مارٹن پیٹ مور کو جی 2 ایشیا پیسفک کا علاقائی سی ای او مقرر کر دیا گیا

Asianet 45657

نیو یارک، 26 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ڈبلیو پی پی (نیس ڈیک: WPPGY) کے ذیلی ادارے عالمی مارکیٹنگ سروسز ایجنسی نیٹ ورک جی2 ورلڈوائیڈ کے چیئرمین اور سی ای او جو سیلیا نے آج جی2 ایشیا پیسفک کے علاقائی سی ای او کی حیثیت سے مارٹن پیٹ مور کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔ فوری طور پر موثر اس فیصلے کے نتیجے میں پیٹ مور 9 ممالک اور 16 شہروں میں جی 2 کے ایشیا پیسفک کاروباری یونٹوں کی تعمیر اور انتظام کی ذمہ داریاں سنبھال رے ہیں۔ مزید برآں، پیٹ مور جی 2 کے عالمی مینجمنٹ بورڈ کے لیے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ براہ راست سیلیا کو جوابدہ ہوں گے۔

سیلیا نے کہا کہ “ایشیا بحر الکاہل میں اپنے مقاصد کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے جی2 نیٹ ورک کو ایک مضبوط اور  ذی شعور قیادت کی ضرورت ہوگی۔مارٹن کی قیادت اور وژن ہمیں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔”

پیٹ مور نے کہا کہ “ایشیا بحر الکاہل جی2 کے لیے ایک اہم خطہ ہے اور ہمیں اپنے عالمی اثرات کوپھیلانے کا ایک زبردست موقع حاصل ہے۔ میری نظریں علاقائی انتظامی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ خطے میں جی2  کی بے مثال ایکٹیویشن پیشکشوں کو تعمیر کرنا جاری رکھ سکوں۔”

اس تقرری سے قبل پیٹ مور نے گرے/جی2 کوریا میں سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جہاں وہ متعدد سالوں تک دہرے ہندسےکی پیشرفت اور کئی نمایاں کاروباری فتوحات کے ذمہ در تھے، جن میں ہینکن، آئی این جی اور نووارٹس شامل ہیں۔ اسکاٹ ری گرے/جی2 کوریا کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، جوجی 2 کے لیے پیٹ مور اور گرے گروپ ایشیا پیسفک کے لیے نروک سنگھ کو جوابدہ ہیں۔

پیٹ مور نے اپنے کیریئر کا آغاز برطانیہ میں بران ڈائریکٹ کے ساتھ کیا، فورڈ موٹرز یورپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے۔ انہوں نے ایشیا میں 20 سال گزارے جہاں وہ ہانگ کانگ میں یورو آر ایس سی جی اور جاپان میں ٹی بی ڈبلیو اے سے منسلک رہے۔ انہوں نے 2003ء میں پہلی مرتبہ گرے گروپ کوریا میں شمولیت اختیار کی۔

جی2 ورلڈ وائیڈ کے بارے میں

جی2 ورلڈ وائیڈایک عالمی برانڈ ایکٹیویشن ایجنسی ہے جو مارکیٹرز کو میکسی مائز برانڈ کمٹمنٹ (ایس ایم) میں مدد دیتی ہے۔ جی2 کی کثیر پہلو سروس پیشکشیں براہ راست مارکیٹنگ، ڈیٹا اعداد و شمار، خریدار مارکیٹنگ، تجزیاتی مارکیٹنگ، برانڈنگ اور ڈیزائن، پروموشنل مارکیٹنگ، کمیونی کیشنز پلاننگ اور ڈیجیٹل/ انٹرایکٹو مارکیٹنگ کو ایک مقام پر لاتی ہیں تاکہ ہمارے صارفین کو جدید اور طاقتور مارکیٹنگ پروگرام دیے جا سکیں۔ جی2 صارفین کی پرچیز ڈسیزن جرنی (ایس ایم) کی بصیرت حاصل کرنے کے لیے بے مثال اور ملکیتی ٹولز استعمال کرتا ہے ، جس میں غور سے لے کر برانڈ انتخاب تک شامل ہیں۔ جی 2 نیٹ ورک 28 ممالک میں40 دفاتر کے ساتھ کام کرتا ہے، اور اس کے صارفین میں ایڈوبی، ایٹنا، کیمبل سوپ کمپنی، کوکا-کولا کمپنی، گلیکسو اسمتھ کلائن، ہینکن، کرافٹ، پروکٹر اینڈ گیمبل، فائزر اور ووکس ویگن شامل ہیں۔ جی2 ڈبلیو پی پی (نیس ڈیک: WPPGY) کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.g2.com۔

ذریعہ: جی2 ورلڈ وائیڈ

مزید معلومات کے لیے:

الیگزینڈرا کاویکی | جی2 گلوبل ہیڈکوارٹرز

ٹیلی فون: +1-212-537-7033 |

موبائل: +1-646-469-4324 |

ای میل: akawecki@g2.com

 

کپ چینگ  | جی2 گلوبل ہیڈکوارٹرز

ٹیلی فون: +1-212-546-1921 |

موبائل: +1-347-266-6428 |

ای میل: kcheng@g2.com