للی گلوبل گونگ نے انسان دوستی کی قوت ملازمین کے ہاتھوں میں دے دی

Asianet 45640

انڈیاناپولس، 25 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

–        نئے منصوبے کے ذریعے دنیا بھر میں ملازمین للی کے انسان دوست عطیات میں براہ راست اپنا حصہ ایسے عالمی منصوبوں میں ڈالیں گے جو صحت، بھوک، تعلیم اور ماحول کے مسائل سے نمٹتے ہیں

پہلی مرتبہ ایلی للی اینڈ کمپنی (این وائی ایس ای: LLY) کے دنیا بھر میں موجود ملازمین 800 عالمی بنیادی منصوجہ جات کے لیے عطیات دے سکتے ہیں اور ان کے عطیات ایلی للی اینڈ کمپنی فاؤنڈیشن کے برابر ہوں گے – جو ہر ملازم کے خیراتی حصے کو قدر و اثر کے لحاظ سے دوگنا کرے گا۔

للی گلوبل گونگ فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ ملازمین کو دنیا بھر میں ایک کسٹمائز للی گلوبل گونگ ویب سائٹ پیش کی جا سکے، جہاں ملازمین صحت، بھوک، تعلیم اور ماحول کے شعبہ جات میں للی کے کارپوریٹ ذمہ داری اہداف کی جانب پیشرفت میں مدد دینے والے کثیر منصوبوں میں سے پسند کر سکتے ہیں۔

للی گلوبل گونگ ویب سائٹ پر پیش کردہ منصوبہ جات میں 25 ڈالرز (امریکی ڈالرز) یا اس سے زائد عطیہ کرنے والے ملازمین کے عطیات خودکار طور پر للی فاؤنڈیشن کے عطیات کے برابر ہوں گے۔ ہر سال للی فاؤنڈیشن ادارے میں ایک ملین ڈالرز (امریکی ڈالرز) کے پروگرام کے ذریعے ملازمین کے عطیات کو دوگنا کرتا ہے۔

نئے پروگرام میں ملازمین کے حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے للی فاؤنڈیشن دنیا بھر میں ہر اہل ملازم کو للی گلوبل گونگ ویب سائٹ کے ذریعے ایسے مقاصد کے لیے 50 ڈالرز (امریکی ڈالرز) جمع کرانے کا موقع دیتی ہے جو ان کے لیے زیادہ بامعنی ہیں۔ ہر اس منصوبے کے لیے جس میں وہ عطیہ کریں گے ملازمین کو منصوبے کے رہنماؤں کی جانب سے اپ ڈیٹ ملیں گی تکہ وہ جانیں کہ ان کے عطیات کس طرح دوسروں کی زندگیوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

للی چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جان سی لیخ لیتر، پی ایچ ڈی نے کہا کہ “ہم دوبارہ ادا کرنے کی 135 سالہ تاریخ کے حامل ہیں اور انڈیاناپولس اور امریکہ بھر میں للی فاؤنڈیشن کے انسان دوستی مستحکم قدموں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ للی گلوبل گونگ کے ذریعے ہم اپنی رسائی میں اضافہ کر رہے ہیں اور اپنے ملازمین کو شامل کرنے کے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ دنیا بھر میں للی کے ملازمین کے پاس موقع ہے کہ وہ ایسے عالمی منصوبوں کو مستحکم کرنے کا موقع حاصل کریں جن کے بارے میں وہ جذبہ رکھتے ہیں اور ان کا دیے گئے عطیے کی مقدار للی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی ادا کی جائے گی۔ یہ قدم نہ صرف عطیات کو دوگنا کرے گا، بلکہ ہمارے ملازمین کو تقویت بھی دے گا کہ ہم نے للی فاؤنڈیشن کے کچھ وسائل کو بھی استعمال کیا ہے۔ “

لیخ لیتر نے نشاندہی کی کہ نیا للی گلوبل گونگ پروگرام للی فاؤنڈیشن کے یو ایس میجنگ گفٹس پروگرام کو مکمل کرتا ہے، جو امریکی ملازمین کو منتخب غیر منافع بخش انجمنوں ، جیسا کہ یونائیٹڈ وے، کے لیےعطیات کو دوگنا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

لیخ لیتر نے مزید کہا کہ “ہمارا ادارہ علمی ہے اور اسی طرح بطور اچھے کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ہمارا کردار بھی۔ للی گلوبل گونگ ہماری کارپوریٹ ذمہ داری کی کوششوں کی ایک فطری توسیع ہے اور 21 ویں صدی میں عالمی صحت کو بہتر بنانے کے ذریعے انسانیت کے لیے اہم حصہ ادا کرنے کے ہمارے وژن کا حصہ بھی۔”

للی گلوبل گونگ کے ذریعے ملازمین سینکڑوں مختلف بنیادی پروگرامز کی مدد کر سکتے ہیں؛ جس میں ایسے منصوبے شامل ہیں:

–        گوئٹے مالا میں مریضوں کو انسولین اور انسولین رسد کی فراہمی؛

–        بھارت میں تپ دق کے شکار افراد کی تشخیص اور ان کی دیکھ بھال کو بہتر بنانا؛

–        زیمبیا میں کسانوں کو جانوروں کو سنبھالنے اور ماحول دوست کاشت کاری کے حوالے سے تعلیم دینا؛

–        کیمرون میں یتیم بچوں کو تعلیم کی فراہمی؛ اور

–        برازیل میں برساتی جنگلات کی بحالی میں مدد، سمیت سینکڑوں دیگر منصوبے۔

للی گلوبل گونگ میں حصہ کے ذریعے ملازمین ایسے مقاصد کے حصول کے لیے کام کرنے والے عالمی منصوبوں کو منتخب کر سکتے ہیں اور انہیں آگے بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں جن کے بارے میں وہ خیال رکھتے ہیں۔

للی نے گلوبل گونگ فاؤنڈیشن کو انجمن کی نچلی سطح تک رسائی کی وجہ سے بطور شراکت دار منتخب کیا ہے ، جو عطیہ دہندگان کو خیراتی منصوبوں سے منسلک کرنے اور فیصلہ سازی کو عطیہ دہندگان کے ہاتھوں میں دیتا ہے۔ گلوبل گونگ فاؤنڈیشن کے منظور شدہ منصوبے تکمیل کے لیے پڑتال کے مراحل سے گزرتے ہیں تاکہ بین الاقوامی انسان دوستی سے متعلق موزوں قوانین کو پورا کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ 2002ء سے گلوبل گونگ فاؤنڈیشن دنیا بھر میں اہل منصوبوں اور پروگراموں کے لیے 44 ملین ڈالرز کے عطیات کا ذریعہ بن چکی ہے۔

گلوبل گونگ کے چیف بزنس آفیسر ڈونا کیلی جون نے کہا کہ “ہم للی کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں جو ہمیں دنیا بھر میں اعلی معیار کے منصوبوں میں مدد کے لیے اپنے ملازمین کو ایک بے مثال راستہ فراہم کر رہا ہے۔ للی ملازمین سخاوت کی طویل تاریخ کے حامل ہیں، اور ہم اس روایت کو مزید آگے بڑھانے میں ان کی مدد کرنے پر خوش ہیں۔”

للی کارپوریٹ ذمہ داری

للی گلوبل گونگ للی کی کارپوریٹ ذمہ داری کی کوششوں کی عالمی رسائی کو توسیع دے رہا ہے، جن کی توجہ مندرجہ ذیل پر مرکوز ہے:

–        ضرورت مند افراد کی صحت کو بہتر بنانا، خصوصا کم اور اوسط آمدنی کے ممالک میں؛

–        ادارے کی جنم بھومی ریاست انڈیانا میں خصوصا کے-12 تعلیم کو بہتر بنانا؛

–        للی کے اہم آپریشنز کی مقامی برادریوں کو بہتر بنانا؛

–        صحت مند ماحول کو فروغ دینا؛ خصوصا ان علاقوں میں جو آپریشنز کی زد میں آتے ہیں۔

للی گلوبل گونگ ملازمین کو اس کام کو آگے بڑھانے میں مدد دینے اور دنیا بھر میں لوگوں اور برادریوں کو درپیش چیلنجز کی عمیق ترین سمجھ فراہم کرنے کے نادر مواقع دیتی ہے۔

رواں سال کے اوائل میں للی نے کنیکٹنگ ہارٹس ابروڈ پروگرام متعارف کروایا۔ 2011ء میں 200 ملازمین بنیادی سہولیات سے محروم افراد اور برادریوں کی مدد کے لیے 10 ممالک کا دورہ کریں گے اب تک 70 للی سفیر برائے کنیکٹنگ ہارٹس ابروڈ  برازیل، چین، گھانا، گوئٹے مالا، بھارت، روس، تنزانیہ اور تھائی لینڈ میں دو ہفتوں  کے عالمی خدمات کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ ان میں سے چند سفیروں نے اپنے خیالات کا اظہار یہاں کیا ہے:

–        http://www.connectingheartsabroad.com، اور

–        http://www.facebook.com/connectingheartsabroad۔

مزید برآں، دنیا بھر میں للی ملازمین 6 اکتوبر 2011ء کو چوتھے سالانہ للی گلوبل ڈے آف سروس کے لیے تیاریاں پکڑ رہے ہیں۔ سالانہ ملازمین کی خدمات کی اس تقریب کو امریکہ میں کسی بھی ادارے کی جانب سے رضاکارانہ منصوبوں کے بڑے واحد دنوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

گلوبل گونگ فاؤنڈیشن کے بارے میں

گلوبل گونگ فاؤنڈیشن دنیا بھر میں بنیادی سطح تک کے خیراتی اداروں کو براہ راست عطیات فراہم کرنے کے لیے انفرادی شخصیات اور تجارتی عطیہ دہندگان کی مدد کرتی ہے۔ مقامی منصوبوں اور ویب بیسڈ پلیٹ فارم، globalgiving.org [http://www.globalgiving.org ]، کے نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے گلوبل گونگ اداروں کو اپنے خیراتی، کارپوریٹ ذمہ داری، ملازمین کی شمولیت اور مقاصد مارکیٹنگ کے اہداف کے حصول میں مدد دیتی ہے۔  گلوبل گونگ منصوبوں کی تلاش اور نگہداشت کرتا، فنڈز خرچ کرتا، رپورٹنگ کو یقینی بناتا اور ویب حل ڈیولپ کرتا ہے جو کارپوریٹ پارٹنر پروگراموں کے لیے کمیونٹی کو تقویت بخشتا ہے۔ گلوبل گونگ ایک 501 سی (3) رجسٹرڈ غیر منافع بخش انجمن ہے، جو واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہے۔ اس پروگرام اور گلوبل گونگ کارپوریٹ شراکت داری مواقع کے بارے میں مزید جاننے کے لیے نکول کوکوسکی، پارٹنرشپس مینیجر، سے nkukowski@globalgiving.org پر رابطہ کیجیے۔

ایلی للی اینڈ کمپنی کے بارے میں

معروف جدت طراز کارپوریشن للی اپنی عالمی تجربہ گاہوں اور ممتاز سائنسی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ادویات سازی کی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو کو تیار کر رہی ہے۔ انڈیاناپولس، انڈیانا میں صدر دفاتر کے ساتھ للی ادویات اور معلومات کے ذریعے دنیا کے ضروری ترین طبی ضروریات کے سوالات کا جواب دیتا ہے۔ للی کے بارے میں مزید معلومات http://www.lilly.com. CR-LLY پر دستیاب ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20031219/LLYLOGO )

ذریعہ: ایلی للی اینڈ کمپنی

رابطہ: ڈیوڈ مربا

امریکہ دفتر

+1-317-277-5620

موبائل +1-317-489-7109

 

کیرن وان ڈیر وستھویزن

جنیوا

+41-22-306-0322