میک ڈونلڈز نے لندن 2012ء اولمپک کھیلوں کے لیے اسپانسر شپ منصوبوں کو ظاہر کر دیا

AsiaNet 45593

اوک بروک، الینوائے، 21 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

–         نیا عالمی منصوبہ جس کی توجہ متوازن غذا اور تفریحی کھیل پر مرکوز

–         پانچ مرتبہ کی اولمپک چیمپئن امریکی پیراک ڈیرا ٹوریس کو عالمی منصوبہ کے لیے عالمی سفیر مقرر کر دیا گیا

–         کھلاڑیوں، صحافیوں اور تماشائیوں کے لیے خدمات انجام دینے والی میک ڈونلڈز کی تاریخ کی سب سے بڑی اولمپک چیمپئن عملہ ٹیم

عالمی اولمپک شراکت دار اور اولمپک کھیلوں کے باضابطہ ریستوراں میک ڈونلڈز کارپوریشن نے آج لندن 2012ء (http://www.london2012.com/ ) کے لیےاپنے اسپانسرشپ منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں تمام تر توجہ خوش و متحرک بچوں کے لیے کام کرنے پر مرکوز ہوگی۔ اولمپک کھیلوں کے لیے نئی چیمپئنز آف پلے فار دی اولمپک گیمز میں پانچ مرتبہ کی امریکی اولمپک پیراک اور والدہ ڈیرا ٹوریس (http://daratorres.com/ ) بطور عالمی سفیر ہیں۔

میک ڈونلڈز چیمپئنز آف پلے فار دی اولمپک گیمز

بیجنگ اور وینکوور میں میک ڈونلڈز کڈز پروگرام کی کامیابی کے بعد میک ڈونلڈز چیمپئنز آف پلے فار دی اولمپک گیمز دنیا بھر کے بچوں کو لندن میں انوکھے تجربات سے لطف اندوز کرے گا۔ نیا عالمی پروگرام غذائیت اور بچوں کی سرگرمی تک متوازن رسائی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

شریک میک ڈونلڈز ممالک 6 سے 10 سال کے بچوں کے لیے نچلی سطح کی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ مقامی مارکیٹ میں منتخب کرنے کے ایک عمل کے ذریعے 200 تک بچوں اور ایک نگران 2012ء کے اولمپک کھیل کے لیے لندن کا سفر کریں گے۔

میک ڈونلڈز کے گلوبل چیف برانڈ آفیسر کیون نیویل نے کہا کہ “تاریخ میں پہلی مرتبہ میک ڈونلڈز چیمپئنز آف پلے فار دی اولمپک گیمز حقیقی اولمپک مقامات کا دورہ کریں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے۔ یہ ہمارے چیمپئنز کے لیے کھیلوں میں شرکت کے ساتھ میک ڈونلڈز کے باورچیوں کو براہ راست دیکھنے، اولمپک ولیج کے کھانے کے لیے مخصوص علاقوں کے خاص دوروں، لندن کے ثقافتی مقامات دیکھنے اور نئے دوست بنانے کا ایک ناقابل فراموش، متاثر کن لمحہ ہوگا۔”

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر ژاک روگ نے کہا کہ “میک ڈونلڈز اولمپک تحریک کا ایک طویل المیعاد اور قابل قدر شراکت دار ہے۔ ہم اولمپک جذبے کے لیے جدید اور متاثر کن منصوبوں کے لیے لاکھوں شائقین تک پہنچنے کی میک ڈونلڈز کی ناقابل یقین صلاحیت کو سراہتے ہیں۔ ہم متوازن اور متحرک طرز زندگی کے لیے دنیا بھر میں بچوں میں کھیلوں کے فروغ اور انہیں متاثر کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔”

میک ڈونلڈز چیمپئنز آف پلے فار دی اولمپک گیمز پروگرام کا لطف دنیا بھر میں اہل خانہ کی جانب سے بھی اس طرح اٹھایا جا سکتا ہے:

–         متوازن اور غذا اور تفریحی کھیل کے اعداد و شمار اور چیلنجز پیش کرنے والی ایک ویب سائٹ

–         ڈیجیٹل شرکت – بچوں کو اپنی طبعی سرگرمیوں کو ہر جگہ آن لائن ٹریک کرنے کی سہولت

–         خصوصی ہیپی میل پیکیجنگ جو متوازن غذا اور تفریحی کھیل کے حوالے سے معلومات و نشاندہیوں کی حامل ہوگی

منصوبے کی سفیر ڈیرا ٹوریس نے کہا کہ “میں بچوں اور اہل خانہ کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانا چاہتی ہوں، اس لیے یہ فطری امر ہے کہ میں آج آنے والے کئی سالوں کے لیے میک ڈونلڈز میں شمولیت اختیار کر رہی ہوں، جس سے ہم خوش اور متحرک بچوں کو متاثر کریں گے۔ ہم مل کر نئے میک ڈونلڈز چیمپئنز آف پلے فار دی اولمپک گیمز کے ذریعے ہر جگہ بچوں کو متوازن غذائی پسند اور کھیلوں کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے لاکھوں افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔”

کھیلوں میں مہیا کی گئی میک ڈونلڈز کی معیاری غذائیں

اولمپک کھیلوں کے باضابطہ ریستوراں کی حیثیت سے میک ڈونلڈز کھلاڑیوں کے لیے واحد برانڈڈ خوردہ غذائی خدمات فراہم کنندہ ہے۔ میک ڈونلڈز چار نئے اولمپک مقام ریستورانوں کا حامل ہوگا: ایک اولمپک ولیج میں، ایک مرکزی میڈیا سینٹر میں، اور دو شائقین کے لیے اولمپک پارک میں – جن میں سے ایک دنیا بھر میں میک ڈونلڈز کا اکیلا سب سے بڑا ریستوراں ہوگا۔

میک ڈونلڈز برطانیہ میں معروف پسندیدہ اور مشہور کھانوں کی ورائٹی پیش کرے گا۔ اولمپک اور اہل خانہ کے درمیان ربط کا جشن منانے میں مدد کے لیے اولمپک مقام کے ریستورانوں میں پہلی مرتبہ میک ڈونلڈز ہیپی میل (ر) پیش کرے گا بشمول پھل، سبزی اور دودھ کے آپشنز کے

یونائیٹڈ اسٹیٹس اولمپک کمیٹی (http://www.teamusa.org/ ) کی سینئر اسپورٹس ماہر غذائیات ڈاکٹر نینا میئر، آر ڈی، سی ایس ایس ڈی، نے کہا کہ “اولمپک سطح پر مقابلوں میں حصہ لینا غذائیت سمیت مختلف شعبوں میں ہزاروں گھنٹوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ایتھلیٹ ولیج میں واقف اور معیاری تک رسائی ہمارے کھلاڑیوں کو کھیلوں میں کامیابی میں مدد دے سکتی ہے۔ جب معاملہ کھانے کا آتا ہے تو کھلاڑیوں کو آپشنز بہت پسند ہیں۔ یہ بہت زبردست بات ہے کہ میک ڈونلڈز متوازن غذا کے مختلف آپشنز پیش کرتا ہے، جو تمام عمر اور مختلف جسمانی ضروریات کے حامل کھلاڑیوں کے کھانے کی عادات کے لیے با آسانی موزوں ہو سکتا ہے۔”

میک ڈونلڈز یو کے اوپن فارمز

معیاری کھانوں کی فراہمی سے وابستگی کے عہدے کے طور پر میک ڈونلڈز برطانیہ (http://www.mcdonalds.co.uk/) نے صارفین اور ذرائع ابلاغ کے لیے اپنے دروازے (http://www.mcdonalds.co.uk/openfarms/) وا کر دیے ہیں کہ وہ میک ڈونلڈز برطانیہ کی مینو اور لندن 2012ء اولمپک کھیلوں کے لیے معیاری اجزاء اور غذا فراہم کرنے والے 17 ہزار 500 برطانوی و آئرش فارمز کودیکھیں۔

میک ڈونلڈزبرطانیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جل میک ڈونلڈ نے کہا کہ “اپنی رسدی زنجیر کوکھول کر، ہم لوگوں کو اجازت دے رہے ہیں کہ وہ دیکھیں کہ ہم کس طرح اپنے مینو کے لیے اُن کی خاطر اعلیٰ معیار کے اجزاء اکٹھے کرتے ہیں – بڑے گوشت سے لے کر سلاد اور آلوؤں تک۔ ہم برطانیہ بھر میں ہمارے ریستورانوں کو رسد دینے والے کاشت کاروں کی حمایت کر رہے ہیں، اور وہ جو کھیلوں کے دوران ہمارے چار اولمپک ریستورانوں کے لیے غذا فراہم کرنے میں مدد دیں گے۔”

میک ڈونلڈز اولمپک چیمپئن عملہ – اولمپک تاریخ میں سب سے بڑی ٹیم

میک ڈونلڈز کا بہتر-سے-بہترین عملہ اور مینیجرز اولمپک مقامات کے ریستورانوں میں کام کرے گا۔ اگلے سال میک ڈونلڈز برطانیہ اور دنیا بھر سے اپنے 2 ہزار اعلیٰ ترین کارکردگی دکھانے والے عملے کے اراکین کا انتخاب کرے گا – جو تاریخ کی سب سے بڑی تیار کردہ اولمپک ٹیم ہوگی – تاکہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں، کوچز، تماشائیوں، صحافیوں اور کھیلوں کے آفیشلز کے لیے خدمات انجام دیں گے۔ یہ برانڈ سفیر اولمپک کھلاڑیوں کے ساتھ ملنے، مقابلوں میں شرکت کرنے، رائل پارکس میں اپنے کھیلوں اور سرگرمیوں حصہ لینے، لندن میں ثقافتی مقامات کے سفر اور بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ گھلنے ملنے کا موقع پائیں گے۔

میک ڈونلڈز اور اولمپک گیمز کے بارے میں

میک ڈونلڈز کی اولمپک تحریک کے ساتھ وابستگی کا آغاز 1968ء میں ہوا، جب ادارے نے گرینوبل، فرانس مین امریکی کھلاڑیوں کے لیے بذریعہ ہوائی جہاز ہیم برگرز پہنچائے، جنہیں اطلاع کے مطابق امریکی کھانوں کی یاد ستا رہی تھی۔ میک ڈونلڈز نے لاکھوں کھلاڑیوں، ان کے کوچز، اہل خانہ اور شائقین کو ان کی پسند کے اور وسیع تر ورائٹی کے مینو فراہم کر چکا ہے اور لندن میں ایک مرتبہ پھر ایسا کرے گا۔ لندن 2012ء اولمپک کھیل باضابطہ ریستوران کی حیثیت سے میک ڈونلڈز کے مسلسل نویں کھیل ہیں اور یہ کھلاڑیوں کو غذا فراہم کرنے والا واحد برانڈڈ ادارہ ہے۔

میک ڈونلڈز کے بارے میں

میک ڈونلڈز دنیا کا معروف ترین غذائی خدمات کا فروخت کنندہ ہے جو ہر روز 117 ممالک میں 32 ہزار سے زائد مقامات کے ذریعے 64 ملین صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے 80 میک ڈونلڈز کے ریستوران آزاد مقامی خواتین و حضرات کی ملکیت ہیں اور وہی ان کو چلاتے ہیں۔ ادارے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.aboutmcdonalds.com ملاحظہ کیجیے اور ہمیں فیس بک (http://www.facebook.com/mcdonaldscorp)اور ٹویٹر (http://www.twitter.com/mcdonaldscorp) پر فالو کیجیے۔ ہمارے لندن 2012ء اولمپک کھیلوں کے آن لائن میڈیا ریسورس سینٹر تک رسائی کے لیے میڈیا سینٹر (http://www.aboutmcdonalds.com/mcd/media_center.html) پر کلک کیجیے۔

میک ڈونلڈز کی لندن 2012ء سے ایک سال قبل عالمی اولمپک ویب کاسٹ دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.aboutmcdonalds.com/epk/2012LondonOlympicGames

(ک) 2011ء میک ڈونلڈز

:روابط

سوزین والیئر، میک ڈونلڈز

+1 630-623-7555

Suzanne.valliere@us.mcd.com

جیف پاوولا، گولن ہیرس

+1 312-729-4211

jpawola@golinharris.com

ذریعہ: میک ڈونلڈز کارپوریشن