مائیکروسافٹ شراکت داروں میں کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے وابستہ

Asianet 45491

لاس اینجلس، 14 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

صارفین کے منصوبہ جات سے کے مطابق نجی و سرکاری کلاؤڈ ترغیبات، استعداد کار اور فوائد

مائیکروسافٹ کارپوریشن لنے آج مالی سال 2012ء کے لیے کل 5.8 ارب ڈالرز کے ٹولز، تربیت اور ترغیبات کے ذریعے دنیا بھر میں صارفین کی تبدیل ہوتی ٹینالوجی ضروریات کو پورا کرنے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے شراکت داروں کی بہتر مدد کی خاطر مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک (MPN) کے لیے اپ ڈیٹس کا اعلان کر دیا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO)

مائیکروسافٹ میں ورلڈ وائیڈ پارٹنر پروگرام کے کارپوریٹ نائب صدر جون روسکل نے کہا کہ “آج، اور مستقبل میں بھی، اپنے شراکت داروں کے ساتھ فتوحات حاصل کرنا غیر معمولی عالمی معیار کی ٹیکنالوجیوں کی فراہمی کی بدولت ہے جو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنےکے ساتھ ساتھ درست شراکت دار ترغیبات، ٹولز اور تربیت کرتی ہیں، جو بالآخر ان کے لیے کاروباری ترقی کی رفتار کو تیز کرتی ہے۔ ہم اپنے شراکت داروں کو اپنے ساتھ کلاؤڈ میں لا رہے ہیں – وہ کلاؤڈ پر اپنے صارفین کو لانے کے لیے ٹولز اور مہارتوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔”

روسکل نے نئے اور توسیع شدہ حل اور آن لائن سروس ترغیبات کا اعلان کیا ہے جو دستیاب ہیں اور جنہیں صارفی منصوبہ جات، نجی و سرکاری کلاؤڈ کو اختیار کرنے کے لیے تیز تر ترقی، اور شراکت داروں کی کامیابی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ شراکت داروں کو مائیکروسافٹ پارٹنر نیٹ ورک کے ذریعے ترغیبات سے فائدہ اٹھانے کے ذریعے شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

صارفی منصوبہ جات کے لیے شراکت داروں کی استعداد کار کو ترتیب دینا

— حال ہی میں الگ ہونے والی میسیجنگ کی استعداد کار اور کمیونی کیشنز کی صلاحیت آواز اور وڈیو پر مشتمل ایک کلی واحد کمیونی کیشنز حل کے لیے واضح ترین مہارتوں کا مجموعہ اور تجربے کی گہرائی کے ذریعے اداروں کو فرق سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ استعداد کار کی علیحدگی ایکسچینج، لنک اور مائیکروسافٹ آفس 365 کے ساتھ جدید صلاحیتوں میں شراکت داروں کی سرمایہ کاری کے لیے تسلیم کرنے کو بھی بہتر بنائے گی۔

— مئی 2012ء میں سسٹم مینجمنٹ اور ورچوئلائزیشن کی استعداد کار کا انضمام شراکت داروں کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا کہ وہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے فوائد جاننے کے لیے مائیکروسافٹ نجی کلاؤڈ حلوں کی شرائط پر صارفین کی مدد کریں۔ شراکت دار اب سسٹم سینٹر مینجمنٹ اور ونڈوز سرور ہائپر-V ورچوئلائزیشن کے لیے موجودہ استعداد کار کی تکمیل کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔

کلاؤڈ کو اختیار کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ترغیبات

— نئی سافٹویئر ایشورنس پلاننگ سروسز اگست میں دستیابی ہوں گی، جو مائیکروسافٹ پرائیوٹ کلاؤڈ، ونڈوز ازورے پبلک کلاؤڈ، ایس کیو ایل سرور اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں صارفین کے لیے مائیکروسافٹ سافٹویئر ایشورنس کی خدمات کی فراہمی کے لیے اہل شراکت داروں کو ادائیگی کر رہا ہے۔ یہ مواقع شراکت داروں کو اپنی کلائنٹ کی بنیاد کو مستحکم کرنے اور بڑھانے، صارفین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے اور خدمات کے ذریعے آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد دیں گی۔

— ونڈوز ازورے ترغیبات ونڈوز ازورے سرکل پروگرام میں اہل شراکت داروں کو نوازے گا جو مائیکروسافٹ کے پبلک کلاؤڈ پلیٹ فارم کو اختیار کرنے میں صارفین پر اثر انداز ہوں گے۔ نتیجتا شراکت دار صارفین کو پبلک کلاؤڈ سے فائدہ حاصل کرنے میں مدد دینے کے ذریعے نئے تحفظ پذیر آمدنی کے ذرائع پیدا کر سکتے ہیں۔

— نجی کلاؤڈ ترغیبات۔ مینجمنٹ اور ورچوئلائزیشن سلوشن ترغیباتی پروگرام اہل گولڈ سرٹیفائیڈ شراکت داروں کو نوازے گا جو مائیکروسافٹ نجی کلاؤڈ ٹیکنالوجیوں کی فروخت پر اثر انداز ہوں گے۔ یہ ہائپر-V کلاؤڈ ایکسلریٹ پروگرام پر مشتمل ہیں جو صارفی نجی کلاؤڈ جائزوں، خیال کی پرکھ اور پیداواری اجراء کے لیے شراکت دار کو فنڈ کریں گے۔

— ایس کیو ایل سرور سلوشن ترغیباتی پروگرام ان گولڈ سرٹیفائیڈ شراکت داروں کو نوازے گا جو  خصوصا آنے والے کلاؤڈ-تیار انفارمیشن پلیٹ فارم، ایس کیو ایل سرور “دینالی” کے حامل صارفین کے لیے ایپلی کیشن پلیٹ فارم اور بزنس انٹیلی جنس چلائں۔

–مالیاتی ترغیبات اور لائسنس کی مستعدی[http://www.microsoft.com/licensing/about-licensing/value-of-volume-licensing.aspx] مائیکروسافٹ سافٹ ایشورنس برائے مائیکروسافٹ ہائپر-V کے ذریعے دستیاب ہے، سسٹم سینٹر اور ایس کی ایل سرور ہوسٹنگ سلوشن فراہم کنندگان کو اپنے سرور ایپلی کیشن لائسنسوں کو سافٹ ویئر ایشورنس کے ساتھ ہوسٹنگ شراکت داروں کے شیئر ہارورڈویئر ماحول میں رہتے ہوئے مقام پر یا کلاؤڈ پر جاری کرنے کے ذریعے اپنے کاروباروں کو بڑھانے میں مدد دے گا ۔

— مائیکروسافٹ بہتر صلاحیتوں کے حامل شراکت داروں (بالفرد کوچنگ سے آن لائن سیلف سروس تک) اسکیلڈ بزنس ماڈل ٹرانس فارمیشن طریقوں میں اعلی صلاحیتوں کے حامل شراکت داروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کر رہا ہے، جو شراکت دار اداروں میں کاروباری فیصلہ سازوں کو کو خصوصی منصوبے بنانے، کلاؤڈ کی شمولیت کے نتائج کا تجزیہ کرنے (مثلا نفع و نقصان کی منتقلی، عملے کی ضروریات وغیرہ) اور ذمہ داریوں کف تعین اور منتقلی کی تکمیل کا ٹائم فریم مقرر کرنے میں مدد دے گا۔

— مائیکروسافٹ ڈائنامکس کی ترقی کو مستقل مہمیز دینے کے لیے مائیکروسافٹ اہل شراکت داروں کو ایک اضافہ شدہ مائیکروسافٹ ڈائنامکس سی آر ایم سافٹویئر ایڈوائزر پروگرام (CSA) پیش کررہا ہے جو مائیکروسافٹ ڈائنامکس سی آر ایم آن لائن کی موجودہ سی ایس اے کے حصے کے طور پر نئی سبسکرپشن فروخت کے 40 فیصد پر مشتمل ہے۔

بہتر پارٹنر ٹولز اور فوائد

— توسیع شدہ انٹرنل یوز رائٹس شراکت داروں کے لیے اضافی لنک اور ونڈوز انٹیون لائسنس پیش کریں گے۔ کلاؤڈ ایکسلریٹ شراکت داروں کے لیے لائسنسوں کی تعداد 25 سے بڑھا کر 100 اور کلاؤڈ ایسنشلز شراکت داروں کے لیے 10 سے 25 کر دی جائے گی۔

— نئی پارٹنر ٹول کٹس اور مواقع کی رہنما ہدایات شراکت داروں کو مندرجہ ذیل چار مارکیٹوں کے لیے عوامی و نجی حل کے ساتھ فائدہ اکٹھا کرنے کے لیے راہ ہموار کرنے میں مدد دیں گی: چھوٹے کاروبار، درمیانی بازار شعبہ، انٹرپرائز اور پبلک سیکٹر۔

کلیدی نکات کی تکمیل کرتے ہوئے مائیکروسافٹ چیف آپریٹنگ آفیسر کیون ٹرنر نے کانفرنس کے مجموعی موضوع “فتح ایک ساتھ” پر گفتگو کی۔

ٹرنر نے کہا کہ “ہم اس بات کو سمجھتے ہیں کہ شراکت دار پاس ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے انتخاب رکھتے ہیں، جیسے جیسے وہ کلاؤڈ ٹیکنالوجیوں کو قبول کرنے کے لیے اپنے کاروبار کو ترقی دیں گے، شراکت دار کلاؤڈ تربیت، فروخت کی برتری کو وسائل دینے، اور آمدنی کو بہتر بنانے اور صارفین کے لیے قدر کو بڑھانے کے لیے ٹولز فراہم کرنے کی خاطر مائیکروسافٹ پر اعتماد کر سکتے ہیں۔”

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹویئر، سروسز اور سلوشنز میں عالمی رہنما ادارہ ہے جو افراد اور اداروں کو اپنی صلاحیتوں کے حقیقی ادراک میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: ایریکا بٹزر

ویبر شینڈوک ورلڈ وائیڈ

+1-206-576-5531

ebitzer@webershandwick.com یا

ویبر شینڈوک ورلڈ وائیڈ

WPC11PR@webershandwick.com

دونوں برائے مائیکروسافٹ کارپوریشن

ہدایت برائے مدیران:

مائیکروسافٹ کے بارے میں مزید معلومات، خبروں اور تجزیوں کے لیے http://www.microsoft.com/news  پر مائیکروسافٹ نیوز سینٹر ملاحظہ کیجیے۔ ویب لنکس، ٹیلی فون نمبرز اور عہدے اشاعت کے وقت درست کیے گئے تھے، لیکن یہ تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔ مزید مدد کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx پر موجود فہرست میں سے موزوں فرد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔