کورن/فیری نے سنگاپور میں دو نئے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ ایشیا بحر الکاہل کی مارکیٹوں میں خود کو مستحکم کر لیا

AsiaNet 45392

سنگاپور، 12 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ٹیلنٹ مینجمنٹ کے حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کورن/فیری انٹرنیشنل (این وائی ایس ای: KFY) نے سنگاپور میں دو نئے ریجنل مارکیٹ رہنماؤں کے تقرر کے ذریعے ایشیا بحرالکاہل میں اپنے کاروبار کی موجودگی کو مزید توسیع دی ہے۔

کورن/فیری کی گلوبل انڈسٹریل مارکیٹ، ای ایم ای اے کے سابق ریجنل مارکیٹ لیڈر پیٹر ایوریئرٹ کو یورپ سے سنگاپور منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وہ ایشیا بحر الکاہل کے لیے مارکیٹ کی قیادت کریں، جبکہ الیسیا یی کو گلوبل کنزیومر مارکیٹ، ایشیا بحر الکاہل میں ریجنل مارکیٹ لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

کورن/فیری کے صدر برائے ایشیا بحر الکاہل چارلس سینگ نے کہا کہ “پیٹر اور الیسیا دونوں انتہائی تجربہ کار ماہرین ہیں جو حکمت عملی، کاروباری اور قائدانہ فراست کے حامل ہیں اور عظیم عالمی و علاقائی صارفین کے ساتھ کام کرنے کی طویل المیعاد ساکھ رکھتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں قائدین اور باصلاحیت افراد کو تیار کرنا عالمی و علاقائی اداروں کے لیے واحد اہم منصوبہ ہو سکتا ہے جو خطے کے ابھرتے ہوئے متوسط طبقے اور معیشتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پوزیشن میں ہیں۔ پیٹر اور الیسیا کی متعلقہ شعبے کی معلومات اپنے آپریشنز اور قائدانہ ٹیموں کو توسیع بخشنے اور تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ مسابقتی ماحول میں کامیابی کے لیے بہترین و باصلاحیت افراد کو شناخت کرنے، اپنی جانب کھینچنے اور ان کی ترویج چاہنے والے مقامی و کثیر القومی اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مطلوب ہیں۔”

جناب ایوریئرٹ ادارہ جاتی اور قائدانہ ترقی، تبدیلی انتظامیہ اور ایگزیکٹو بھرتی کا 22 سالہ پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ عالمی بورڈز اور ایگزیکٹو ٹیموں کے ساتھ اسٹریٹجک پروگرامز پر کام کرتے ہیں کہ جو قائدانہ اور انتظامی پیشرفت کے ذریعے کاروباری کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔

جناب ایوریئرٹ سات سالوں سے ادارے سے وابستہ ہیں۔ کورن/فیری میں شمولیت سے قبل وہ صنعتی اور ہائی ٹیک صنعتوں کے ساتھ انتظامی مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں جناب ایوریئرٹ فولاد سازی کی صنعت کے لیے کام کرتے تھے۔

سنگاپور میں مقیم محترمہ یی نے گزشتہ سال ہیڈرک اینڈ اسٹرگلز کو چھوڑ کر مینیجنگ ڈائریکٹر برائے اسٹریٹجک کلائنٹ سروسز اور ادارے کے ہیومن ریسورس سینٹر آف ایکسپرٹائز، ایشیا پیسفک کی شریک رہنما کے طور پر کورن/فیری میں شمولیت اختیار کی۔ اپنے گزشتہ ادارے میں محترمہ یی سنگاپور دفتر کی مینیجنگ پارٹنر تھیں جہاں انہوں نے مقامی اور ساتھ ساتھ ایم این سی کمپنیوں کو بھی ایشیا بحر الکاہل میں اپنی صارفی ٹیمیں تشکیل دینے پر مشاورت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایگزیکٹو تلاش سے قبل وہ 15 سے زائد سالوں تک ایچ آر مینجمنٹ مشاورت سے وابستہ رہیں۔

محترمہ یی ایشیا، امریکہ اور یورپ میں قیام اور کام کرتی ہیں اور ینگ پریزیڈنٹ آرگنائزیشن (YPO) کی متحرک کارکن ہیں۔ وہ قیادت، صنفی تنوع اور ہیومن کیپٹل اسٹریٹجی کے موضوع پر مستقل تقاریر بھی کرتی ہیں اور خطے کے ساتھ ساتھ سنگاپور میں بورڈ تنوع کے مسائل پر منصوبوں کی قیادت کرتی ہیں۔

کورن/فیری انٹرنیشنل ایشیا پیسفک کے بارے میں

امریکین، ایشیا بحر الکاہل، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ بھر میں موجود کورن/فیری انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجمنٹ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے۔ کورن/فیری پہلا عالمی ایگزیکٹو تلاش کرنے والا ادارہ ہے جس نے 1973ء میں ٹوکیو میں اپنے ادارے کے دروازے کھولتے ہوئے ایشیا بحر الکاہل میں کام کا آغاز کیا اور آج خطے بھر کے کلیدی کاروباری مراکز میں اس کے 18 دفاتر ہیں: بشمول: آکلینڈ، بنگلور، بیجنگ، برسبین، گوانگ چو، ہانگ کانگ، جکارتہ، کوالالمپور، ملبورن، ممبئی، نئی دہلی، سیول، شنگھائی، سڈنی، ٹوکیو اور ویلنگٹن۔ لاس اینجلس میں قائم ادارہ مختلف حل پیش کرتا ہے جو صارفین کو باصلاحیت افراد کو کھینچنے، صلاحیتوں میں اضافہ کرنے، برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کورن/فیری انٹرنیشنل کے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://www.kornferry.com ملاحظہ کیجیے، اور قیادت کے خیال، ملکیت دانش اور تحقیق کے لیے http://www.kornferryinstitute.com دیکھئے۔

 

ذریعہ: کورن/فیری انٹرنیشنل

 

رابطہ: کیرول لو

کورن/فیری انٹرنیشنل

+65-6231-6219

carol.lo@kornferry.com