پولارس کی آمدنی میں 28 فیصد اضافہ

AsiaNet 45601

چنئی، بھارت، 20 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

–         سہ ماہی آمدنی 100 ملین تک پہنچ گئی

معروف عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی پولارس سافٹویئر لیب لمیٹڈ (POLS.BO) نے آج مالی سال 2011-12ء کے لیے پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

کارکردگی کے کلیدی اعداد و شمار

ڈالرز کی صورت میں آمدنی 28 فیصد تک سال بہ سال 78.90 ملین امریکی ڈالرز سے 100.65 ملین امریکی ڈالرز تک اور سہ ماہی بہ سہ ماہی میں96.67 ملین امریکی ڈالرز سے 100.65 ڈالرز تک پہنچی ۔ آپریٹنگ منافع (EBITDA) 14 فیصداضافے کے ساتھ سال بہ سال میں 12.47 ملین امریکی ڈالرز سے 14.20 اور سہ ماہی بہ سہ ماہی 12.85 ملین امریکی ڈالرز سے 14.20 ملین امریکی ڈالرز تک پہنچا۔ نفع بعد از محصولات (PAT) میں 2 فیصد کمی ہوئی جو سال بہ سال میں 10.20 ملین امریکی ڈالرز سے 9.97 ملین امریکی ڈالرز اور سہ ماہی بہ سہ ماہی میں 12.72 ملین امریکی ڈالرز سے 9.97 ملین امریکی ڈالرز ہو گیا۔

30 جون 2011ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کی جھلکیاں

–         پولارس کی مصنوعاتی آمدنی 23 ملین امریکی ڈالرز سے تجاوز کر گئي؛ سہ ماہی میں 11 نئی انٹیلکٹ فتوحات حاصل کیں

–         سہ ماہی کی کل آمدنی میں امریکین کا حصہ 46.78 فیصد، یورپ کا 24.95 فیصد، آئی ایم ای اے کا 11.73 فیصد اور ایشیا بحر الکاہل کا 16.53 فیصد رہا۔

–         پولارس نے سہ ماہی کا سب سے بڑا انٹیلکٹ کیا جس کے تحت ریزرو بینک آف انڈیا 55 ملین امریکی ڈالرز کے معاہدے کے تحت مرکزی کور بینکنگ سلوشن نافذ کرے گا

–         پولارس نے جوائنٹ وینچر کمپنی – سونالی پولارس فنانشل ٹیکنالوجی لمیٹڈ (SPFTL)- کی تشکیل کے لیے بنگلہ دیش میں مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لیے سونالی بینک اور بی سی بی ایل کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے

–         پولاس نے دو نئی مصنوعات جاری کیں؛ 1) ایکورڈ لوما امریکہ میں انشورنس شعبے کے لیے پہلا کلاؤڈ ریڈی پلیٹ فارم ؛ اور 2)مڈل ایسٹ فنانشل ٹیکنالوجی نمائش و کانفرنس (MEFTEC 2011) میں باسل III کمپلائنس کے ساتھ انٹیلکٹ لیکوئڈٹی رسک مینجمنٹ (LRM) حل

بانی، چیئرمین اور سی ای او ارون جین نے کہا کہ “یورپ اور امریکین میں انٹیلکٹ کی کامیابی کے بعد ہماری توجہ ایشیا میں توجہ پرمرکوز ہے جو ‘لائٹ ہاؤس’ آر بی آئی فتح اور بنگلہ دیش کے سب سے بڑے بینک کے ساتھ مشترکہ منصوبے پر منتج ہوئی۔ یہ خطے میں انٹیلکٹ کی واضح فتوحات ہیں اور معاہدوں کے حجم میں مستقل اضافے کے صحت مندانہ رحجان کے ساتھ ہم مصنوعات کے معاہدوں میں بہتر مارجن کی توقع کر سکتے ہیں جو عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی کا رہنما بننے کے ہمارے وژن کو تیزی بخشے گا۔”

پولارس سافٹویئر کے صدر اور سی ایف او آر سری کانت نے کہا کہ “آر اینڈ ڈی میں اپنی بہت زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے ہم نے مستحکم EBIDTA مارجن فراہم کیے ہیں۔ ہم اپنی آمدنی ہدایت کو 425 ملین امریکی ڈالرز – 435 ملین امریکی ڈالرز سے 430 ملین امریکی ڈالرز – 440 ملین امریکی ڈالرز تک لانا چاہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے:

http://www.polarisft.com/media/media-release/2011-july-press-release-Q1-FY-2011-12.pdf

دیویپایان دیب

ٹیلی فون: +91-9962536442

ای میل: dwaipayan.d@polaris.co.in

ذریعہ: پولارس سافٹویئر لیب لمیٹڈ