پولارس نے مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی کی تشکیل کے لیے بنگلہ دیش میں سونالی بینک، بی سی بی ایل کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے

AsiaNet 45555

ڈھاکہ، بنگلہ دیش اور چنئی، بھارت 18 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

معروف عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی پولارس سافٹویئر (POLS.BO)، بنگلہ دیش کے سب سے بڑے قومی کمرشل بینک سونامی بینک لمیٹڈ اور بنگلہ دیش کامرس بینک لمیٹڈ (بی سی بی ایل) نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے انٹیلکٹ [ٹ م] کور بینکنگ سلوشن (سی بی ای) کو منتخب کر لیا ہے جو ان کے موجودہ حل کی جگہ لے گا۔ اس سلسلے میں اداروں نے ایک جوائنٹ وینچر کمپنی سونالی پولارس فنانشل ٹیکنالوجی لمیٹڈ (SPFTL) کا قیام عمل لانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، نئے ادارے میں پولارس 51 فیصد حصص کا حامل ہوگا۔

اینڈ-ٹو-اینڈ انٹیلکٹ کور بینکنگ حل بینک کو اپنے مختلف افعال کے لیے واحد ایپلی کیشن چلانے کی سہولت دے گا، یوں اپنے صارفین کے لیے آپریشنز کو سہل بنائے گا۔

تبدیلی کی اس حکمت عملی کے حصے کے طور پر سونالی بینک آن لائن ریئل ٹائم بینکنگ (ORTB) کا نفاذ اور بہترن ضابطے اور تکمیل احکام کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنز اور صارف کے بہتر اطمینان کے لیے موثر بنانے والے حل نافذ کرنا چاہتا تھا۔ جامع مناسب احتیاط اور مختلف عمیق مرحلوں کے بعد کنسورشیم کے اہم رکن سونالی بینک نے انٹیلکٹ سی بی ایس کا انتخاب کیا۔ بی سی بی ایل نے بھی اپنی جدت اور توسیع کی حکمت عملیوں کو عملی شکل دینے کے لیے انٹیلکٹ سی بی کا انتخاب کیا، اور دونوں بینکوں نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پولارس کے ساتھ مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی کی تخلیق کا ایک بے مثال نمونہ منتخب کیا۔

سونالی بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او محمد ہمایوں کبیر نے کہا کہ “سونالی پولارس ایف ٹی لمیٹڈ بنگلہ دیش کے بینکنگ ٹیکنالوجی شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مستحکم و متحرک مارکیٹوں سے لے کر دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک تمام کے لیے مالیاتی ٹیکنالوجی حل نافذ کرنے کا تسلیم شدہ تجربہ کے ذریعے ہم نے انٹلیکٹ سی بی ایس کا انتخاب کیا جو بینک کو جدید بننے میں مدد کے لیے ایک مکمل ایس او اے بیسڈ حل ہے ۔ ایس پی ایف ٹی ایل بنگلہ دیش میں بینکاری کے شعبے کو فائدہ دے گا کیونکہ یہ انہیں یقینی مقامی سپورٹ نظام کے ساتھ بینکاری کی نئی ٹیکنالوجیاں اور اور مشقیں قبول کرنے کا موقع دے گا۔”

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پولارس سافٹویئر کے ارون جین نے کہا کہ “میں سونالی بینک اور بی سی بی ایل کی جدید کاروباری نمونہ نصب کرنے کے لیے دور اندیشی کو سراہتا ہے، جو پولارس کو بنگلہ دیش کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں اپنے جدید حل پیش کرنا ممکن بنائے گا۔ یہ جدید ‘شریک-تخلیقی نمونہ’ ہمیں روایتی فروشندہ کے کردار سے آگے بڑھنے میں مدد دی اور انتہائی موثر اور لچکدار مصنوعات و خدمات پیش کرنے کے لیے مقامی بینکوں کے ساتھ موثر شراکت کرنا ممکن بنایا جو ہمارے صارفین کو مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسابقتی برتری اور اس طرح مستقبل میں ان کو کامیابی دیتی ہے۔”

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

دویپایان دیب: dwaipayan.d@polaris.co.in (+91-9962536442)

ذریعہ: پولارس سافٹویئر لیب لمیٹڈ