، شہرکاری، اور سماجی و اقتصادی تحفظ۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.rockefellerfoundation.org

ذریعہ: روک فیلر فاؤنڈیشن

رابطہ: سوتلانا ویزمین از روک فیلر فاؤنڈیشن

+1-212-886-1608