مائیکروسافٹ کی جانب سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے شراکت داروں کو نئے کاروبار تخلیق کرنے میں مدد کے لیے حل متعارف

AsiaNet 45473

لاس اینجلس، 13 جولائی 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        ادارے نے شراکت داروں کے لیے نجی و عوامی کلاؤڈ پیش کشوں اور آمدنی میں اضافہ  کے مواقع متعارف کروا دیئے۔

مائیکروسافٹ ورلڈ وائڈ پارٹنر کانفرنس 2011ء (WPC) میں آج مائیکروسافٹ کارپوریشن کے سینئر رہنماؤں  نے  تبادلہ خیال کیا کہ صارفین کے کاموں کو بہتر بنانے، کاروبار کے مقاصد پر توجہ مرکوز رکھنے اور اخراجات کو کم کرنے میں معاونت کے ذریعے کلاؤڈ کمپیوٹنگ  کی جانب منتقلی سے شراکت دار کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO )

مائیکروسافٹ میں سرور اینڈ ٹولز بزنس کے صدر ستیا نڈیلا نے کہا کہ ” کلاؤڈ کمپیوٹنگ اب تک دیکھی جانے والی ایک بہت بڑی منتقلی کی طرح ہے اور مائیکروسافٹ شراکت داروں کے ساتھ مل کر صارفین کو اس تبدیلی میں مدد فراہم کرے گی۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں مائیکروسافٹ جامع نقطہ نظر پر انحصار کرتے ہوئے شراکت دار اس تبدیلی کو قبول کرسکتے ہیں اور مضبوط و طاقتور طریقہ کار بنا سکتے ہیں جو اس  سوچ کو جدید بنائے گی کہ کاروبار کس طرح کیا جاتا ہے۔”

نڈیلا نے اس پر روشنی ڈالی کہ امریکی شراکت دار برانڈجورنی وینچرنگ نے  جنرل ملز انکارپوریٹڈ، http://www.glutenfreely.com، کے لیے نئی کاروباری شاخ کی جلد فراہمی کی غرض سے ونڈوز ازیور کو کس طرح  استعمال کیا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے اعلان کیا کہ شراکت دار مزید صارفین تک رسائی اور آمدنی میں اضافے میں مدد کے لیے اب ونڈوز ازیور مارکیٹ پلیس کے ذریعے اپنی ایپلی کیشز فروخت کرسکتے ہیں۔ یہ صلاحیت شراکت داروں کی معلوماتی پیش کش کے وسیع سلسلے پر قائم کی گئی ہے جو پہلے ہی سے ونڈوز ازیور مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ ان مواقع کی اہمیت پر مائیکروسافٹ  کے تحت فورسٹر کنسلٹنگ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق  [http://www.microsoft.com/presspass/presskits/cloud/docs/Azure071211.pdf]سے ظاہر ہوا کہ ونڈوز ازیور پر سافٹ وئیر شراکت داروں کی جانب سے حلوں کی تنصیب  بالکل نئے صارفین تک رسائی کے ذریعے نئی آمدنی میں 20 فیصد سے 250 فیصد تک پیدا کررہی ہے۔ (1) مائیکروسافٹ نے ای بے انکارپوریٹڈ، فوجٹسو اور ایچ پی کی جانب سے  اپنے ڈیٹا سینٹرز میں قابل استعمال کلاؤڈ خدمات کے لیے وینڈوز ازیور پلیٹ فارم آلات کی تنصیب میں بھی اضافہ محسوس کیا۔

ادارہ جاتی تنصیب کے لیے مسلسل ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے  نڈیلا نے خاکہ پیش کیا کہ  شراکت دار صارفین کو اپنی اصلاحات سے کلاؤڈ کی جانب منتقلی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے مائیکروسافٹ سرور، مائیکروسافٹ ہائپر – V اور مائیکروسافٹ سسٹم سینٹر پر قائم ہونے والے مائیکروسافٹ کے نجی کلاؤڈ حل کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔ آئندہ ہفتے مائیکروسافٹ سسٹم سینٹر 2012ء  کا ایک نیا  بیٹا نسخہ پیش کرے گا جو صارفین کو نجی کلاؤڈز بنانے اور نجی و عوامی کلاؤڈ سسمٹز دونوں کے درمیان ایپلی کیشنز کے انتظام میں مدد کرے گا۔ مائیکروسافٹ نے ونڈوز سرور کے اگلے نسخے، کوڈ – نیم “ونڈوز سرور 8″ کا ایک ابتدائی منظر بھی فراہم کیا جو نجی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں اگلا قدم ہوگا۔

عوامی اور نجی دونوں طرز کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں معلومات کی مسلسل – بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نڈیلا نے نئے مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور کے کمیونٹی ٹیکنالوجی پیش منظر ، فی الحال ایس کیو ایل سرور کوڈ نیم “ڈینیلی” کی دستیابی کا اعلان کیا۔ پہلی بار  صارفین سرور پر جدید ڈیولپمنٹ کا تجربہ، کاروباری ذہانت اور کلاؤڈ ڈیولپمنٹ منصوبوں کے لیے “ڈینیلی” کی انتہائی متوقع خصوصیات کی جانچ شروع کرسکتے ہیں  بشمول “کریسینٹ” منصوبہ برائے تشخیص بصری معلومات  اور ایس کیو ایل سرور ڈویلپر ٹولز کوڈنیم “جونیاؤ”۔

ونڈوز ازیور، ونڈوز سرور، سسٹم سینٹر اور ایس کیو ایل سرور کے بارے میں مزید معلومات http://blogs.technet.com/b/stbnewsbytes پر دستیاب ہیں۔

صارفین  آفس 365 کو قبول کررہے ہیں،  شراکت داروں کے لیے آمدنی کے وسیع مواقع کی جانب رہنمائی

مائیکروسافٹ نے کل اعلان کیا کہ 50,000 سے زائد انجمنوں نے آفس 365 کے معائنہ کا آغاز کردیا ہے – جو کہ کلاؤڈ – بیسڈ پیداوار شروع ہونے کے وقت سے ہر دو ہفتے میں فی 25 سیکنڈ میں ایک سے زائد کی شرح ہے۔ہر سطح کے کاروبار سروس کو قبل کررہے ہیں بشمول معروف عالمی برانڈز مثلاً امریکی صلیب احمر، جنہوں نے اعلان کیا کہ وہ آفس 365 استعمال کریں گے۔ مائیکروسافٹ کے تحت فورسٹر کنسلٹنگ کی جانب حال ہی میں ایک TEI تحقیق  [http://download.microsoft.com/download/4/A/D/4AD0BC3B-1345-41B7-BE3C-D6EA3BFD0176/TEI%20of%20Office%20365%20-%20midmarket.pdf]  انجام دی  گئی جس سے ظاہر ہوا کہ متوسط صارفین کی جامع تنظیم  آفس 365 کے ساتھ صرف دو ماہ کے پے بیک عرصے میں 300 فیصد سے زائد رسک – ایڈجسٹڈ آر او آئی دیکھ سکتی ہے۔(2)

صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے جواب میں مائیکروسافٹ شراکت داروں کا ماحولی نظام گزشتہ سال میں دگنا سے بھی زیادہ ہوا اور اب کلاؤڈ سروس میں 41,000 سے زائد شراکت دار اور 300,000 تربیت یافتہ ماہرین شامل ہیں۔

اس ماحولی نظام کی معاونت کے لیے مائیکروسافٹ آفس ڈویژن کے صدر کرٹ ڈیل بین نے شراکت داروں کے ادائیگیوں میں تبدیلیوں، بہتر نقدی بہاؤ اور اضافی مواقع کی فراہمی  کا اعلان کیا۔

ڈیل بین نے کہا کہ “آفس 365 ہر سطح کے کاروباروں کے ساتھ موافق ہے اور یہ ہمارے شراکت داروں کے لیے بہترین مواقع  کی ترجمانی کرتا ہے۔ وہ شراکت دار جو کلاؤڈ کی جانب اولین محرک ہیں، اپنے کاروباروں کی تبدیلی ، بنیادی ترقی اور مضبوط مسلسل آمدنی کے سلسلے کو قائم کر رہے ہیں۔”

کلاؤڈ کی جانب اپنے کاروباروں کی منتقلی کے لیے شراکت داروں کے لیے ایک راستہ کی تخلیق اور صارفین کو ہر ممکن  بہترین کلاؤڈ تجربہ کی فراہمی کی ذمہ داری  کو تقویت پہنچانے کے لیے مائیکروسافٹ بزنس سلوشنز کے صدر کیرل ٹیٹرینوو نے اعلان کیا کہ مائیکروسافٹ ڈائنامکس سی آر ایم آن لائن کی اگلی تجدید 2011ء کی چوتھی سہ ماہی میں دستیاب ہوگی۔

یہ تجدید شراکت داروں کو مائیکروسافٹ آفس 365 کے ساتھ مائیکروسافٹ ڈائنامکس سی آر ایم آن لائن کے کاروباری صارفین  کو پیش کرنے کے قابل بنائے گی اور اضافی سماجی تعاون کی قابلیت کی حامل ہوگی۔ علاوہ ازیں نئی مائیکرو ڈائنامکس ای آر پی ریپڈ اسٹارٹ سروس کا اعلان کیا گیا  جو شراکت داروں کو جلد تشکیل اور سیٹ اپ کو یکساں رکھنے،ای آر پی ڈویلپمنٹ کے پورے مرحلہ میں دہرائے جانے والی عمومی اقدامات، ابتدائی عمل درآمد کے وقت کو کم کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ نفع بخش اضافی قدر کی خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔ ونڈوز ازیور پلیٹ فارم پر قائم ہونے والی وسعت پذیر سروس ماہ ستمبر میں مائیکروسافٹ ڈائنامکس اے ایکس 2012 [http://www.microsoft.com/en-us/dynamics/products/ax-2012-launch.aspx]دستیاب ہوگی۔

ٹیٹرینوو نے کہا کہ “مائیکروسافٹ ڈائنامکس اور کلاؤڈ سروسز کے درمیان اندرونی عملیات جیسے ونڈوز ازیور اور آفس 365 نے شراکت داروں کو صارفین کے لیے ایک مکمل کاروباری پیدواری تجربہ فراہم کرنے اور کاروباروں کی ترقی کے لیے زبردست مواقع پیش کیے ہیں۔ صارفین کے لیے بہترین کلاؤڈ تجربہ پیش کرنے  میں شراکت دار بہت اہم ہیں اور درست مصنوعات و معاونت  کے ساتھ شراکت داروں کے لیے کلاؤڈ تک راستہ تخلیق کرنے کے ذریعے ہم اپنے شراکت داروں  کی اپنے ساتھ عمل پذیری کو یقین بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔”

1975ء میں قائم ہونے  والا مائیکروسافٹ (Nasdaq: MSFT ) سافٹوئیر، خدمات اور حلوں میں عالمی راہنما ہے جو لوگوں  اور کاروباروں کو ان کی مکمل قابلیت کا فائدہ اٹھانے میں مدد کرتا ہے۔

(1)  آئی ایس وی بزنس کیس برائے ونڈوز ازیور پلیٹ فارم: کل اقتصادی اثرات کا تجزیہ، مائیکروسافٹ کے لیے فورسٹر کنسلٹنگ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق ، جولائی 2011ء ۔

(2)  مائیکروسافٹ آفس 365 کا مکمل اقتصادی اثر: متوسط صارفین، مائیکروسافٹ کے لیے فورسٹر کنسلٹنگ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق، جون 2011ء۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: ویبر شینڈوک ورلڈ وائڈ کی ایریکا بٹزر

+1-206-576-5531،

ebitzer@webershandwick.com، یا

ویبر شینڈوک ورلڈ وائڈ،

WPC11PR@webershandwick.com، دونوں برائے مائیکروسافٹ

مدیران کے لیے ہدایت: مائیکروسافٹ کی جانب سے مزید معلومات، خبروں اور نقطہ نظر کے لیے مائیکروسافٹ خبری مرکز یہاں http://www.microsoft.com/news ملاحظہ فرمائیں۔ ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور عنوانات اشاعت کے وقت درست تھے تاہم یہ تبدیل ہوسکتے ہیں۔ مزید معاونت کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ کی ریپڈ ریسپانس ٹیم  یا یہاں http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx درج  دیگر متعلقہ روابط پر رابطہ کرسکتے ہیں۔