این ٹی ٹی کام نے دنیا بھر میں تیز رفتار پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ کنکشنز کے لیے ایتھرنیٹ ورچوئل پرائیوٹ لائن کا آغاز کر دیا

Asianet 45650

ٹوکیو، 26 جولائی/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن (این ٹی ٹی کام) نے 26 جولائی کو اپنے ایتھرنیٹ ورچوئل پرائیوٹ لائن (ای وی پی ایل) سروس کے عالمی آغاز کا اعلان کر دیا، جسے گلوبل ورچوئل لنک کا نام دیا گیا ہے۔ 2006ء میں این ٹی ٹی امریکہ کے ذریعے امریکہ میں متعارف کروائی گئی یہ سروس اب فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، پولینڈ، سنگاپور، اسپین، نیدرلینڈز اور برطانیہ میں این ٹی ٹی کام کے ٹائیر-1 گلوبل آئی پی نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہے جو دنیا کے عظیم ترین آئی پی بیک بونز میں سے ایک ہے۔

گلوبل ورچوئل لنک صارفین کو این ٹی ٹی کے کم خرچ اوپن نیٹ ورک پر ورچوئل پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ کنکشنز کے ذریعے وائیڈ ایریا نیٹ ورکس (وین) کی رسائی کو ایتھرنیٹ بیسڈ لوکل ایریا نیٹ ورکس (لین) کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔ مواد فراہم کنندگان اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان جیسے صارفین دنیا بھر میں اپنے پوائنٹ آف پریزنس (پی او پی) لوکیشنز اور ڈیٹا سینٹرز پر ہموار، براہ راست کنکشن قائم کرنے کے قابل ہیں، جو انہیں بڑے حجم کے ڈیٹا کے فوری تبادلے کو ممکن بناتا ہے۔ یہ سروس 100 ایم بی فی سیکنڈ سے 10 جی بی فی سیکنڈ تک کی شاندار سروسز دیتی ہے، جو این ٹی ٹی کام کے عالمی ٹائیر-1 آئی پی نیٹ ورک کی رسائی اور بھروسہ مندی کو تقویت بخشتی ہے اور ڈیٹا مررنگ، بڑی فائل منتقلی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ ماحول میں ڈیٹا بیک اپ کے لیے موزوں ہے۔

صارفین اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے فکسڈ یا برسٹ ایبل، کام کے ساتھ ادائیگی کے بلنگ طریقہ کار میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کام دنیا بھر میں صارفین کو گلوبل نیٹ ورکس، مینجمنٹ سلوشنز اور آئی ٹی سروسز کی وسیع تر خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ قابل بھروسہ، اعلی معیار کی سیکورٹی، ہوسٹنگ، وائس، ڈیٹا اور آئی پی سروسز کے ساتھ ساتھ مینیجڈ نیٹ ورکس اور آئی پی وی 6 ٹرانزٹ ٹیکنالوجی میں قائدانہ حیثیت کے باعث معروف ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشن کے وسیع تر بنیادی ڈھانچے میں آرک اسٹار (ٹ م) گلوبل آئی پی-وی پی این اور گلوبل ای-وی لین کے ساتھ ساتھ ٹائیر-1 بیک بون شامل ہے جو بڑے انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان، اور ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ میں محفوظ ڈیٹا مراکز کے ساتھ شراکت کے ذریعے 150 سے زائد ممالک تک پہنچتی ہیں۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا کے بڑے ٹیلی کامز اداروں میں سے ایک نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جو ٹوکیو، لندن اور نیو یارک کے بازار حصص میں مندرج ہے۔ ملاحظہ کیجیے http://www.ntt.com/index-e.html

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن