ایل گور نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف تحریک اجاگر کرنے کے لیے 24 گھنٹے پر محیط نئی عالمی مہم کا اعلان کر دیا

Asianet 45435

واشنگٹن، 13 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ریئلٹی ایونٹ کے 24 گھنٹے کلائمٹ ریئلٹی پروجیکٹ، سابقہ الائنس فار کلائمٹ پروٹیکشن، کی جانب سے پیش کیے جائیں گے

کلائمٹ ریئلٹی پروجیکٹ (سابقہ الائنس فار کلائمٹ پروٹیکشن) نے آج ایک نئی عالمی مہم کا اعلان کیا ہے جو موسمیاتی بحران کی حقیقت پیش کرے گی اور اس کو حل کرنے میں مدد کے لیے شہریوں کو متحرک کرے گی۔ یہ مہم 14  و 15 ستمبر کو 24 گھنٹے کی ایک عالمی لائیو اسٹریمڈ ایونٹ ریئلٹی کے ذریعے شروع ہوگی۔

ریئلٹی ایونٹ کے 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات تلے رہنے والے افراد حالیہ شدید موسمیاتی آفات– بشمول سیلاب، قحط اور طوفان – اور ہمارے موسموں کو تبدیل کرنے والی انسانی آلودگی کے نقاط کو ملائیں گے۔ ٹونگا سے کیپ ورڈی اور میکسیکو سٹی سے الاسکا تک اس ایونٹ میں سائنسدان، مشہور شخصیات، کاروباری رہنما اور متعلقہ شہریوں کے ساتھ سابق نائب صدر ایل گور بھی شامل ہوں گے۔ اسے 24 گھنٹوں تک 24 ٹائم زونز میں اور مختلف زبانوں میں براہ راست آن لائن نشر کیا جائے گا۔

نائب صدر گور نے کہا کہ “موسمیاتی بحران سیاسی سرحدوں کو نہیں جانتا۔  قیامت خیز طوفان اور تباہ کن گرمی کی لہریں دنیا بھر میں ہوشربا حد تک بڑھ رہی ہیں۔ ہم ہر روز موسمیاتی بحران کی حقیقت کا سامنا کرتے ہوئے جی رہے ہیں۔ سوال صرف یہ ہے کہ ہم کتنا جلد حرکت کرتے ہیں؟”

یہ مہم ایک نازک موقع پر سامنے آئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات  عالم گیر سطح پر بڑھ رہے ہیں، اسی طرح سچ اور حل نافذ کرنے کی تلاش کی ضرورت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بالک اس طرح جیسا تمباکو کے اداروں نے دہائیاں ان عوامل کی تردید میں صرف کر دیں کہ تمباکو نوشی سرطان کا سبب بنتی ہے، یا تیل اور کوئلے کے ادارے موسمیاتی تبدیلی کی سائنس کے بارے میں تردید یا پریشانی کا شکار رہی، اثرات کو نظر انداز کرتے رہے اور ہمارے رہنماؤں میں اس سے لاپروائی پیدا کرتے رہے۔ یہ موقع موسمیاتی بحران کے حوالے سے سچ بتانے اور ہر روز ہمارے کانوں پر پڑنے والی غلط معلومات کے انکار کے لیے بڑے پیمانے پر کثیر الجہتی مہم کا پہلا قدم ہے۔

کلائمٹ ریئلٹی پروجیکٹ کے صدر اور سی ای او میگی ایل فوکس نے کہا کہ “فوسل فیول کمپنیاں اور ان کے اتحادی اس حقیقت کے انکار میں زمین و آسمان کے قلابے ملا دیں گے کہ موسمیاتی تبدیلی رونما ہو رہی ہے، لیکن ہمارے پاس اس کا ایک طاقتور جواب ہے: ریئلٹی۔ ہم موسمیاتی بحران کی حقیقت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے اور گھلنے ملنے کے لیے اپنے وسائل کو استعمال کریں گے اور تبدیلی کے لیے ایک عالمی تحریک بنانے میں مدد کریں گے۔ “

ریئلٹی ایونٹ کے 24 گھنٹوں میں شدید موسمی آفات اور ماحولیاتی بحران کے تعلق کے حوالے سے ایک نئی ملٹی میڈیا پریزنٹیشن، جسے نائب صدر گور نے تیار کیا ہے، پیش کی جائے گی۔ ایونٹ کے تمام ناظرین، آن لائن یا بذات خود موجود افراد، کو موسمیاتی بحران کے حل کے لیے مدد کی خاطر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

یہ ایونٹ نائب صدر گور کے غیر منافع بخش ادارے الائنس فار کلائمٹ پروٹیکشن کے نئے نام کلائمٹ ریئلٹی پروجیکٹ کے تحت منظم کیا جائے گا ۔ اپنے قیام لے لے کر الائنس 5 ملین سے زیادہ اراکین اور حامیوں کو منظم کر چکا ہے، ساتھ ساتھ ری پاور امریکہ اور ڈبلیو ای مہم جیسی طاقتور مہمات بھی چلا چکا ہے۔

ذریعہ: کلائمٹ ریئلٹی پروجیکٹ

رابطہ: ایرک ینگ، +1-202-567-6823، press@climateprotect.org