جدت طرازی کی رفتار بڑھانے اور مونو صارفین اور برادری کو سپورٹ دینے کے لیے سوسے اور سیمارن کی شراکت داری

AsiaNet 45540

نورمبرگ، جرمنی، 18 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سیمارن نے مونو کو وسیع تر حقوق سے نواز دیا؛ بدستور موبائل مصنوعات کی ڈیولپمنٹ اور مونو پروجیکٹ کی نگرانی جاری رکھے گا

سوسے نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ مونو (ر) بیسڈ مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین کو زیادہ موثر انداز میں سپورٹ کرنے اور مصنوعات کو تیزی سے مارکیٹ میں لانے کے لیے سیمارن کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ یہ معاہدہ سیمارن کو مونو، منو ٹچ، مونو برائے اینڈرائیڈ اور مونو ٹولز برائے وژوئل اسٹوڈو [http://www.novell.com/products/monotools-for-visualstudio ] تک وسیع و دائمی اجازت نامہ دے گا۔ سیمارن مونو بیسڈ مصنوعات استعمال کرنے والے سوسے [http://www.suse.com ] کے صارفین کو تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گا، اور مونو [http://www.mono-project.com ] اوپن سورس کمیونٹی پروجیکٹ کا انتظام بھی سنبھالے گا۔

مونو ایک سافٹ ویئر پلیٹ فارم ہے جو ڈیولپرز کو با آسانی کراس-پلیٹ فارم ایپلی کیشنز تیار کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ مونو ڈیولپرز کو نان ونڈوز ٭ پلیٹ فارم، بشمول لینکس٭، میک٭ او ایس ایکس، ایپل٭ آئی او ایس اور گوگل اینڈرائیڈ٭، کے لیے ایپلی کیشنز ڈیولپ یا پورٹ کرنے کے لیے کوڈ، لائبریریز اور ٹولز کے وسیع ڈاٹ نیٹ نظام کا فائدہ اٹھا نے میں مدد دیتا ہے۔ یہ معاہدہ سیمارن کو مصنوعات کی کمرشلائزیشن کو تیز تر کرنے اور مونو کی بنیاد پر تیار کردہ اگلی نسل کے کراس پلیٹ فارم ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ ٹولز کو تیزی سے مارکیٹ میں لانے کی سہولت دیتا ہے۔

سیمارن کے بانی اور سی ای او نیٹ فرائیڈمین نے کہا کہ “سیمارن موبائل ڈیولپمنٹ کے دنیا کے بہترین پلیٹ فارم کے ساتھ ڈیولپرز کو خوش کرنے کے ہدف کے ساتھ قائم کیا گیا تھا، ہم سوسے کے ساتھ اپنی شراکت سے کھلنے والے ممکنات کے دروازوں پر خوش ہیں اور موجودہ اور مستقبل کے صارفین، اپنے شراکت داروں اور اوپن سورس کمیونٹی کو مدد فراہم کرنے سے وابستہ ہیں۔”

یہ شراکت داری معاہدہ اس امر کو بھی یقینی بناتا ہے کہ سوسے لینکس انٹرپرائز مونو ایکسٹینشن ایپلی کیشن سرور پر ہوسٹ شدہ سوسے صارفین کی موجودہ اور مستقبل کی ایپلی کیشنز بدستور سیمارن کی مدد سے بذریعہ سوسے اپنے پلیٹ فارم کی مکمل کمرشل سپورٹ ملتی رہے۔ موجودہ سوسے صارفین جو مونو ڈیولپرز ٹولز، بشمول مونو ٹچ، مونو برائے اینڈرائيڈ اور مونو ٹولز برائے وژوئل اسٹوڈیو،  استعمال کر رہے ہیں ، اپنے سبسکرپشن دور کے بقیہ عہد میں سیمارن کی جانب سے براہ راست سپورٹ اور اپ ڈیٹس حاصل کریں گے۔

سوسے کے صدر اور جنرل مینیجر نلس براک مین نے کہا کہ “یہ شراکت داری تہری فتح ہے – فتح سوسے کے لیے، فتح سیمارن کے لیے لیکن سب سے زیادہ اہم ہمارے صارفین اور کمیونٹی کے لیے فتح ہے۔ ہماری شراکت داری سوسے صارفین کو بہترین ممکنہ سپورٹ پیش کرنا جاری رکے گی، سیمارن کی شاندار ٹیم اپنے نئے امید افزاء منصوبے میں کامیابیی کو حاصل کرے گا اور مونو اوپن سورس کمیونٹی منصوبے کو پرجوش مبلغین کے بہت باصلاحیت ہاتھوں کے ذریعے بدستور نگرانی فراہم کرے گا۔”

سوسے کے سپورٹ آپشنز کے بارے میں معلومات کے لیے صارفین کو http://www.suse.com/mono پر جانا چاہیے۔ سیمارن سپورٹ برائےمونو کے بارے میں support.xamarin.com ملاحظہ کیجیے۔

سوسے کے بارے میں

سوسے اپریل 2011ء میں نوویل کو خریدنے والے ادارے اٹیچ میٹ گروپ کا کاروباری شعبہ ہے۔ سوسے انٹرپرائز لینکس حل فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے جو مختلف ماحولوں میں سبک رفتاری میں اضافے، اخراجات میں کمی اور پیچیدگی کو سنبھالنے کا کام کرتے ہیں۔ سوسے لینکس، جو مشن کریٹکل کمپیوٹنگ کے لیے سب سے انٹر آپریبل پلیٹ فارم ہے،  کے گرد پھیلے پورٹ فولیو میں سوسے اداروں کو فزیکل، ورچوئل اور کلاؤڈ ماحول میں با اعتماد انداز میں کمپیوٹنگ سروسز پیش کرنا ممکن بناتا ہے۔ اپنی اعزاز یافتہ مصنوعات کے ساتھ اوپن سورس کمیونٹیز اور شراکت داریوں کے نظام کے ذریعے سوسے سلوشنز دنیا بھر میں ہزاروں اداروں کو تقویت بخشتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.suse.com۔

سوسے اور مونو ریاستہائے متحدہ امریکہ اور دیگر ممالک میں نوویل انکارپوریٹڈ کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔ ٭تمام تھرڈ پارٹی ٹریڈ مارکس ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔

ذریعہ: سوسے

رابطہ: سوسے

ایمی جانسن

+1-801-641-6349

amie@suse.com

 

یا پین کمیونی کیشنز

مائیکل او کونیل

+1-617-502-4362

suse@pancomm.com