حسن اسمائیک پروفیشنل جرمن فٹ بال کلب ٹی ایس وی 1860 میونخ کے سپروائزری بورڈ کے چیئرمین منتخب

Asianet 45677

ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، 26 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– اسمائيک جرمن پروفیشنل فٹ بال میں پہلے عربی چیئرمین ہیں

– سپروائزری بورڈ کے اراکین کو کم کر کے نو سے چھ کر دیا گیا

– سپروائزری بورڈ کی نئی ترتیب کلب میں اسمائیک کی 60 فیصد سرمایہ کاری کی عکاسی کرتی ہے

22 جولائی 2011ء کو طویل المیعاد جرمن فٹ بال کلب ٹی ایس وی 1860 میونخ کے نئے سپروائزری بورڈ نے کاروباری شخصیت حسن اسمائیک کو چیئرمین کے طور پر خدمات کے لیے منتخب کیا۔ وہ جرمن پروفیشنل فٹ بال میں پہلے عربی چیئرمین ہیں۔ جون 2011ء میں ٹی ایس وی 1860 میونخ میں اسمائیک کی کامیاب سرمایہ کاری کے بعد، جب انہوں نے کلب کے 60 فیصد حصص خریدے – 49 فیصد ووٹنگ حصص بمعہ 11 فیصد غیر ووٹنگ حصص-، کلب کے سپروائزری بورڈ کے اراکین کی تعداد نو سے چھ کر دی گئی تھی۔

اپنی سرمایہ کاری کے ذریعے اسمائيک نے میونخ کےقدیم فٹ بال کلب کی بقاء کو تحفظ بخشا ہے، جو دیوالیہ پن اور اپنے پروفیشنل لائسنس کے نقصان کا سامنا کر رہا تھا۔

ٹی ایس وی 1860 میونخ – جسے عام طور پر “Die Lowen” (شیر) کہا جاتا ہے – جرمنی کی قومی بنڈس لیگا کے تاسیسی اراکین میں سے ایک ہے۔ کلب نے اعلی ترین سطح پر 20 سیزن کھیلے ہیں، جن میں 1965/66 میں لیگ ٹائٹل حاصل کیا۔ 2003/04 سیزن کے بعد کلب کوبنڈس لیگا سے خارج کر دیا گیا۔

حسن عبد اللہ محمد اسمائیک نے کہا کہ “مجھے ٹی ایس وی 1860 کے سپروائزری بورڈ کا چیئرمین بننے پر فخر محسوس ہوا ہے، جو ایک ایسا کلب ہے جو صرف عظیم روایت اور شناخت کا ہی حامل نہیں، بلکہ حقیقی اعلی و جذبہ شوق سے سرشار شائقین بھی رکھتا ہے، میں کلب اور اس کی انتظامیہ کی مدد کے لیے سب کچھ کروں گا اور تاکہ 1860 کو اس سیزن میں منافع بخش بنایا جا سکے۔ ہم مستقلا اپنے کھیل کو بہتر اور اعلی بنانا چاہتے ہیں، اور ہمارا واضح مقصد چند سالوں میں بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے مقابلہ کرنا ہے۔”

ماریا کے بارے میں:

ماریا  ابوظہبی میں قائم ایک نجی سرمایہ کاری ادارہ ہے جس کی ملکیت و صدارت حسن عبداللہ محمد اسمائیک کررہے ہیں۔ گروپ سرمایہ کاری کا وسیع  انتظام رکھتا ہے اور اس کی دلچسپی مختلف شعبوں میں پھیلی ہوئی ہے جن میں کھیل، ڈیزائن، تعمیرات، جائیداد، آٹوموٹو، سیاحت، توانائی اور تیل و گیس شامل ہیں۔ ماریا ایک بہترین و تجربہ کار انتظامی ٹیم کا حامل ہے  جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور جس میں دنیا بھر کے متعدد ممالک بشمول برطانیہ، وسطی ایشیا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کا تربیت و تجربہ شامل ہے۔ ماریا کی موجودہ سرمایہ کاری متحدہ عرب امارات، خلیج تعاون کونسل، یورپ اور ریاستہائے متحدہ امریکا میں موجود ہے اور  ادارہ ایشیا میں ممکنہ مواقع کا جائزہ بھی لے رہا ہے۔ایک نسبتاً نوجوان تنظیم اور حوصلہ مند توسیع منصوبہ بندی  کی حامل ماریا اسمائیک کی مضبوط قیادت اور ایک متحرک اور فعال انجمن ہے۔

ذریعہ: ماریا انوسٹمنٹس

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

اینا کیمبل،

ٹیلی فون: +971-2-657-8812،

ای میل: Anna@hamg.ae