آسٹریلیا میں قائم ادارے اسپاٹ لیس نے کاروبار کے لیے ضروری ایپلی کیشن کے لیے ساویس کو منتخب کر لیا

Asianet 45433

سنگاپور، 12 جولائی 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ساویس کے سنگاپور ڈیٹا سینٹر کے ذریعے عالمی سروسز کمپنی کا مکمل آئی ٹی آؤٹ سورسنگ حل مقرر ہو گیا

کاروباری اداروں کے لیے کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر اور ہوسٹڈ آئی ٹی سلوشنز میں معروف عالمی ادارے ساویس انکارپوریٹڈ [http://www.savvis.sg] (نیس ڈیک: SVVS) نے آج اعلان کیا ہے کہ تنصیبی اور خوردہ خدمات پر توجہ مرکوز رکھنے والا بین الاقوامی خدماتی ادارہ اسپاٹ لیس گروپ لمیٹڈ [http://www.spotless.com] اپنے کاروبار کی سب سے اہم ایپلی کیشن کی ہوسٹنگ کے لیے ساویس کلاؤڈ پلیٹ فارم استعمال کرے گا۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20090803/PH55929LOGO)

اسپاٹ لیس کا صدر دفتر ملبورن، آسٹریلیا میں واقع ہے اور اس میں عالمی سطح پر 40 ہزار سے زائد عملے کے اراکین ہیں جو32 ممالک میں 14 ہزار صارفین کو منظم خدمات، صفائی، خوراک، دھلائی، رنگ سازی اور دیگر خوردہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔

چار سالہ ساویس معاہدہ یقینی بنائے گا کہ اسپاٹ لیس کی اہم ترین ایپلی کیشن –ایس اے پی- انتہائی محفوظ اور ہمہ وقت دستیاب رہے۔ ساویس اپنے سنگاپور ڈیٹا سینٹر سے ساویس کی عوامی و نجی کلاؤڈ پیشکشوں میں اس انٹرپرائز ریسورس پلاننگ ایپلی کیشن کو ہوسٹ کرے گا۔ ساویس یوٹیلٹی اسٹوریج، نیٹ ورکنگ، سیکورٹی اور ڈیزاسٹر ریکوری سلوشنز جیسی اضافی آئی ٹی انفرا اسٹرکچر خدمات بھی فراہم کرے گا۔

اسپاٹ لیس کے سی آئی او انتھونی اسٹیونز نے کہا کہ “کلاؤڈ خدمات کی جانب منتقلی ایک راستہ ہے جس پر ہم اپنی آئی ٹی تنظیم کی استعداد کار کو بڑھا رہے ہیں۔ ہماری نظریں اپنے آئی ٹی انفرا اسٹرکچر کے اجزاء کو آؤٹ سورس کرنے کی متلاشی تھیں، ہماری نظر انتخاب ساویس پر اس لیے پڑی کیونکہ یہ کلاؤڈ میں تسلیم شدہ رہنما ہے اور انٹرپرائز سیکورٹی، کارکردگی اور دستیابی کی مستحکم ساکھ رکھتا ہے۔ ساویس کا سنگاپور ڈیٹا سینٹر ہماری کڑی کاروباری ضروریات پر بھی پورا اترتا ہے اور اس آئی ٹی انفرا اسٹرکچر سروسز کی اس کی وسعت ہمارے لیے مستقبل میں دنیا کے دیگر خطے میں موثریت کو مزید بڑھانے کو ممکن بنائے گی۔”

منصوبہ 2500 سے زائد مقامات پر اپنے 135 انٹرپرائز سسٹمز کو مستحکم کرے گا اور اسے اسپاٹ لیس کے کام کے طریقے کے مطابق بنانے کے لیے از سر نو ترتیب دیا گیا ہے۔ ایس اے پی مختلف کاروباری افعال بشمول فروخت و تقسیم، اثاثوں کا انتظام اور فہرست ادائیگی کو مدد دینے کے لیے کام کرے گا۔

ایشیا کے لیے ساویس کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارک اسمتھ نے کہا کہ “اسپاٹ لیس کا کلاؤڈ بیسڈ سروسز  کے اجراء کے لیے مستقبل پرمرکوز طریقہ انہیں انفرا اسٹرکچر، وسائل اور کم خرچ کے لحاظ سے فائدہ اٹھانے کی سہولت دے گا، جیسا کہ ہمارا کاروبار مستقل ارتقائی مراحل طے کر رہا ہے، ساویس کے کلاؤڈ اور آئی ٹی انفرا اسٹرکچر حل ان کی طویل المیعاد کاروباری ترقی کو مدد فراہم کرنے کے قابل ہوں گے، اور ہم ایشیا اور آسٹریلیا میں بڑھتے ہوئے صارفین کی فہرست میں ان کی شمولیت پر خوش ہیں۔”

ساویس کا سنگاپور ڈیٹا سینٹر آئی ایس او 27001 سند یافتہ ہے اور آئی ٹی انفرا اسٹرکچر سروسز کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے جن میں کولوکیشن، مینجڈ ہوسٹنگ، پبلک اور پرائیوٹ کلاؤڈ، نیٹ ورک اور سیکورٹی سروسز شامل ہیں۔ اس ڈیٹا سینٹر سے ساویس کئی عالمی اور مقامی صارفین بشمول اتحادوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

ساویس کلاؤڈ سلوشنز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے

http://cloud.savvis.com

ساویس کے بارے میں

ساویس انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: SVVS) کلاؤڈ انفرا اسٹرکچر اور ہوسٹڈ آئی ٹی سلوشنز برائے انٹرپرائزز میں عالمی رہنما ہے۔ تقریبا 2500 بے مثآل صارفین، جن میں فورچیون 500 کے سرفہرست 100 میں سے 30 ادارے بھی شامل ہیں، اپنے سرمائے کے اخراجات میں کمی، خدمات کی سطح کو بہتر بنانے اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں جدید پیشرفت سے لیس ہونے کے لیے ساویس کو استعمال کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.savvis.com۔

اسپاٹ لیس کےبارے میں

اسپاٹ لیس ایک معروف بین الاقوامی خدماتی ادارہ ہے جو دو مختلف کاروباری عمل کاریوں فیسلٹی سروسز اور ریٹیلرز سروسز پر مشتمل ہے۔ 1946ء میں قائم ہونے والا اسپاٹ لیس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بازار حصص میں مندرج ہے۔ ادارے کی تنصیباتی خدمات کے عمل میں وسیع تر صنعتوں میں تنصیبات کے انتظام، اثاثہ جات کی دیکھ بھال طعام فراہمی، صفائی اور دھلائی کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ اسپاٹ لیس تنصیباتی خدمات میں تقریبا 40 ہزار افراد ملازم ہیں جن میں 4500 سے زائد ماہر نیم کانٹریکٹرز ہیں تاکہ وہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ میں ہزاروں مقامات پر 125 سے زائد خصوصی خدمات فراہم کر سکیں۔

خوردہ خدمات، جو بریفورم کے برانڈ تلے دنیا بھر میں کام کرتی ہیں، صارفین کو 32 ممالک میں خوردہ فروشوں اور سلے سلائے ملبوسات تیار کرنے والوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ گارمنٹ ہینگر اور پیکیجنگ حل فراہم کرتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.spotless.com۔

ذریعہ: ساویس انکارپوریٹڈ

رابطہ: جارج سولیک

ساویس انکارپوریٹڈ

+1-314-628-7266

george.csolak@savvis.com، یا

لینا میریکن

اوگلوی

+65-6213-7698

fazlina.marican@ogilvy.com