ایس آئی گروپ عالمی ایگزیکٹو ٹیم میں اضافوں کے ساتھ بدستور آگے کی جانب گامزن

AsiaNet 45605

شینیک ٹیڈی، نیو یارک، 21 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف کیمیکل ساخت گر ایس آئی گروپ انکارپوریٹڈ نے ٹریسی ہوکسٹرا کی بطور نائب صدر گلوبل ہیومن ریسورسز اور میلان نیزیوچ کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلوبل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ تقرری کا اعلان کیا ہے۔ ایس آئی گروپ سات کلیدی عالمی مارکیٹ شعبہ جات اور عالمی ترقی کی سمت اسٹریٹجک سفر کے لیے صف بندی کی خاطر اپنی قیادت کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

ارتقاء پاتی ہوئی اسٹریٹجک سمتوں کے باعث ادارے کا ہدف تجربات میں تنوع شامل کرنا اور انتظامی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ 2010ء میں ادارے نے مختلف عہدوں کو از سر نو ترتیب دیا، ادارے کی حکمت عملی کو مزید آگے لے جانے کے لیے منتخب کاموں کے مقاصد کو تبدیل کیا اور بہتر صف بندی کےلیے کلیدی باصلاحیت افراد کو نئے عہدوں پر متعین کیا۔ اس کا نتیجہ ایس آئی گروپ میں 2010ء اور 2011ء کے درمیان موجودہ اور نئے عہدوں پر تقریبا 150 نئے افراد کی شمولیت کی صورت میں نکلا۔

ایس آئی گروپ باصلاحیت ترین افراد کو حاصل کرنے کے لیے کافی وقت اور سرمایہ لگا رہا ہے اور بھرتی کا ایک عمل مستقل استعمال کر رہا ہے جس میں جامع انٹرویو اور وسیع تر امتحانات شامل ہیں۔

ایس آئی گروپ کے صدراور سی ای او اسٹیفن جے لارج نے کہا کہ “ہماری بھرتی کرنے کی کوششوں کی بنیاد ایسے امیدواروں کو تلاش کرنا ہے جو مجموعی طور پر ہمارے ادارے کے ماحول کے لیے موزوں ہوں۔ ہم غور کرتے ہیں کہ امیدوار اچھی شخصیت کا حامل ہے اور ہمارے ماحول کے اندر بہتر انداز میں کام کر سکتا ہے اور ہماری ٹیم میں اہم حصہ ڈال سکتا ہے۔ ہمارا بنیادی ہدف اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ہم ایسے افراد کو حاصل کریں جو ہماری کلیدی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔”

ایس آئی گروپ کے صدر اور سی ای او اسٹیفن جے لارج نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “اس حکمت عملی کے کامیاب ہونےکا ثبوت یہ ہے کہ ہم کافی وقت سے  غیر معمولی باصلاحیت افراد کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ملازمین نے مضبوط برانڈ ساکھ اور ہمارے ماحول کے جوہر کی وجہ سے ایس آئی گروپ کو منتخب کیا ۔ ایس آئی گروپ اپنے طویل المیعاد ملازمتی ریکارڈ پر فخر کرتا ہے۔ 2011ء میں ہمارے 49 عالمی ملازمین نے ادارے کے ساتھ 35 سال گزارنے کا سنگ میل عبور کیا۔”

ایک ماہر عالمی ایچ آر پیشہ ور کو حاصل کرنا ایک اہم کام ہے کیونکہ ادارہ ملازمت دینے کے بعد نئے ٹیم اراکین کو انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے پر بہت زیادہ زور دیتا ہے۔ ہوکسٹرا کے اہم مقاصد میں سے ایک جدید آن بورڈنگ اور ٹریننگ پروگرام کی تیاری ہے تاکہ نو آموز ملازمین کو پوری ٹیم کی مشترکہ مساعی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔  ایس آئی گروپ میں ہیومن ریسورسز کے لیے عہد نامہ یہ ہے کہ ٹریسی ہوکسٹرا براہ راست سی ای او کو رپورٹ کریں گی اور یوں ایس آئی گروپ کے فیصلہ سازی کے عمل میں اہم حصے کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں ۔ ایس آئی گروپ میں شمولیت سے قبل ہوکسٹرا نے ڈاؤ کیمیکل میں 25 سال گزارے ہیں جہاں انہوں نے انجینئرنگ اور پروڈکشن مینجمنٹ میں اہم عہدے سنبھالے ہیں جس کے بعد 1999ء میں ہیومن ریسورس آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کر لی۔

میلان نیزیوچ ، جنہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا عہدہ سنبھالا ہے، عالمی آر اینڈ ڈی کوششوں کی قیادت کریں گے۔ 2010ء میں ایس آئی گروپ نے خیال سے کمرشلائزیشن تک تمام نئے مواقع کو حاصل کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک عمل ترتیب دیا تھا، اور میلان کی قیادت اس عمل کو زندگی دینے میں ایک کلیدی جز کی حیثيت سے کام کرے گی۔ اس عمل کے موثر استعمال کو ممکن بنانے کے لیے ایس آئی گروپ نے نئے پروگرامنگ ٹول میں سرمایہ کاری کی ہے جو تمام کاروباری مواقع کو عالمی یکسانیت کی سہولت دے گا۔ عالمی آر اینڈ ڈی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا اور ایک اہم قدم چین میں ربڑ اور صنعتی ریزن کمپاؤنڈز کے لیے ایپلی کیشن ٹیسٹنگ تجربہ گاہ میں حالیہ سرمایہ کاری ہے۔ نئی تجربہ گاہ کا آغاز ایس آئی گروپ کو ایشیا بحر الکاہل خطے میں پہلا مقام حاصل کرنے کے ہدف کے مزید قریب لے آیا ہے۔ نیزیوچ کی مارکیٹ ضروریات کی زبردست معلومات اور ایس آئی گروپ کے صارفین سے متعلق ہونے کی صلاحیت ادارے کے آر اینڈ ڈی منصوبوں کو مزید آگے بڑھائے گا۔

ایس آئی گروپ میں اس عہدے پر آنے سے قبل نیزیوچ کرائیوس ریزیناس، برازیل میں آر اینڈ ڈی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ کرائیوس کے ایس آئی گروپ خاندان شامل ہونے کے بعد نیزیوچ نے جنوبی امریکی خطے کے لیے آر اینڈ ڈی ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کیا۔

ایس آئی گروپ کے بارے میں

ایس آئی گروپ ایک خاندانی ملکیت ادارہ ہے جو 1906ء میں قائم ہوا اور اس کا صدر دفتر شینیک ٹیڈی، نیو یارک میں ہے۔ فینولک ریزنز، الکلائیٹڈ فینولز اور دیگر کیمیائی انٹرمیڈیٹس بنانے والا معروف ادارہ ایس آئی گروپ دنیا بھر کے 12 ممالک میں 20 تنصیبات چلاتا ہے۔ ایس آئی گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.siigroup.com۔

ذریعہ: ایس آئی گروپ

رابطہ: جولیانا لام

مینیجر – گلوبل برانڈ اینڈ کمیونی کیشنز

دفتر: +1-518-347-4110

موبائل: +1-518-248-4178

Juliana.Lam@siigroup.com