ٹیرا ریسورسنگ، پی ایل سی نے سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

Asianet 45591

فرینکفرٹ، جرمنی، 20 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج میں “T31” کے تجارتی نشان کے تحت مندرج لندن، برطانیہ میں قائم ایک آزاد تیل و گیس ادارے ٹیرا ریسورس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی روسی تیل و گیس فیلڈز سے پیداوار کے آغاز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110310/LA62184LOGO)

ٹیرا ریسورسز نے ایکوئلٹی فنڈنگ میں 7 ملین ڈالرز کے ابتدائی مرحلے کو حتمی شکل دے دی ہے، ساتھ ساتھ بیکر ہوز کی جانب سے تیار کردہ پروگراموں پر کام کے لیے ابتدائی مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے مزید سرمائے کی ضرورت پڑی تو 4 ملین ڈالرز تک کی سرمایہ کاری ادارے کے لیے موجود ہوگی۔

ٹیرا ریسورسز کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر چارلس سالسبری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “خطے میں بہترین آپریٹرز میں سے ایک کا انتخاب کر کے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے ابتدائی سرمایہ حاصل کر کے،  جو ہمیں بخوبی جانتے ہیں اور ہمارے ساتھ کام بھی کر چکے ہیں، ہم موجودہ کنوؤں کو کھولنے اور اپنے حصص یافتگان کے لیے زیادہ سے زیادہ قدر پیش کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے خوش ہیں۔ “

ٹیرا ریسورسز، پی ایل سی کے بارے میں

ٹیرا ریسورسز شمالی قزوین کے علاقے – کلمیکیا، روس- میں تیل و گیس کی بڑی مراعات حاصل کر رکھی ہیں۔ فیلڈز میں 64 کنویں ہیں، جن میں سے62 پیداوار کر رہے ہیں۔ یہ کنویں بند کر دیے گئے تھے اور گیس کی گزشتہ کم قیمتوں اور تیز دباؤ والے کنوؤں سے نکلنے والے گیس کو حجم کو سنبھالنے والی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث پیداوار نہیں کر رہے تھے۔ نئی ماہر انتظامیہ اور ایک تجربہ کار آپریٹر کے ساتھ ٹیرا ریسورسز نے ان کنوؤں کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بنایا اور نئی گیس و تیل پائپ لائن کے ذریعے اس کی محفوظ نقل و حمل کو ممکن بنایا۔ 62 پیداواری کنوؤں میں سے 7 کو چیپ مین پٹرولیم انجینئرنگ لمیٹڈ کی جانب سے تیار کی گئی نئی 51-101 کمپٹنٹ پرسنز رپورٹ میں پیش کردہ خاکے کے مطابق نیم کھاری دریافت کی بنیاد پر ممکنہ “عظیم الجثہ” دریافت  میں مندرج کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ کا اختتام “بہترین کیس” ذخائر تخمینے کے ساتھ ہوتا ہے جو 7 سے 11 ارب ڈالرز کی اختیاری قدر کے حامل بتائی جاتی ہے، جس میں ذخائر پر زندگی  بھر میں تقریباً 175 ملین ڈالرز کے تعمیری اخراجات شامل ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے اعلانات

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کا حامل ہے ، جو ٹیرا ریسورسز، پی ایل سی کی انتظامیہ کے موجودہ یقین اور امیدوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ موجودہ توقعات پر مبنی یہ بیانات مختلف خطرات اور غیر ممکنات کے حامل ہیں، جن میں سے کئی ادارے کے ضابطے سے باہر ہیں اور مستقبل کے نتائج، کارکردگی اور کامیابیوں کو مستقبل کے حوالے سے پیش کردہ بیانات میں ممکنہ نتائج، کارکردگی اور کامیابیوں سے یکسر مختلف کر سکتےہیں۔ حقیقی نتائج مختلف عوامل کی بنیاد پر مختلف ہو سکتے ہيں اور ہم سرمایہ کاروں کو اس خبری اعلامیہ میں شامل مستقبل کے حوالے سے بیانات پر اندھا اعتماد نہ کرنے کی صلاح دیتے ہیں۔ ان خطرات اور غیر ممکنات میں اقتصادی صورتحال، ضوابط کا ماحول، قرضوں کا ارتکاز ، فروخت کنندگان، ملازمین، ٹیکنالوجی، مسابقت اور سود کی شرح شامل ہیں لیکن یہ صرف انہی تک محدود نہیں مستقبل کے حوالے سے بیانات صرف اپنی اشاعت کی مذکورہ تاریخ تک ہی کا احاطہ کرتے ہیں اور ٹیرا ریسورسز پی ایل سی مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا، حتیٰ کہ مستقبل میں نئی معلومات دستیاب ہوتی ہے تب بھی۔

http://www.terraresourcesplc.com

ذریعہ: ٹیرا ریسورسز پی ایل سی

رابطہ: ٹیرا ریسورسز پی ایل سی، +44-1372-897147، انوسٹر ریلیشنز، info@terraresourcesplc.com